Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2020

ہماری غذا ہمارے لئے کیا اہمیت رکھتی ہے- جانیے ہماری صحت ہمارا چہرہ اور بال اس پر کیسے منحصر ہوتے ہیں-

ہماری خوبصورتی ہمارے دماغ پہ گہرا اثر چھوڑ تی ہے۔ اس بات سے یہ بلکل اثر نہیں پڑتا کہ ہماری عمر کیا ہے۔یا اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ماحول میں رہ رہے ہیں۔ہمارے آجکل کے لوگ خوبصورتی کو بہت پسند کرتے ہیں حالانکہ پچھلے لوگ جو ہمارے آباؤ اجداد ان چیزوں پر توجہ نہیں دیتے تھے.ہمسرے چہرے کی سکن کی طرح ہمارے بال ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس بات کا دارومدار ہمارے کھانے پینے پہ ہے۔ہم جب ٹھیک سے کھاتے پیتے نہیں ہیں تو اس کا اثر ہمارے چہرے اور ہمارے بالوں۔ پر پڑتا ہے۔ہماری جلد اس بات کا ثبوت دیتی ہےکہ ہمارے کھانے پینے میں کمی ہے۔جس سے بالوں کا کمزور ہونا ان کا گرنا اور پتلا ہونا منسلک ہے۔ہماری خوراک کا ایک گہرا اثر ہمارے بڑھاپے پر پڑتا ہے جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ہمارے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔جس کا واحد مطلب ہے کہ ہم نے جو عمر گزاری اس میں ہم نے اپنے کھانے پینے کا خیال نہیں رکھا۔ہمارے نیوریئنٹس کی کمی ہماری ان چیزوں کو متاثر کرتی ہے،اس کے علاوہ ہمارے ہارمونز اس کی ایک بڑی وجہ ہیں۔  سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ کسی دوائی کا استعمال کر رہے ہیں یا کسی بھی علاج...

مہندی کا استعمال کیسے بالوں کے لیے فائدے مند ہے-جانیے گرمیوں میں اسکا استعمال کیسے فائدہ دیتا ہے -

ہاتھوں پر مہندی تو لگانا تو سب لڑکیاں ہی پسند کرتی ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ بالوں پر مہندی لگانے کی اپنی ہی ایک شان ہوتی ہے-سر پر مہندی لگانے سے نا صرف سفید بالوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ سر کے بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بناتی ہے اور سر کو گرمی جیسے موسم میں سر کی جلد کو راحت بخشتی ہے- گرتے بالوں کا حل: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر مہندی میں  سرسوں کا تیل ملا کر لیا جاۓ تو یہ گرتے ہوۓ بالوں کو روکتا ہے اور ان کے بڑھنے کے عمل میں تیزی لاتا ہے - اسی طرح تیل میں مہندی ملا کر اس کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار کرنے سے بال کافی حد تک مظبوط ہو جاتے ہیں- سفید بالوں کا خاتمہ: کیمیکل والے ہئیر کلرز بالوں کو بہت سے  نقصان پہنچاتے ہیں لیکن اسکی جگہ اگر مہندی استعمال کریں تو بال بہت سارے مضرامائنو ایسڈ اور کیمیکل سے بچ جاتے ہیں جو بالوں کی نمی اور قدرتی چمک کو ختم کر کے روکھا اور کمزوربنا دیتے ہیں- ہلکے گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ کا پاؤڈر،ایک چمچ چاۓ والی پتی کے ساتھ مہندی کو مکس کر کے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر ایک گھنٹے تک لگائیں دھو ڈالیں سفید بال کم ہو جائیں گے اسکے بار بار اس...

گھر بیٹھ کر کریں اپنے ہاتھوں کو مینی کیور اور پیڈی کیور جو خواتین کیلئے اب نہایت ہی آسان-جانیے-

ہم اپنی مصروف زندگی میں اپنے لئے ٹائم نہیں نکال پاتے کیونکہ ہم اپنی زندگی میں خاصے مصروف ہیں جہاں ہمیں خود پر نظر ڈالنے کا ٹائم بھی نہیں ملتا،نہ ہم ایک نظر خود کو شیشے میں دیکھنے کا ٹائم بھی نہیں پاتے ہیں جو ہمارے لئے بہت ضروری ہوتا ہے- بہت سے لوگ اپنے آپ کی گرمنگ کیلئے خود سیلون جاتے ہیں مگر کچھ لوگوں کے پاس ان سب چیزوں کیلئے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے- اس لئے اس نبٹنے کے لئے ایک بہت ہی رعایتی طریقہ جسے ہم گھر پر آزما سکتے ہیں- عورت کیلئے خوبصورت دکھنا اس کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے- چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خواتین اپنے ہاتھ پاؤں پر بہت دھیان دیتی ہیں مگر کچھ کو یہ شعور نہیں ہوتا ۔  مرد اور عورتیں خوبصورت ہاتھوں کو دونوں ہی بہت پسند کرتے ہیں۔نرم وملائم ہاتھ اور چمکتے ہوئے صاف ناخن کسے پسند نہیں ہیں- مگر اس کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ یہ خصوصی توجہ چاہتے ہیں-اسکے لئے پارلرز پر مینی کیور اور پیڈی کیور کروانا بہت مشکل ہے اور مہنگا ترین بھی ہے مگر یہ گھر پر کرنا بہت ہی آسان اور سستا ترین ہے- اس کیلئے سب سے پہلے اپنے ناخنوں پہ لگی پالش کو صاف کریں ...

