Skip to main content

جانیئے آنکھوں اور چہرے کیلئے چند ضروری چیزیں جن سے بچنا بہت ضروری ہے- یہ کیسے نقصان دہ ہیں?


ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بہت سی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں- جن چیزوں کی زمانے میں اہمیت بڑھ جاتی ہے اس کی فکر بھی بڑھ جاتی ہے۔آجکل لوگ خوبصورتی پر خاصی توجہ دیتے ہیں- جس کی وجہ سے خواتین اپنے آپ کو ٹھیک کرنے میں بہت سارا وقت گزار دیتی ہیں۔کبھی کبھی تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے اور کبھی کبھی ان کی ساری محنت رائیگاں چلی جاتی ہے- مگر پھر بھی ہار نہیں مانتی ہیں- کیونکہ یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ٹھیک رکھیں اور خوبصورت نظر آئیں جو ان کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے- ہماری آنکھیں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں- آنکھوں کی خوبصورتی خاصی توجہ کا مرکز ہوتی ہے- جس کیلئے کچھ ٹرکس ہیں جن کا اپنانے سے آنکھوں کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے- کیونکہ آنکھیں خوبصورتی کا واحد مرکز ہیں- آنکھیں اگر خوبصورت ہوں تو خاصی توجہ پاتی ہیں اس لئے خواتین میک اپ میں خاصی توجہ اپنی آنکھوں پر دیتی ہیں،تاکہ وہ خوبصورت نظر آئیں -


 بہت سے لوگوں نے فیس بک ،انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر بہت سی وڈیوز میک اپ کے حوالے لگائیں جو میک اپ سیکھنے کےلئے بہت مفید ہیں- آنکھوں کے میک اپ کیلئے یو ٹیوب بہت اچھا سکھا سکتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ آگاہ ہیں کہ آنکھوں کا میک اپ آنکھوں کے لحاظ سے کیسے کیا جا سکتا ہے- یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ مسکارا ،آئی لائنر،آئی شیڈو کس طرح آنکھوں کے گرد لگانا ہے۔کیونکہ آنکھیں ہمارے جسم کا سب سے حساس حصہ ہیں۔- یہاں چند بیوٹی ٹرکس ہیں جن کو اپنانے سے آپ اپنی آنکھوں کی چمک حاصل کر سکتے ہیں - اس لئے اگر آپ اپنی آنکھوں کے بارے میں فکر مند ہیں تو ان پر ضرور عمل کریں- سب سے پہلے اگر آپ میک اپ کر رہے ہیں تو اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں ،اس کے بعد میک اپ کرنا شروع کریں- اور اگر آپ لینز لگانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں ہاتھ صاف کرنے کے بعد تسلی کریں کہ آپ کے ہاتھ بیکٹیریا سے پاک ہیں- اس کے علاوہ میک اپ کرنے سے پہلے اور میک اپ کرنے کے بعد اپنا چہرہ ضرور صاف کریں ۔کیونکہ اگر آپ یہ مسکارا اور میک اپ جو کہ بہت سارے کیمیکلز سے مل کر بنتا ہے ساری رات لگے رہیں تو یہ چہرے کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے- اپنے چہرے اور آنکھوں کے میک اپ کو ہر چھ ماہ بعد تبدیل کریں،کیونکہ میک اپ کی شیلف لائف کم ہوتی ہےایک محدود مدت کے بعد ان میں موجود کیمیکلز ری ایکٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اپنے چہرے پر شارپ قسم کی چیزیں استعمال نہ کریں جیسے کہ آئی لیشز لگاتے ہوئے کسی بھی ایسی چیز کا استعمال نہ کریں-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...