ہم آئے روز نت نئی چیزوں سے متعارف ہوتے ہیں جن میں سے کچھ چیزیں ہمیں بہت زیادہ فائدہ دیتی ہیں مگر بہت ساری چیزوں کے نقصانات ہیں۔اصل میں ہمیں ان چیزوں کے نقصان کا خدشہ ہوتا ہے جن میں ہم ملاوٹ کرتے ہیں۔کیونکہ اس وقت ہم قدرتی چیزوں پہ اعتبار کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔اصل میں ہم جب بھی اس کے بنائے ہوئے راستوں سے ہٹ جاتے ہیں،تو ہم خطا کھاتے ہیں۔ہم آئے روز اپنی صحت سے متعلق اور اپنی خوبصورتی کیلئے فکر مند رہتے ہیں.مگر ان کے لئے بھی ہم قدرتی چیزوں کو خاطر میں نہیں لاتے مگر مصنوعی چیزوں کا استعمال ہم زوروشور سے جاری رکھتے ہیں
.جیسا کہ آم اور انار جیسے پھل ہماری سکن سے ہر قسم کے داغ دھبوں کو ختم کرتے ہیں بلکہ نرموملائم جلد بھی دیتے ہیں.ان پھلوں کو چہرے پر استعمال کریں مگر اس سے پہلے اس کی افادیت کو بھی جان لیں ،اور اس کا استعمال ہفتے میں دو بار ضرور کریں۔سمارٹ برینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ فروٹس میں ایسی کونسی چیز ہے جو آپ کے چہرے کیلئے ضروری ہے۔جیسا کہ آم میں وٹامن سی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے.جس سے ہمارے چہرے کی ایکنی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور یہ چہرے کو تروتازہ بناتا ہے۔اور ان سب میں انار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔انار کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ جسم میں خون کی مقدار کو بڑھاتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ ہمارے خون کو صاف کرتا ہے اور خون کی سرخی یعنی خون سے گندے مادے نکال باہر کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے ،سی اور ای شامل ہوتے ہیں جو ہماری جلد کو پروٹیکٹ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ خوبانی بہت مفید ہے خاص طوربڑھتی عمر کے ساتھ چہرے کی شان کو برقرار رکھتا ہے ۔اس میں اینٹی ایجنٹ موجود ہوتا ہے جو سکن کو تروتازہ رکھتا ہے۔

Comments
Post a Comment