سورج کی شعاعیں انسانی صحت کے لیے کیوں ضروری ہیں؟ وٹامن ڈی ہمارے لئے کیا اہمیت رکھتے ہیں؟

انسانی جسم کو ہر وقت انرجی کی ضرورت ہوتی ہے-مگر بعض اوقات ہم دن میں بہت سارا کام کرتے ہیں مگر اس لحاظ سے جسم کو انرجی نہیں دے پاتےہیں- جیسا کہ اس ناگہانی صورت حال میں ڈاکٹرز نے لوگوں کو بتایا کہ ان کو اپنے امیون سسٹم کو بڑھانا ہو گا،جیسا کہ وقت پر سونا اور متوازن اور طاقتور غزاؤں کا استعمال اور ورزش کو معمول بنانا ہو گا- اس کیلئے وٹامن ڈی نہایت ہی فائدہ مند چیز ہے- وٹامن ڈی جو ہمارے سسٹم اور ہماری جلد کیلئے نہایت فائدہ مند ہے- یہ ایک واحد وٹامن ہے جو باقی وٹامنز پر بھاری ہے اور یہ اور بھی فائدہ مند ہے کہ آپ اس کی مقدار سورج سے مناسب طور پر حاصل کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ مچھلی انڈے دودھ اور مشرومز آپکی یہ کمی بخوبی پوری کر سکتے ہیں جو آپکے امیون سسٹم کو بلکل ٹھیک اور مظبوط کرتا ہے- ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ وٹامن ڈی ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہے،مگر اس کے بہت سے طریقے ہیں- وٹامن ڈی کے کو حاصل کرنے کے اور بہت سے طریقے ہیں-  وٹامن ڈی اگر آپ سورج کی روشنی سے حاصل کرنا چاہتے تو سورج سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کا ایک الگ طریقہ ہے- جس کے بہت سے فائدے ہیں- حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جن میں انہ...

گھر میں بالوں کو کنڈیشنر کیسے کر سکتے ہیں؟کنڈیشنر کرنے کیلئے چند ضروری باتیں-

خواتین کیلئے خوبصورت دکھنے کیلئے بہت سے مسائل ہیں جن کے ساتھ وہ ہمیشہ دو چار ہوتی ہیں مگر ان کا حل ڈھونڈنا بھی ضروری ہوتا ہے-بال عورت کا آدھا حسن ہیں اور ان کی حفاظت کر نا نہایت مشکل کام ہے کیونکہ بال بھی موسموں کی تبدیلی کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں- ہم اگر جان لیں کہ ہمارے بال روز کن مشکلات سے گزرتے ہیں جن کی وجہ سے روز یہ بہت گرمی میں جل جاتے ہیں گرمی کی وجہ سے یقیناً جل جاتے ہیں- ہم جب بالوں کو بےوجہ کھلا چھوڑ دیتے ہیں اور دھوپ میں چلے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ ہم بالوں کے مختلف سٹائلز بنانے کے لئے بالوں کو مختلف قسم کا ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں- ہمارے بال اکثر پسینہ آ جانے کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں اور بعض اوقات گردو غبار کی وجہ سے رف ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم آئے روز بالوں کے جھنجھٹ میں پھسے رہتے ہیں۔ ہمارے بال جس کی وجہ سے روکھے اور الجھے ہوئے لگتے ہیں- اڈ لئے بالوں کو ٹھیک سے دھونا ان کو صاف کرنا اور کنڈیشنر کو استعمال کرنا بالوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ریپیئرنگ سسٹم کو بھی ٹھیک کرتا ہے- بالوں کی کنڈیشننگ کا پراسیس بھی بہت ضروری ہے - یہ بلکل ایسے ہے جیسے کہ نہانے دھونے کے ...

گرمیوں میں کیسے کریں ہم اپنی اور اپنی جلد کی حفاظت ؟آئیں ضرور جانیں:

ہم آئے روز بدلتے ہوئے موسم سے بہت ہی پریشان ہوتے ہیں -مگر یہ بدلتے ہوئے موسم قدرت کا ہی کوئی کرشمہ ہیں کیونکہ اس کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی حکمت چھپی ہوئی ہے- آئے روز موسم کی تبدیلی ہمارے لئے کوئی نہ کوئی مسئلہ لاتی ہیں مگر اللّٰہ تعالیٰ ہر مسئلے کا حل دیتا ہے - گرمیوں میں ہماری سکن ہمارے لئے بڑا مسئلہ لاتی ہے اور ہم اس مسئلے میں گھرے رہتے ہیں۔کوئی نہ کوئی طریقہ ڈھونڈتے ہیں جیسا کہ سردیوں میں ہمیں اپنی خشک جلد سے بہت پریشانی ہوتی ہے اسی طرح گرمیوں میں سخت گرمی کے باعث ہمیں ہماری جلد کے جلنے کی بہت پریشانی ہوتی ہے- اس لئے جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے بہت سے پیسے ضائع کرتے ہیں - گرمیوں میں  ہم سورج کی تابناک شعاعوں کو شکار ہوتے ہیں ہمارے ہاتھ پاؤں منہ اور جو جو حصے سورج کی شعاعوں کے سامنے ہوتے ہیں وہ زیادہ جلتے ہیں حتیٰ کہ ہماری آنکھیں اس سے زیادہ جلتی ہیں اس آرٹیکل میں چند ٹرکس ہیں جن کو اپنانے سے ہم گرمیوں میں آنے والی مشکلات کا با آسانی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال ہمارے لئے بہت ہی اچھا ہے - جو ہمارے سسٹم کو بھی راحت بخشتا ہے-  اس کے علاوہ اپنی خوراک ...

