Skip to main content

اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ قدرتی چیزیں اپنا اثر رکھتی ہیں تو بلیک ہیڈز کا خاتمہ انتہائی آسان ہے-

بلیک ہیڈز ہماری خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں یہ وہ کھلے مسام ہیں جن میں مٹی بیٹھ جاتی ہے اور ہماری سکن کے سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی جگہ نئے سکن سیلز کا بننا مشکل ہو جاتا ہے اور ہم دن بدن اپنی سکن سے پریشان ہونے لگتے ہیں - اور اس کے لئے ہم دوسرے لوگوں سے مدد مانگتے ہیں ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں بازار میں آنے والی غیر معیاری کریموں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری سکن کیلئے نہایت ہی نقصان دہ ہیں - مگر ہم ان کا استعمال بڑی بے دھیانی میں کرتے آتے ہیں جس سے کچھ بچی ہوئی سکن مزید خراب ہو جاتی ہے- ان سے نمٹنے کیلئے کچھ گھر پر کوشش کرنے والے سو فیصد کامیاب طریقہ کار ہیں جن کا استعمال آپ کو اس سے آزادی دلا سکتا ہے- اس میں سب سے پہلے بلیک ہیڈز کیلئے ہم بیکنگ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں اس کے استعمال کیلئے بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ تیار کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو دیں،ایک ہفتے میں تین بار اس کا استعمال آپکے لئے اچھے دزلٹس لا سکتا ہے- اس کے علاوہ لیموں کا جوس بلیک ہیڈز کیلئے انتہائی مفید ہے لیموں کے رس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں،اچھے رزلٹس کیلئے ہفتے میں دو بار اس کا استعمال کریں - اسی طرح گرین ٹی کا استعمال بہت اچھا ہے گرین ٹی بنائیں اور اسے ٹھنڈا کر لیں اور پھر روئی کی مدد سے اس کو اپنی سکن پر لگائیں یہ آپکی سکن کو آئل سے بچاتی ہے- شہد کا استعمال ایک اور اچھا ذریعہ ہے جس سے آپ بلیک ہیڈز آسانی سے ختم کر سکتے ہیں- کچھ شہد لیں اور اسے گرم کر لیں اور اس گرم شہد کو اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر اسکو کسی گرم کپڑے سے صاف کر دیں اسے کچھ دن استعمال کریں آپ خود فرق محسوس کریں گے- 



ہلدی کا استعمال بہت آسان اور سادہ ہے ،ہلدی کا استعمال صحت کیلئے بہت اچھا ہے گرم پانی میں ایک چٹکی ہلدی کا استعمال روز نہار منہ آپکو بہت فائدہ دیتا ہے۔ہلدی لیں اور اس میں کچھ پانی ڈال کر اس کا پیسٹ بنا لیں چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو دیں ۔یہ آپکے بلیک ہیڈز کو ختم کرے گا اور مزید آنے والے بلیک ہیڈز کیلئے مدافعت پیدا کرے گا- انڈے کا ماسک بہترین ہے انڈے کی ذردی کو نکال کر سائیڈ ہے کر دیں اور وائٹ ماسک کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں یہ آپکے چہرے پر ماسک کا کام کرتا ہے اور گردو غبار کے ساتھ بلیک ہیڈز کو نکال باہر کرتا ہے اور مزید بلیک ہیڈز کو چہرے پر آنے سے روکتا ہے - سرکہ اور پودینے کے پتے کو مکس کر کے ماسک بنائیں پودینے کے پتوں کو سرکہ میں شامل کر کے ایک ہفتہ رکھ دیں اور اسکے بعد استعمال میں لائیں اور روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور چھوڑ دیں رات کو لگائیں اور صبح دھو دیں آپ چہرے پر آنے والی تبدیلی کو خود محسوس کریں گے۔چہرے پر ملتانی مٹی کا استعمال کریں پانی میں پاؤڈر مکس کریں اور لگائیں خشک ہونے کا انتظار کریں اور دھو دیں یہ بھی بلیک ہیڈز سے چھٹکارا دلائے گا- اپنے ٹوتھ برش کا استعمال کریں ایک ہفتے تک برش لیموں اور سکن کیلئے استعمال ہونے والے آئل کو لیموں کے اندر مکس کریں اور ہلکے مساج سے اس کو برش کے ساتھ لگائیں آپ جلد ہی رزلٹ پائیں گے- ٹماٹرکا استعمال بھی کم نہیں ہے یہ قدرتی پھل بھی کسی سے کم نہیں اس کے پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور سکن پر گولائی میں مساج کریں یہ آپکے بلیک ہیڈز کو با آسانی نکال دے گا۔یہ چند گھر پر استعمال ہونے والے طریقے ہیں جن کو آپ گھر میں با آسانی جو بھی طریقہ آزمانا چاہیں آزما سکتے تو یہ آپکے یقین کے ساتھ جڑے ہوئے چند نسخے ہی۔ جن کو آپ یقین کے ساتھ چہرے پر لگائیں تو آپ فایدہ حاصل کر سکتے ہیں-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...