Skip to main content

خوش کیسے رہا جائے تحقیق- خوش رہنا اور خوش رکھنا صحت اور تندرستی کی علامت ہے اور وہ کیسے رہ سکتے ہیں ضرور جانیں:

 اپنی روزمرہ زندگی میں بہت ساری مشکلوں سے دوچار ہوتے ہیں ہاں امیر اور غریب لوگوں کی مشکلات مختلف ہو سکتی ہیں مگر یہ کہنا جھوٹ ہے کہ امیر لوگوں کی زندگی میں کوئی پریشانی نہیں یہ کہنا بلکل بے وجہ ہے ۔ہم امیر لوگوں سے متاثر ہو کر بہت ساری چیزوں کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ہم دن رات ٹینشن میں گزارتے ہیں مگر تسلی نہیں ہوتی ہم اسی ٹینشن میں کہ امیر ہونا ہے اپنی فیملی اپنے پیاروں سے دور ہونا شروع ہو جاتے ہیں حالانکہ ہماری اصل خوشی کی وجہ ہمارے چاہنے والے ہمارے بہن بھائی اور اہل خانہ ہیں یہ نہیں کہا جا رہا کہ محنت نہ کریں ضرور کریں مگر اپنی فیملی کو کبھی اگنور نہ کریں کیونکہ ہم بعض اوقات اسی چکر میں اتنا دور ہو جاتے ہیں کہ ہمارے بچے ہم سے ملنا بھول جاتے ہیں وہ ہم سے فاضلہ اختیار کر جاتے ہیں وہ اپنی کوئی بھی بات شیئر نہیں کرتے حتیٰ کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں میں رائے لینا ضروری نہیں سمجھتے خوش رہنے کے چند اصول ہیں جو ہمیں اپنانے چاہیئں،جو ہماری زندگی میں ہمیں خوش رہنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے پیاروں سے جوڑے رکھتے ہیں۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی پریشانیوں کو اپنے اوپر حاوی نہ کریں اپنی پریشانیوں کا ذکر بار بار نہ کریں۔ 


ایک تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہم جب بھی پر اعتماد نہیں ہوتے تو ہم ڈپریشن میں جاتے ہیں جلدی غصہ کرنے لگتے ہیں اور ہم اپنے رویے میں تبدیلی لاتے ہیں جو ہمارے لئے شکایت کا سبب بنتی ہے جس سے ہم مزید ڈپریشن میں جاتے ہیں کہ ہم یہ کیوں کر رہے ہیں۔تو اپنی پریشانی کو اپنے اوپر حاوی کرنے سے یا اس کا ذکر بار بار کرنے سے گریز کریں ۔ ہمیں چاہئے کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی شکایت نہ کریں کیونکہ یہ ہماری عادت کو بدل دیتی ہیں پھر ہم چھوٹی سے چھوٹی بات پر اچھا خاصا رویہ بدلنے کے عادی ہو جاتے ہیں جو کبھی کبھی ہمارے لئے بھی حیران کن ہوتا ہے اور ہم بعض اوقات پچھتاتے بھی ہیں ۔ پھر ہم لوگوں کی شکایتوں سے پریشان ہوتے ہیں جس سے ہم سوچنے پر مج بور ہو جاتے ہیں اور خود کو قصور وار سمجھنے لگتے ہیں ۔ہمیں لوگوں نہ شکایت کا موقع دینا چاہئے نہ ہی شکایت کی عادت ڈالنی چاہئے۔ ڈاکٹر ونچ(پی ایچ ڈی)  جنہوں نے سائیجکلوجی کے ایک انٹر ویو میں کہا،انسان کی نفسیات کی ایک ایسی پوزیشن بھی ہے جس میں کیا واقع ہوتا ہے جب لوگ اس بات پر یقین کر لیتے ہیں کہ ان کا گردو نواح یا آس پاس کے حالت پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے جسے بے یارو مدد گاری بھی کہہ سکتے ہیں انسان محسوس کرتا ہے ۔مگر جب ہم اس بات سے متفق ہوتے ہیں کہ ہماری حرکات سے ہماری خواہشات پر کوئی اثر نہیں ہو گا ،تو ہم لاچار ہو جائیں کوئی کام نہ کریں اور بے یارو مدد گار ہو کر بیٹھ جائیں۔ڈاکٹر ونچ کا کہنا ہے اس قسم کی سوچ میں بلکل نہ پڑیں اپنے منفی رویے کی مزید سیڑھیاں نہ چڑھتے جائیں اپنے اوپر بخشی جانے والی رحمتوں کو نہ بھولیں۔انہوں نے کہا شکر ادا کرنے سے یا اس کا ذکر کرنے سے آپکی خوشی میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔لہزا شکر کا اور صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے نہ دی،یہی دائمی خوشی ہے اور اللّٰہ کے نزدیک بھی شکر کرنے والے لوگوں کا مقام الگ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...