سنہرا دودھ کیا ہے؟دنیا بھر کے طبی ماہرین کیوں اسکا استعمال کیوں بتاتے ہیں؟جانیے؟

 سنہرا دودھ اپنی افادیت کے سبب مختلیف ملکوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے- سنہرا دودھ اصل ہلدی ملے دودھ کو کہا جاتا ہے جسے برصغیر سمیت کئی ممالک صحت کے لیے صدیوں سے استعمال کر رہے ہیں- ایشیائی ممالک جیسا کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں یہ اندرونی چوٹوں اور جسمانی درد کی صورت میں ہلدی ملے دودھ کا استعمال عام بات ہے۔ لیکن اس قدیمی آیورویدک نسخے کا استعمال جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑھ رہا ہے- آیئے ہم آپکو بتائیں کہ کیسے پینے کے قابل بنایا جا سکتا ہے؟  سنہری دودھ کو تیار کرنے کے لیے پہلی چیز دودھ ہی ہے اور دوسری چیز ہلدی ہے، جو اس  کو سنہرا رنگ دیتی ہے- ہلدی کی اچھی رنگت اور ذائقے کے ساتھ بہت فائدے مند بھی ہے-طبی ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو زخموں کی سوزش ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اسکے علاوہ ہلدی نظام انہضام کو بہتر بنانے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس گولڈن مِلک نامی مشروب میں ہلدی کے ساتھ ساتھ ادرک اور دارچینی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے-کیونکہ ادرک اور دار چینی کے بھی کئی طبی فوائد ہیں اور اسے قدیم چینی اور بھ...

آم اور انار ہمارے لئے کتنے مفید ہیں؟ آئیں جانیئے،اور ان کا استعمال یقینی بنائیں:

ہم آئے روز نت نئی چیزوں سے متعارف ہوتے ہیں جن میں سے کچھ چیزیں ہمیں بہت زیادہ فائدہ دیتی ہیں مگر بہت ساری چیزوں کے نقصانات ہیں۔اصل میں ہمیں ان چیزوں کے نقصان کا خدشہ ہوتا ہے جن میں ہم ملاوٹ کرتے ہیں۔کیونکہ اس وقت ہم قدرتی چیزوں پہ اعتبار کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔اصل میں ہم جب بھی اس کے بنائے ہوئے راستوں سے ہٹ جاتے ہیں،تو ہم خطا کھاتے ہیں۔ہم آئے روز اپنی صحت سے متعلق اور اپنی خوبصورتی کیلئے فکر مند رہتے ہیں.مگر ان کے لئے بھی ہم قدرتی چیزوں کو خاطر میں نہیں لاتے مگر مصنوعی چیزوں کا استعمال ہم زوروشور سے جاری رکھتے ہیں .جیسا کہ آم اور انار جیسے پھل ہماری سکن سے ہر قسم کے داغ دھبوں کو ختم کرتے ہیں بلکہ نرموملائم جلد بھی دیتے ہیں.ان پھلوں کو چہرے پر استعمال کریں مگر اس سے پہلے اس کی افادیت کو بھی جان لیں ،اور اس کا استعمال ہفتے میں دو بار ضرور کریں۔سمارٹ برینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ فروٹس میں ایسی کونسی چیز ہے جو آپ کے چہرے کیلئے ضروری ہے۔جیسا کہ آم میں وٹامن سی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے.جس سے ہمارے چہرے کی ایکنی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور یہ چہرے کو تروتازہ بناتا ہے۔اور ان سب می...

جانیئے آنکھوں اور چہرے کیلئے چند ضروری چیزیں جن سے بچنا بہت ضروری ہے- یہ کیسے نقصان دہ ہیں?

ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بہت سی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں- جن چیزوں کی زمانے میں اہمیت بڑھ جاتی ہے اس کی فکر بھی بڑھ جاتی ہے۔آجکل لوگ خوبصورتی پر خاصی توجہ دیتے ہیں- جس کی وجہ سے خواتین اپنے آپ کو ٹھیک کرنے میں بہت سارا وقت گزار دیتی ہیں۔کبھی کبھی تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے اور کبھی کبھی ان کی ساری محنت رائیگاں چلی جاتی ہے- مگر پھر بھی ہار نہیں مانتی ہیں- کیونکہ یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ٹھیک رکھیں اور خوبصورت نظر آئیں جو ان کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے- ہماری آنکھیں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں- آنکھوں کی خوبصورتی خاصی توجہ کا مرکز ہوتی ہے- جس کیلئے کچھ ٹرکس ہیں جن کا اپنانے سے آنکھوں کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے- کیونکہ آنکھیں خوبصورتی کا واحد مرکز ہیں- آنکھیں اگر خوبصورت ہوں تو خاصی توجہ پاتی ہیں اس لئے خواتین میک اپ میں خاصی توجہ اپنی آنکھوں پر دیتی ہیں،تاکہ وہ خوبصورت نظر آئیں -  بہت سے لوگوں نے فیس بک ،انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر بہت سی وڈیوز میک اپ کے حوالے لگائیں جو میک اپ سیکھنے کےلئے بہت مفید ہیں- آنکھوں کے میک اپ کیلئے یو ٹیوب بہت اچھا سکھا سکتی ہے جس کی وجہ سے ب...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

