Skip to main content

گھر بیٹھ کر کریں اپنے ہاتھوں کو مینی کیور اور پیڈی کیور جو خواتین کیلئے اب نہایت ہی آسان-جانیے-

ہم اپنی مصروف زندگی میں اپنے لئے ٹائم نہیں نکال پاتے کیونکہ ہم اپنی زندگی میں خاصے مصروف ہیں جہاں ہمیں خود پر نظر ڈالنے کا ٹائم بھی نہیں ملتا،نہ ہم ایک نظر خود کو شیشے میں دیکھنے کا ٹائم بھی نہیں پاتے ہیں جو ہمارے لئے بہت ضروری ہوتا ہے- بہت سے لوگ اپنے آپ کی گرمنگ کیلئے خود سیلون جاتے ہیں مگر کچھ لوگوں کے پاس ان سب چیزوں کیلئے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے- اس لئے اس نبٹنے کے لئے ایک بہت ہی رعایتی طریقہ جسے ہم گھر پر آزما سکتے ہیں- عورت کیلئے خوبصورت دکھنا اس کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے- چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خواتین اپنے ہاتھ پاؤں پر بہت دھیان دیتی ہیں مگر کچھ کو یہ شعور نہیں ہوتا ۔


 مرد اور عورتیں خوبصورت ہاتھوں کو دونوں ہی بہت پسند کرتے ہیں۔نرم وملائم ہاتھ اور چمکتے ہوئے صاف ناخن کسے پسند نہیں ہیں- مگر اس کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ یہ خصوصی توجہ چاہتے ہیں-اسکے لئے پارلرز پر مینی کیور اور پیڈی کیور کروانا بہت مشکل ہے اور مہنگا ترین بھی ہے مگر یہ گھر پر کرنا بہت ہی آسان اور سستا ترین ہے- اس کیلئے سب سے پہلے اپنے ناخنوں پہ لگی پالش کو صاف کریں اور اور نیل ریموور لیں اور ناخنوں پر لگائیں جلد کو بچاتے ہوئے- اس کے بعد اپنے ناخنوں کو تراشیں نیل فائلر کی مدد سے اور اتنا کاٹیں کہ جتنا آپ چاہتے ہیں- اس کے بعد اپنے ناخنوں کو ہموار کریں مگر اس قدر نہ کریں کہ یہ کمزور ہو جائیں- ایک نیم گرم پانی کا باؤل لیں اور اس میں اینٹی بیکٹیریل  موئسچرائزر صابن ڈالیں اور اس میں تھوڑی دیر اپنے ناخن ڈبوئے رکھیں اور پھر نکال کر تولئے سے خشک کر لیں- ناخنوں پر استعمال ہونے والی کریم لیں اور ان پر لگائیں اور پھر سے نیم گرم پانی میں ڈال کر ناخن خشک کر لیں۔اسکے بعد موئسچرائزر لیں اور ہاتھوں کو چار سے پانچ منٹ تک مساج کریں اور پھر تازہ پانی کی مدد سے دھو دیں- اس کے بعد کوئی بھی لوشن لیں اور اسے مساج کرتے رہیں تب تک کریں جب تک کریم جزب نہیں ہو جاتی - پاؤں کیلئے بھی یہی طریقہ کار دہرائیں- یہ گھر پر ہاتھ پاؤں کے لئے نہایت ہی آسان طریقہ ہے جسے آپ گھر پر بغیر وقت اور پیسے ضائع کئے اپنا سکتے ہیں-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...