Skip to main content

اب نا ہو گی تھریڈنگ نا ہو گی پارلر جانے کی ٹینشن- چہرے میں موجود غیر ضروری بالوں کو صاف کریں گھر پر اس آسان طریقے سے-

خواتین اکثر و اوقات اپرلپس اور چہرے کے غیر ضروری بالوں کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتی ہیں- انہیں تقریباً ہر ہفتہ ہی پارلر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ پیسے الگ خرچ ہوتے ہیں اور تکلیف الگ ہوتی ہے-آج ہم آپ کو ایک تین اجزاء کا ایسا گھریلو ٹوٹکا بتا رہے ہیں جو آپکے چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ریمو کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا-اس ٹوٹکے کے اندر ہر میں ہر وہ چیز استعمال ہو گی جو آپ کے گھر میں عموما موجود ہوتی ہے-

(پیسٹ کو بنانے کے لئے آپ کو تین چیزیں کچن سے درکار ہوں ایک چمچ چینی،ایک چمچ بیسن اورآدھا چمچ ہلدی-)


اسے بنانے کے لیے ایک باؤل میں پانی لیں اور اسے چولہے پر گرم کر لیں اسی طرح الگ سے چینی، ہلدی اور بیسن کو ایک کٹوری میں اچھی طرح مکس کر لیں-چولہے پر رکھا پانی میں جب ابلنے لگے تو اس پانی میں اجزاء  چینی، ہلدی اور بیسن کے مکسچر والی کٹوری رکھ دیں-اسی طرح چینی، ہلدی اور بیسن والے اجزاء میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کریں اور لگاتار چمچ ہلاتے رہیں تاکہ سب چیزیں اچھے سے ہل ہو جائیں چینی دیر سے ہل ہوتی ہے اس لئے اسے  آہستہ آہستہ اسے اچھے سے ہل کر لیں حسبِ ضرورت اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے رہیں تاکہ پیسٹ بن جائے پھر اس پیسٹ کو پانی والے باؤل میں سے  سے نکال لیں اور اسے چہرے پر بالوں والی جگہ پر لگا لیں-یہ مکسچر اس وقت چہرے پر لگاتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ اسے آسانی سے چھوا جا سکے کیونکہ گرم پیسٹ آپ کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے-اس پیسٹ کو چہرے خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور  اس کے بعد اسے ہاتھ سے مسل کر صاف کر لیں-مہینے میں 3 سے 4 بار اس کا استعمال کرنے سے بال  باآسانی صاف ہوجائیں گے اور آپ کے چہرے کو کوئی نقصان بھی نہیں ہو گا-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...