Skip to main content

کرونا جیسی وبا کے دنوں میں کیسے کی جا سکتی ہے ہاتھ اور پاؤں کی حفاظت؟ جانیئے اس عید کے لیے سپیشل ٹپس:


ہم سب اپنی سکن کے بارے میں بہت ہی فکر مند ہوتے مگر یہ فکر کبھی کبھار ہمارے چہرے تک محدود ہو جاتی ہے ہم اس فکر میں اپنے پاؤں اور ہاتھوں کو بلکل بھول جاتے ہیں اور منہ کی طرف متوجہ ہو ئے رہتے ہیں ،جبکہ ہاتھ اور پاؤں ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہیں اور یہ چیزیں ہمارے منہ کے ساتھ اتنی ہی کام کر رہی ہوتی ہیں کیونکہ پاؤں کے بغیر چل نہیں  سکتے اور ہاتھ ہمارے روز مرہ کے کام کرنے کیلئے بہت ضروری ہیں-کہنے کا مطلب یہ ہے کہ! ہاتھ منہ اور پاؤں تینوں حصے ہمارے لئے فکر کا حصہ ہیں- اگر ہمارا چہرہ سفید ہے تو فرق نہیں پڑتا ہمیں اپنے پاؤں اور ہاتھوں پہ خاصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے- یہ ہماری شخصیت پہ بہت اثر کرتے ہیں۔


 اپنے ہاتھ اور پاؤں کیلئے کچھ گھر پر ٹرکس کو آزمائیں آپ کبھی شرمندہ نہیں ہوں گے ۔-جو آپکے لئے نہایت ہی آسان ہیں اور سادہ بھی ہیں جنہیں آپ باآسانی گھر پر آزما سکتے ہیں-  لیموں اور نمک کا مکسچر ہمارے لئے بہت ہی مفید ہے لیموں کا جوس نکالیں اور اس میں نمک کو شامل کریں یا لیموں کے دو ٹکڑے کر لیں اور رس کو ہوں پر لگائیں اور کچھ نمک پاؤں پر چھڑکیں اور لیموں کے ٹکڑوں سے مساج کریں دس سے پندرہ منٹ تک اسے مساج کریں اس کے بعد  تازہ دھو دیں- اس کے علاوہ ٹماٹر کے پیسٹ کا استعمال بہت ہی اثر رکھتا ہے ایک ٹماٹر کا جوس لیں اور اس میں ہلدی کو شامل کریں اور اسے ہاتھ اور پاؤں پر لگائیں اور مساج کریں اور خشک ہونے پر دھو دیں - ایک اور مؤثر طریقہ جو ہاتھوں اور پاؤں کے لئے بہت ہی اہم ہے روز واٹر  یعنی عرق گلاب لیں اور اس میں دودھ ملائیں اور مکسچر بنا کر اس کو چہرے پر ہاتھ پاؤں پر استعمال کریں دودھ کلینزنگ کا بہت اچھا کام کرتا ہے گردوغبار کو صاف کرتا ہے اسے کاٹن کی مدد سے لگا کر تمایک گھنٹہ چھوڑ دیں اس کے بعد تازہ پانی سے دھو دیں - شہد ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہے شہد ہاتھ اور پاؤں کیلئے بہت مفید ہے یہ آپکو قدرتی چمک مہیا کرتا ہے اسے لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں یہ اپنے رزلٹس سامنے لائے گا ۔ایلوویرا کا استعمال بہت مفید ہے ایلوویرا جیل کا استعمال چہرے ہاتھ پاؤں پر بہت مؤثر ہے اسے جلد پر لگائیں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں یا رات لگائیں اور صبح دھو دیں یہ بہت ہی نرم وملائم جلد مہیا کرے گا۔ روز رات کو سونے سے پہلے لوشن لگائیں ۔اس کے علاوہ کلینزنگ پر خاصی توجہ دی- گلیسرین آپکی سکن کو بہت حد تک گلو کرتی ہے گلیسرین کے اندر لیموں کو ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں- یہ بہت کی فائدہ دے گی اور آپ مایوس نہیں ہوں گے-یہ چند طریقہ کار جو آپکے لئے بہت ہی مفید اور بچت سے بھرپور ہیں ان طریقہ کار پر عمل کر کے اپنا وقت اور پیسہ دونوں بچائیں-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...