Skip to main content

رمضان کے دوران قرنطینہ میں آپ اپنے گھروں میں رہ کر اپنی صحت کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں ،آئیے جانیۓ:

اپنی صحت کا خیال کون نہیں رکھتا اور آجکل ان حالات میں سب لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جتنا ہو سکے خود کو بچائیں - کیونکہ کرونا ایک ایسا وائرس ہے جس کے مریض کے لئے ابھی تک کئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے- اس لئے جتنا خود کو بچا سکتے ہیں کوشش کریں کہ بچائیں - ہمارے ہاں شعور کی کمی کے ساتھ ساتھ کم علمی اور لا علمی جیسی پریشانیاں بھی ہیں- ہم خود کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے نہ ہی ہم نے دوسرے ممالک سے کچھ بھی سیکھا ہے - ہم سب ایک دوسرے کے پیچھے ایک دوسرے کے سہارے چل رہے ہیں- ہماری خواتین آجکل گھروں میں محصور ہیں کوشش کریں کہ جتنا ہو سکے وہ مصروف رہیں،تاکہ ان کا دماغ مصروف رہے- اس کے علاوہ آجکل کرونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ادارے بند ہو گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز بھی- اس حالت میں گھر بیٹھنے والے لوگوں کیلئے بہت سی مشکلات ہیں جن سے ان کو نبٹنا پڑتا ہے- اس آرٹیکل میں آپ سیکھیں گے کہ قرنطینہ میں رہنے والے لوگ گھروں میں کیسے دہ سکتے ہیں اور اپنی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں- ہم میں سے بہت سے لوگ متوسط طبقے کے لوگ دہ رہے ہیں- گھر سے کام کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ کہ ہم گھر پر کچھ بھی بنا کر کھا سکتے ہیں - 


اس کا ایک اور فائدہ کے باہر کے کھانوں سے جان چھوٹ گئی - اب لوگ گھر پر جو بھی کھانا ہے بناتے ہیں اب خواتین گھر پر رہ کر نت نئی ڈشز بنا رہی ہیں- اس کے علاوہ ایک لمبے عرصے بعد لوگوں کو اپنی فیملیز کے ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا ہے - خواتین اپنے مصالحہ جات ایک ہی بار تیار کریں اور ان فریض کر لیں تاکہ بار بار اس پر کام نہ کرنا پڑے- مگر گھر پر رہنے کاہر گز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کسی بھی ٹائم اٹھ کر کھانا کھائیں کیونکہ یہ آپ کی صحت کو مزید بگاڑ سکتا ہے-گھر پر رہ کر چائے یا کافی کو انجوئے کریں مگر کافی اور چائے کا استعمال ایک حد تک کریں کیونکہ کافی کا زیادہ استعمال آپکی صحت کیلئے ٹھیک نہیں دو سے تین کپ چائے یا کافی آپکی صحت کیلئے بلکل ٹھیک ہے- گھر پر کام کرنے اور کھانا کھانے کے لئے اوقات مقرر کریں - کھانا اور کام ایک ساتھ بلکل ٹھیک نہیں ہے- اپنے آپ کو زنگ لگنے سے بچانے کیلئے یو ٹیوب پر اپنی مصروفیت مرکوز کریں اور سوچیں کہ یوٹیوب پر فارغ اوقات میں آپ کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں- پروٹینز اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں لیں- پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ آپکی پانی کی کمی پوری ہو سکے- بس اس اچھے موقع کو ہاتھ سے مت جانے دیں اس گولڈن چانس کو اپنی صحت،جسم ،ماغ اور روح  کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کریں کیونکہ آپ اپنے گھروں میں صحت مند رہیں گے تو آپ بچ سکتے ہیں ورنہ آپ کے ساتھ ساتھ باقی لوگ بھی نقصان اٹھائیں گے-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...