کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔
اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے کاٹ لیں اور کچھ چینی لیموں کے اوپر رکھیں تاکہ چینی کچھ بھیگ جائے اور آپ اس لیموں کے ٹکڑے کو چینی کے ساتھ اچھی طرح مساج کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ نمک بھی اسی طرح ہے کہ نمک بھی اکیلے نہیں استعمال کیا جا سکتا نمک کو بھی بیکنگ سوڈا میں شامل کریں اور پھر استعمال کریں-اسکے علاوہ آپ کیوں لیموں کو سکن پر استعمال نہیں کر سکتے - لیموں کیونکہ سٹرس سے بھرپور ہوتا ہے اور ایسڈ اس میں موجود ہوتا ہے جسے ڈائریکٹ منہ پر لگانے سے آپکی جلد جل جاتی ہے -اس لئے لگانے سے پہلے اس کو ٹیسٹ کر لیں اور اس کی کم مقدار کو استعمال کریں۔اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ ہمارے چہرے کیلئے بہت مفید ہے یہ ہمارے چہرے پر نکلے ہوئے دانوں کے سائز کو شرنک کرتا ہے مگر بعض اوقات یہ ہمارے چہرے کے سیلز کو لاک کرتا ہے جس سے ہیٹ باہر نکل نہیں پاتی اور برے بیکٹیریا کو سکن سے باہر نہیں آنے دیتا ہے- اسلئے کوشش کریں کہ ان چیزوں کو ڈائریکٹ منہ پر اپلائی نہ کریں کیونکہ یہ آپکو مزید پریشان کر سکتی ہیں-

Comments
Post a Comment