کیا آپ اپنے پیروں کی کٹی پھٹی ایڑیوں سے پریشان ہیں تو اس چھوٹے اور آسان طریقے سے اپنی مشکل حل کریں-

ہمارے جسم کے سارے حصے قبل فکر ہیں- ہم کسی بھی حصے کو اگنور نہیں کر سکتے- ہماری خوبصورتی ہمارے ہمارا وقار ہے مگر اس کے ساتھ خوبصیرت ہونا بھی ضروری ہے- ہمارا چہرہ ہمیشہ خاصی توجہ کا مرکز رہتا ہے -مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ہاتھ اور پیر بھی خاصی توجہ حاصل کرتے ہیں ۔ ہم آجکل بہت سے لوگوں کو دیکتھے ہیں جن کے چہرے ہاتھ اور پاؤں کا رنگ بلکل مختلف نظر آتا ہے- کیونکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنا ہمارا چہرہ اہم ہوتا ہے- اس کیلئے ایڑیوں کا صاف ہونا اور اور ناخنوں کا صاف ہونا اہم ہے - جس کیلئے کچھ طریقہ کار ایسے ہیں جن کو اپنانے سے ہم اپنے پیروں کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں- اس کیلئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ہمارے پاؤں کی ایڑیاں جلدی کیوں پھٹ جاتی ہیں یا کھردری ہو جاتی ہیں اس کی ایک بڑی وجہ ہماری ایڑیوں میں خشکی کا بڑھنا ہے ہماری ایڑیوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے- جس کی وجہ سے جلد کٹی پھٹی ہونے لگ جاتی ہے-  ہماری ایڑیوں پر مٹی کا جم جانا اور ایڑیوں کو صاف نہ کرنا ایک بڑی وجہ ہے- ان ایڑیوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے یہ ٹرکس آزمائیں روز واٹر لیں اور اس میں گلیسرین کو مکس کریں پھر اس میں ن...

گردوں کو خرابی سے بچانے کیلئے کھانے میں کیا چیز ہمارے لئے سب سے بہتر ہے ،جانیۓ:

گردے ہمارے جسم میں پائے جانے والے اہم اعضاء میں سے ایک ہے اور اچھی صحت کے لیے ان کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے -اسی طرح جسم کو تندرست رکھنے کیلئے متوازن اور مناسب غذا لینا بہت ضروری ہے- صحت مند رہنے کےلئے ضروری ہے ہمارے جسم کا ہر حصہ تندرست ہونا بہت ضروری ہے ،جس کیلئے ہمیں ہماری روزمرہ کی چند غذاؤں میں ان چیزوں کو شامل کرنا ہو گا- ہمیں سب سے پہلے کام کرنے کیلئے اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کو کم کریں- نمک کا استعمال جن چیزوں میں زیادہ ہے ان میں کم کریں-ہمارے گردے نمکیات کو فلٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے- گردے کے لئے سیب سب سے مفید ہے اور سیب ہمارے گردے کی حفاظت کیلئے بلکل ٹھیک ہیں-  سیب میں بہت زیادہ مقدار میں پیکٹن موجود ہوتا ہے جو گردے کو خراب کرنے سے بچاتا ہے۔بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹس اور نیوٹریئنٹس بھی فائدہ دیتے ہیں- ان میں سے  تمام قسم کی بیریز جیسا کہ سٹرابیریز ،بلیو بیریز اور کینبیریز سب مفید ہیں-گردوں کو محفوظ کرنے کیلئے وٹامن سی بھی اہمیت رکھتا ہے اس کیلئے سٹرس فروٹس کا استعمال سب سے بہتر ذریعہ ہے لیموں میں مناسب مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے- لیموں پانی ک...

رمضان کے دوران قرنطینہ میں آپ اپنے گھروں میں رہ کر اپنی صحت کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں ،آئیے جانیۓ:

اپنی صحت کا خیال کون نہیں رکھتا اور آجکل ان حالات میں سب لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جتنا ہو سکے خود کو بچائیں - کیونکہ کرونا ایک ایسا وائرس ہے جس کے مریض کے لئے ابھی تک کئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے- اس لئے جتنا خود کو بچا سکتے ہیں کوشش کریں کہ بچائیں - ہمارے ہاں شعور کی کمی کے ساتھ ساتھ کم علمی اور لا علمی جیسی پریشانیاں بھی ہیں- ہم خود کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے نہ ہی ہم نے دوسرے ممالک سے کچھ بھی سیکھا ہے - ہم سب ایک دوسرے کے پیچھے ایک دوسرے کے سہارے چل رہے ہیں- ہماری خواتین آجکل گھروں میں محصور ہیں کوشش کریں کہ جتنا ہو سکے وہ مصروف رہیں،تاکہ ان کا دماغ مصروف رہے- اس کے علاوہ آجکل کرونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ادارے بند ہو گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز بھی- اس حالت میں گھر بیٹھنے والے لوگوں کیلئے بہت سی مشکلات ہیں جن سے ان کو نبٹنا پڑتا ہے- اس آرٹیکل میں آپ سیکھیں گے کہ قرنطینہ میں رہنے والے لوگ گھروں میں کیسے دہ سکتے ہیں اور اپنی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں- ہم میں سے بہت سے لوگ متوسط طبقے کے لوگ دہ رہے ہیں- گھر سے کام کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ کہ ہم گھر پر کچھ بھی بنا کر کھا...

