ہاتھوں پر مہندی تو لگانا تو سب لڑکیاں ہی پسند کرتی ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ بالوں پر مہندی لگانے کی اپنی ہی ایک شان ہوتی ہے-سر پر مہندی لگانے سے نا صرف سفید بالوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ سر کے بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بناتی ہے اور سر کو گرمی جیسے موسم میں سر کی جلد کو راحت بخشتی ہے- گرتے بالوں کا حل: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر مہندی میں سرسوں کا تیل ملا کر لیا جاۓ تو یہ گرتے ہوۓ بالوں کو روکتا ہے اور ان کے بڑھنے کے عمل میں تیزی لاتا ہے - اسی طرح تیل میں مہندی ملا کر اس کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار کرنے سے بال کافی حد تک مظبوط ہو جاتے ہیں- سفید بالوں کا خاتمہ: کیمیکل والے ہئیر کلرز بالوں کو بہت سے نقصان پہنچاتے ہیں لیکن اسکی جگہ اگر مہندی استعمال کریں تو بال بہت سارے مضرامائنو ایسڈ اور کیمیکل سے بچ جاتے ہیں جو بالوں کی نمی اور قدرتی چمک کو ختم کر کے روکھا اور کمزوربنا دیتے ہیں- ہلکے گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ کا پاؤڈر،ایک چمچ چاۓ والی پتی کے ساتھ مہندی کو مکس کر کے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر ایک گھنٹے تک لگائیں دھو ڈالیں سفید بال کم ہو جائیں گے اسکے بار بار اس...