Skip to main content

کیا آپ اپنے پیروں کی کٹی پھٹی ایڑیوں سے پریشان ہیں تو اس چھوٹے اور آسان طریقے سے اپنی مشکل حل کریں-

ہمارے جسم کے سارے حصے قبل فکر ہیں- ہم کسی بھی حصے کو اگنور نہیں کر سکتے- ہماری خوبصورتی ہمارے ہمارا وقار ہے مگر اس کے ساتھ خوبصیرت ہونا بھی ضروری ہے- ہمارا چہرہ ہمیشہ خاصی توجہ کا مرکز رہتا ہے -مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ہاتھ اور پیر بھی خاصی توجہ حاصل کرتے ہیں ۔ ہم آجکل بہت سے لوگوں کو دیکتھے ہیں جن کے چہرے ہاتھ اور پاؤں کا رنگ بلکل مختلف نظر آتا ہے- کیونکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنا ہمارا چہرہ اہم ہوتا ہے- اس کیلئے ایڑیوں کا صاف ہونا اور اور ناخنوں کا صاف ہونا اہم ہے - جس کیلئے کچھ طریقہ کار ایسے ہیں جن کو اپنانے سے ہم اپنے پیروں کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں- اس کیلئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ہمارے پاؤں کی ایڑیاں جلدی کیوں پھٹ جاتی ہیں یا کھردری ہو جاتی ہیں اس کی ایک بڑی وجہ ہماری ایڑیوں میں خشکی کا بڑھنا ہے ہماری ایڑیوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے- جس کی وجہ سے جلد کٹی پھٹی ہونے لگ جاتی ہے- 


ہماری ایڑیوں پر مٹی کا جم جانا اور ایڑیوں کو صاف نہ کرنا ایک بڑی وجہ ہے- ان ایڑیوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے یہ ٹرکس آزمائیں روز واٹر لیں اور اس میں گلیسرین کو مکس کریں پھر اس میں نمک ملا کر اچھی طرح ملائیں- اور اس مکسچر کو روز رات سونے سے پہلے ایڑیوں پر لگائیں اور پوری رات لگا رہنے دیں جو آپ کو خشک اور کھردری جلد سے نجات دلاتی ہے- یہ قدرتی نرم وملائم کے لیول کو برقرار رکھتی ہے- اسکے علاوہ ویجیٹیبل آئل ایڑیوں کے لئے بلکل بہترین ہے - کیونکہ ویجیٹیبل آئل زخم بھرنے کیلئے بہترین ہے اور یہ زخموں کو بہت جلدی اور بہترین طریقے سے ٹھیک کرتا ہے اس کے لئے کٹی پھٹی ایڑیوں کو بھرنا بھی بہت آسان ہے-اس کیلئے چاول کو گرائنڈ کریں اور پاؤڈر بنائیں یہ آپکی جلد کو ہموار کرتا ہے اور نرم وملائم کرتا ہے- اسکے علاوہ کوکونٹ آئل لیں اور اسے پاؤں پہ لگائیں اور جرابیں ڈال کر سو جائیں- صبح اٹھ کر پاؤں دھو دیں نرم و ملائم پاؤں کا احساس پائیں گے- بیکنگ سوڈا لیں تین چمچ اسے نیم گرم پانی میں حل کریں اور پھر اس پانی میں پاؤں دس سے پندرہ منٹ ڈالے رکھیں اور نکال کر کسی بھی مو ئسچرائزر سے مساج کریں اور دھو دیں یہ بھی اپنا عمل دکھائے گا- اسکے علاوہ ایلویرا کا استعمال آپکے پاؤں کے لئے بلکل ٹھیک ہے اسکے لئے اپنے پاؤں کو بیکنگ سوڈا والے نیم گرم پانی میں ڈال کر رکھیں اور اس کے بعد ایلو ویرا جیل کو پاؤں پہ لگائیں اور پوری رات لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں - کچھ شہد لیں اسے نیم گرم پانی میں ڈال کر حل کریں اور اس میں اپنے پاؤں دس سے پندرہ منٹ رکھیں اور مساج کریں -یہ چند طریقے جو آپکے پاؤں کے لئے بہترین ثابت ہوں گے اگر آپ اپنے پاؤں کے لئے پریشان ہیں تو اسکا استعمال ضرور کریں-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...