اب نا ہو گی تھریڈنگ نا ہو گی پارلر جانے کی ٹینشن- چہرے میں موجود غیر ضروری بالوں کو صاف کریں گھر پر اس آسان طریقے سے-

خواتین اکثر و اوقات اپرلپس اور چہرے کے غیر ضروری بالوں کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتی ہیں- انہیں تقریباً ہر ہفتہ ہی پارلر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ پیسے الگ خرچ ہوتے ہیں اور تکلیف الگ ہوتی ہے-آج ہم آپ کو ایک تین اجزاء کا ایسا گھریلو ٹوٹکا بتا رہے ہیں جو آپکے چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ریمو کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا-اس ٹوٹکے کے اندر ہر میں ہر وہ چیز استعمال ہو گی جو آپ کے گھر میں عموما موجود ہوتی ہے- (پیسٹ کو بنانے کے لئے آپ کو تین چیزیں کچن سے درکار ہوں ایک چمچ چینی،ایک چمچ بیسن اورآدھا چمچ ہلدی-) اسے بنانے کے لیے ایک باؤل میں پانی لیں اور اسے چولہے پر گرم کر لیں اسی طرح الگ سے چینی، ہلدی اور بیسن کو ایک کٹوری میں اچھی طرح مکس کر لیں-چولہے پر رکھا پانی میں جب ابلنے لگے تو اس پانی میں اجزاء  چینی، ہلدی اور بیسن کے مکسچر والی کٹوری رکھ دیں-اسی طرح چینی، ہلدی اور بیسن والے اجزاء میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کریں اور لگاتار چمچ ہلاتے رہیں تاکہ سب چیزیں اچھے سے ہل ہو جائیں چینی دیر سے ہل ہوتی ہے اس لئے اسے  آہستہ آہستہ اسے اچھے سے ہل کر لیں حسبِ ضرورت اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل ...

آپ اپنے میک اپ کو بنائیں مزید بہتر ،بلش آن مختلف چہروں پر کیسے لگایا چا سکتا ہے آئیں جانیں:

ہماری خواتین میک اپ کے حوالے سے کافی فکر مند ہوتی ہیں اور ان کو یہ ہمیشہ فکر رہتی ہے کہ ان کا میک اپ کیسا لگ رہا ہےکچھ خواتین کو میک اپ لگانے کی کم ٹرکس آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت عجیب لگتی ہیں۔اور بعض اوقات وہ خواتین محفل میں مزاق کا باعث بھی بنتی ہیں۔ میک اپ میں چہرے پر بلش آن کا اہم کردار ہے جس کی سینس بہت سارے لوگوں کو نہیں ہے ہمیں چاہئے کہ اس کو لگانے کا ایک پراپر طریقہ استعمال کریں ۔اس کو لگانے کا صحیح طریقہ کیا ہے وہ سیکھنا بھی چاہئے کیونکہ لوگ بہت سارا پیسہ ان چیزوں پر ضائع کرتے ہیں ۔آپکے چہرے پر لگا بلش آن آپکے چہرے کی عکاسی کرتا ہے ۔جب بھی آپ ہنستے ہیں تو آپکے گال آپکی ٹھوڑی  آپکے چہرے کے زاویے کی تصدیق کرتا ہے۔بلش آن چہرے پر لگانے کیلئے ہمیں چہرے کی نوعیت کا پتا ہونا چاہئے کہ چہرہ کیسا ہے کیا شکل گول ہے لمبی ہے یا بیضوی ہے۔  اگر آپکی شکل گول ہے تو آپ اپنے گالوں کو اچھی طرح فل کریں پروڈکٹس کو گالوں کی ہڈیوں پر گولائی میں لگائیں۔اپنے بلش آن کو اپنے ناک سے دو انگلیوں کے فاصلے پر سے لگانا شروع کریں۔جس کی وجہ سے آپکا چہرہ گول اور بلکل واضح شکل کا نظر آئے گا۔بیض...

خواتین کے چہرے کی بڑی مشکل آسان چہرے کی جھریوں اور جھائیوں پر قابو پائیں-میتھی دانوں کی خاص کریم بنائیں اور لگائیں-

