Skip to main content

گردوں کو خرابی سے بچانے کیلئے کھانے میں کیا چیز ہمارے لئے سب سے بہتر ہے ،جانیۓ:

گردے ہمارے جسم میں پائے جانے والے اہم اعضاء میں سے ایک ہے اور اچھی صحت کے لیے ان کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے -اسی طرح جسم کو تندرست رکھنے کیلئے متوازن اور مناسب غذا لینا بہت ضروری ہے- صحت مند رہنے کےلئے ضروری ہے ہمارے جسم کا ہر حصہ تندرست ہونا بہت ضروری ہے ،جس کیلئے ہمیں ہماری روزمرہ کی چند غذاؤں میں ان چیزوں کو شامل کرنا ہو گا- ہمیں سب سے پہلے کام کرنے کیلئے اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کو کم کریں- نمک کا استعمال جن چیزوں میں زیادہ ہے ان میں کم کریں-ہمارے گردے نمکیات کو فلٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے- گردے کے لئے سیب سب سے مفید ہے اور سیب ہمارے گردے کی حفاظت کیلئے بلکل ٹھیک ہیں-


 سیب میں بہت زیادہ مقدار میں پیکٹن موجود ہوتا ہے جو گردے کو خراب کرنے سے بچاتا ہے۔بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹس اور نیوٹریئنٹس بھی فائدہ دیتے ہیں- ان میں سے  تمام قسم کی بیریز جیسا کہ سٹرابیریز ،بلیو بیریز اور کینبیریز سب مفید ہیں-گردوں کو محفوظ کرنے کیلئے وٹامن سی بھی اہمیت رکھتا ہے اس کیلئے سٹرس فروٹس کا استعمال سب سے بہتر ذریعہ ہے لیموں میں مناسب مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے- لیموں پانی کا استعمال گردے میں پتھری سے بچاتا ہے، دن میں لیموں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ آپ کے گردے کے مسائل سے دور دہیں-منرلز اور وٹامنز بھی بہت زیادہ ضروری ہیں ،جس کا بہت بڑا ذریعہ میٹھے آلو ہیں کیونکہ ان کے اندر موجود زیادہ مقدار میں فائبرز آہستہ آہستہ بریک ڈاؤن ہوتے ہیں اور گردے سے فلٹر ہو جاتے ہیں۔ بند گوبھی بھی اپنی افادیت رکھتی ہے اس میں بھی وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور گردے کیلئے تربوز اہمیت کا حامل ہے اس کا استعمال بھی گردے کے مسئلے سے بچا سکتا ہے- اسکے علاوہ ناریل پانی اس کے لئے اعلیٰ ذریعہ ہے اس میں بہت زیادہ مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہےجو کہ سوڈیم کی موجودگی کو آسانی سے نکال سکتا ہے-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...