خواتین میں وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات واضح ہونے لگتے ہیں اور اسی طرح عمر کے ساتھ ساتھ انکے چہرے پر چھائیاں، جھریاں اور بلیک ہیڈز جیسے چہرے کے کئی مسائل رونما ہونے لگتے ہیں- جن کی وجہ سے خواتین کو اکثر پریشانی کا سامنا ہوتا ہے-چھائیوں،جھریاں اور بلیک ہیڈز جیسے مسائل سے آپ اپنے کچن سے ہی کریم بنا کر باآسانی نمٹ سکتے ہیں-کچن میں آپ چیزوں سے کریم بنا کر لگائیں اور پائیں قابو عمر کے بڑھتے ہوۓ چہرے پر اثرات سے۔ آدھا کپ میتھی کے دانوں کو رات بھر بھگوئے رکھیں- صبح اٹھنے پر ان میتھی دانوں کو پانی سمیت گرائینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنا لیں تاکہ نرم ملائم کریم سی اسکی شکل بن جائے-پھر اس پیسٹ میں چار لیموں کا رس،دو چمچ گلاب عرق،ایک چمچ بادام کا تیل اور ایک چمچ ناریل تیل شامل کر کے خوب مکس کرلیں- اس کریم کو دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں-روزانہ کے استعمال سے آپ خود اپنی رنگت میں بھی واضح تبدیلی محسوس کریں گی اور اور کافی حد تک چہرے کی جھریاں، جھائیاں بھی کنٹرول میں آجائیں گی-اس سے آپکی سکن بھی ہر وقت فریش اور چمکتی ہوئی نظر آئے گی-

اس مادر ڈے پر ماؤں کیلئے کچھ کریں سپیشل تاکہ ان کے چہرے پر آئے آپکی وجہ سے رونق:

ماں ایک عظیم رشتہ ہے جس سے دنیا قائم ہے۔ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کا رتبہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہت بلند کیا ہے اور کہا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے ۔مائیں اپنے بچوں کیلئے کیا نہیں کرتیں ان کے ہونے سے دنیا کا سکھ قائم لگتا ہے ورنہ دنیا ویران جگہ ہے ۔ماؤں کے اس عالمی دن پر آپ سب کی ماؤں کی تھکی ہوئی اور جھریوں والی سکن کیلئے کچھ ضروری ماسک ہیں جن کو لگانے سے آپکی مائیں کھل اٹھیں گی اور ان کا چہرہ چمک اٹھے اکثر اوقات چالیس سال کی عمر میں چہرے پر جھریاں آ جاتی ہیں اور جلد لٹکنے لگتی ہے چہرے پر تھکن کے آثار صاف دکھائی دیتے ہیں ۔یہ سارا دن کام کرتی ہیں مگر اس بات کا احساس نہیں ہونے دیتیں کہ وہ تھک گئی ہیں۔وہ خود کی فکر چھوڑ کر سارا دن اپنی فیملی کے سکون کا سوچ رہی ہوتی ہیں یہ وہ واحد ہستی ہے جو لاکھ بوجھ دل پر لیکر بھی اپنی اولاد کے آگے ہمیشہ مسکراتی ہیں تاکہ ان کو اس بات کا پتہ نہ چلے.مگر عمر کے ساتھ ساتھ یہ چیزیں واضح ہو جاتی ہیں۔ مگر آپ توجہ دیں۔ آپ کو چاہئے کہ اس مادر ڈے پر آپ ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگائیں اور ان کی جلد کیلئے یہ بیوٹی ٹپس اپنائیں۔اس لاک ڈاؤن میں ان کی خوبصورتی کو تراش...

جانیے نیمل خاور جیسی اداکارائیں کیسے رکھتی ہیں اپنی خوبصورتی کا خیال؟کیسے وہ قدرتی حسن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں؟جانئیے:

خوبصورتی کسے اچھی نہیں لگتی ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اپنے آس پاس ان خواتین کو دیکھتے ہیں جو اپنی خوبصورتی پہ رشک کرتی نظر آتی ہیں اور کرنا بھی چاہئے - بے شک خوبصورتی عورت کا زیور ہے اور اللّٰہ کی طرف سے دی گئی عظیم نعمت ہے- اسی طرح ہماری معروف اداکارہ نعمل خاور نے بھی اپنی خوبصورتی کا راز فاش کیا اور اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ میرے  خوبصورت دکھنے کا کیا راز ہے- نیمل خاور نے اپنے مشہور ڈرامے "آنا" سے معروفیت حاصل کی۔اور حال ہی میں انہوں نے حمزہ علی عباسی جیسے مشہورومعروف ایکٹر سے شادی کی اور یہ شادی لالی ووڈ کی بہت مشہور شادی تھی- نیمل خاور نے بتایا کہ قدرتی حسن اس بناوٹی حسن سے کئی زیادہ خاص اور ابھرنے والا ہوتا ہے نیمل خاور نے بتایا کہ آپ اگر خوبصورت دکھنا چاہتے ہیں تو میک اپ کو کم ترجیح دیں میک اپ ضرور کریں مگر اتنا کہ اس سے آپکا قدرتی حسن ماند نہ پڑے کیونکہ قدرتی حسن ظاہری حسن سے کئی زیادہ چمک دمک رکھتا ہے اور اس کی اپنی ایک طاقت ہے جسے کسی بناوٹ کی ضرورت نہیں ہوتی انہوں کہا میک اپ کو اپنی مجبوری مت بنائیں اور کوشش کریں اپنے قدرتی حسن کو ماند نہ پڑنے دیں نیمل خاور نے ظا...

کیا ناشتہ یا سحری کرنا آپکی عمر میں واقعی تبدیلی لاتا ہے،لیکن کیسے ؟ ضرور جانیئے:

ہماری روز مرہ زندگی میں ہمارے جسم کو بہت سے حراروں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمارے جسم میں روز کی روٹین میں بہت سے انرجی استعمال ہوتی ہے جس میں ہمیں جتنی انرجی استعمال ہوتی ہے ہمیں اسی مقدار میں انرجی کی ضرورت بھی ہوتی ہے -خاص طور پر خواتین میں کیلشیم کی کمی بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ بعض دفعہ مردوں میں بھی پائی جاتی ہے -ہمارے جسم میں حرارے صرف ہمیں ناشتے سے ملتے ہیں-جس کا ہم خاص خیال نہیں رکھتے ہیں -اور پورا دن کام کرتے رہتے ہیں اسی بے دھیانی میں ہمیں کیلشیم کی کمی کے ساتھ ساتھ وٹامنز اور پروٹینز کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے جس سے ہم لاغر اور سست دکھائی دیتے ہیں۔کیلشیم ہماری ہڈیوں کو مظبوط بنانے کیلئے بہت ضروری ہے اور یہ دانتوں کو بھی مظبوط بناتا ہے-یہ ہماری کولیسٹرول کی مقدار کو بھی بہتر کرتا ہے اور وزن کو بھی متوازن رکھتا ہے -ہم اگر اپنی کیلشیم کی کمی کو پورا ہونے دیں تو یہ ہمارے زندگی کے آخری حصے میں مدد دیتی ہے جیسے لوگ لاغر اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔اپنی زندگی میں اگر ہڈیوں کو مظبوط رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا کو متوازن کریں ۔ اکثر لوگ اپنی عمر کے درمیانی حصے میں اپنی ہڈیوں کی وجہ سے ...

کرونا جیسی وبا کے دنوں میں کیسے کی جا سکتی ہے ہاتھ اور پاؤں کی حفاظت؟ جانیئے اس عید کے لیے سپیشل ٹپس:

ہم سب اپنی سکن کے بارے میں بہت ہی فکر مند ہوتے مگر یہ فکر کبھی کبھار ہمارے چہرے تک محدود ہو جاتی ہے ہم اس فکر میں اپنے پاؤں اور ہاتھوں کو بلکل بھول جاتے ہیں اور منہ کی طرف متوجہ ہو ئے رہتے ہیں ،جبکہ ہاتھ اور پاؤں ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہیں اور یہ چیزیں ہمارے منہ کے ساتھ اتنی ہی کام کر رہی ہوتی ہیں کیونکہ پاؤں کے بغیر چل نہیں  سکتے اور ہاتھ ہمارے روز مرہ کے کام کرنے کیلئے بہت ضروری ہیں-کہنے کا مطلب یہ ہے کہ! ہاتھ منہ اور پاؤں تینوں حصے ہمارے لئے فکر کا حصہ ہیں- اگر ہمارا چہرہ سفید ہے تو فرق نہیں پڑتا ہمیں اپنے پاؤں اور ہاتھوں پہ خاصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے- یہ ہماری شخصیت پہ بہت اثر کرتے ہیں۔  اپنے ہاتھ اور پاؤں کیلئے کچھ گھر پر ٹرکس کو آزمائیں آپ کبھی شرمندہ نہیں ہوں گے ۔-جو آپکے لئے نہایت ہی آسان ہیں اور سادہ بھی ہیں جنہیں آپ باآسانی گھر پر آزما سکتے ہیں-  لیموں اور نمک کا مکسچر ہمارے لئے بہت ہی مفید ہے لیموں کا جوس نکالیں اور اس میں نمک کو شامل کریں یا لیموں کے دو ٹکڑے کر لیں اور رس کو ہوں پر لگائیں اور کچھ نمک پاؤں پر چھڑکیں اور لیموں کے ٹکڑوں سے مساج کری...

کیا آپ جانتے کیوں کہا جاتا ہے کہ دن میں کم سے کم دو کیلے کھانے کا کیوں کہا جاتا ہے؟جانیئے:

ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بہت ساری چیزوں سے استفادہ حاصل کرتے ہیں-مگر بہت ساری چیزوں سے ہم نا آشنا ہوتے ہیں کیونکہ ہم نے نہ ان چیزوں کے بارے میں کبھی سنا ہوتا نہ سوچا ہوتا ہے- ہم اپنی زندگی میں بہت ساری ایسی چیزوں کو اگنور کر دیتے ہیں جو ہماری بڑی سے بڑی الجھن کو حل کر سکتی ہیں۔مگر ہم یہ بات تسلیم نہیں کرتے کہ قدرتی چیزیں انسان کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔پھل ہمارے لئے اللّٰہ کی خاص رحمت ہیں- مگر ہم ان کو اہمیت دینے کی بجائے اور چیزوں کی طرف بھاگتے ہیں ہم سب جانتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے مگر ہم سن کر بھی احتیاط نہیں کرتےہیں۔ہم سب کیلے کی افادیت سے واقف ہیں کہ یہ ہمارے جسم کے امیون سسٹم کیلئے بہت ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ ہماری سکن کیلئے نہایت مفید ہے ۔ہم سب نے سنا ہو گا کہ دو کیلے ہم سب کیلئے دن میں کھانا بہت مفید ہے اور اسکے رزلٹس بھی اچھے تھے- کیلے میں شوگر کی اعلیٰ مقدار موجود ہوتی ہے اس کو کھانے کیلئے شوگر کے مریضوں کو احتیاط کرنی چاہئے اگر آپ ورزش کر رہے ہیں تو آپ اس کو استعمال کر سکتے ہیں آپ خود محسوس کریں گے کہ آپکی اعلیٰ خوراک کی مقدار کے برابر کام کر رہا ہے یا نہیں یہ آپ ...

خوش کیسے رہا جائے تحقیق- خوش رہنا اور خوش رکھنا صحت اور تندرستی کی علامت ہے اور وہ کیسے رہ سکتے ہیں ضرور جانیں:

 اپنی روزمرہ زندگی میں بہت ساری مشکلوں سے دوچار ہوتے ہیں ہاں امیر اور غریب لوگوں کی مشکلات مختلف ہو سکتی ہیں مگر یہ کہنا جھوٹ ہے کہ امیر لوگوں کی زندگی میں کوئی پریشانی نہیں یہ کہنا بلکل بے وجہ ہے ۔ہم امیر لوگوں سے متاثر ہو کر بہت ساری چیزوں کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ہم دن رات ٹینشن میں گزارتے ہیں مگر تسلی نہیں ہوتی ہم اسی ٹینشن میں کہ امیر ہونا ہے اپنی فیملی اپنے پیاروں سے دور ہونا شروع ہو جاتے ہیں حالانکہ ہماری اصل خوشی کی وجہ ہمارے چاہنے والے ہمارے بہن بھائی اور اہل خانہ ہیں یہ نہیں کہا جا رہا کہ محنت نہ کریں ضرور کریں مگر اپنی فیملی کو کبھی اگنور نہ کریں کیونکہ ہم بعض اوقات اسی چکر میں اتنا دور ہو جاتے ہیں کہ ہمارے بچے ہم سے ملنا بھول جاتے ہیں وہ ہم سے فاضلہ اختیار کر جاتے ہیں وہ اپنی کوئی بھی بات شیئر نہیں کرتے حتیٰ کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں میں رائے لینا ضروری نہیں سمجھتے خوش رہنے کے چند اصول ہیں جو ہمیں اپنانے چاہیئں،جو ہماری زندگی میں ہمیں خوش رہنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے پیاروں سے جوڑے رکھتے ہیں۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی پریشانیوں کو اپنے اوپر حاوی نہ کریں اپنی پری...

اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ قدرتی چیزیں اپنا اثر رکھتی ہیں تو بلیک ہیڈز کا خاتمہ انتہائی آسان ہے-

بلیک ہیڈز ہماری خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں یہ وہ کھلے مسام ہیں جن میں مٹی بیٹھ جاتی ہے اور ہماری سکن کے سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی جگہ نئے سکن سیلز کا بننا مشکل ہو جاتا ہے اور ہم دن بدن اپنی سکن سے پریشان ہونے لگتے ہیں - اور اس کے لئے ہم دوسرے لوگوں سے مدد مانگتے ہیں ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں بازار میں آنے والی غیر معیاری کریموں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری سکن کیلئے نہایت ہی نقصان دہ ہیں - مگر ہم ان کا استعمال بڑی بے دھیانی میں کرتے آتے ہیں جس سے کچھ بچی ہوئی سکن مزید خراب ہو جاتی ہے- ان سے نمٹنے کیلئے کچھ گھر پر کوشش کرنے والے سو فیصد کامیاب طریقہ کار ہیں جن کا استعمال آپ کو اس سے آزادی دلا سکتا ہے- اس میں سب سے پہلے بلیک ہیڈز کیلئے ہم بیکنگ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں اس کے استعمال کیلئے بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ تیار کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو دیں،ایک ہفتے میں تین بار اس کا استعمال آپکے لئے اچھے دزلٹس لا سکتا ہے- اس کے علاوہ لیموں کا جوس بلیک ہیڈز کیلئے انتہائی مفید ہے لیموں کے رس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹ...

کیا آپکی جلد آئلی ہے؟ تو نہ گبرائیں -اس گرمی کے موسم میں کریں صرف چند بنیادی باتوں پر گھر میں عمل کریں-

سردیوں میں ہم میں سے بہت سے لوگ خشک جلد کے مسئلے سے دو چار ہوتے ہیں اور گرمیوں میں یہی تناسب آئلی سکن والے لوگوں کا پایا جاتا ہے یعنی آئلی سکن گرمیوں کے موسم میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔جس کیلئے لوگ بہت سے ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں اور بہت کریموں اور دواؤں کا سہارا لیتے ہیں مگر پھر سے وہی مسئلہ بہت سارے پیسے لگانے کے بعد بھی اسی مسئلے میں رہتے ہیں-اور آئلی سکن کیلئے استعمال کی جانے والی کریموں کے بارے میں بہت فکر مند رہتے ہیں کیونکہ ہمارے چہرے پر بعض اوقات یہ ری ایکٹ کر جاتی ہیں جو ہمارے لئے اس سے بڑا مسئلہ پیدا کرتی ہیں -اس میں موئسچرائزر کریموں کے ساتھ سن سکرین سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اس کے لئے بہت ہی عام سے طریقہ کار ہیں جو ہم گھر پہ اپنا سکتے ہیں جن کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں اور بہت ہی آسان ہیں- اپنے منہ کو روز اچھے فیس واش سے روز دھونا اور صبح شام دھونا ہمارے چہرے کے اس مسئلے کا حل سکتا ہے دو بار فیس واش کا استعمال اور دو سے تین بار سادہ پانی سے منہ دھونا لازمی ہے جو چہرے سے گردو غبار کو تم کرتا ہے اور سکن صاف رکھتا ہے۔  اپنے چہرے کو تازہ رکھنے کے لئے فیس واش کے استعمال ...