Skip to main content

سنہرا دودھ کیا ہے؟دنیا بھر کے طبی ماہرین کیوں اسکا استعمال کیوں بتاتے ہیں؟جانیے؟

 سنہرا دودھ اپنی افادیت کے سبب مختلیف ملکوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے- سنہرا دودھ اصل ہلدی ملے دودھ کو کہا جاتا ہے جسے برصغیر سمیت کئی ممالک صحت کے لیے صدیوں سے استعمال کر رہے ہیں-

ایشیائی ممالک جیسا کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں یہ اندرونی چوٹوں اور جسمانی درد کی صورت میں ہلدی ملے دودھ کا استعمال عام بات ہے۔ لیکن اس قدیمی آیورویدک نسخے کا استعمال جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑھ رہا ہے-

آیئے ہم آپکو بتائیں کہ کیسے پینے کے قابل بنایا جا سکتا ہے؟ 

سنہری دودھ کو تیار کرنے کے لیے پہلی چیز دودھ ہی ہے اور دوسری چیز ہلدی ہے، جو اس  کو سنہرا رنگ دیتی ہے- ہلدی کی اچھی رنگت اور ذائقے کے ساتھ بہت فائدے مند بھی ہے-طبی ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو زخموں کی سوزش ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اسکے علاوہ ہلدی نظام انہضام کو بہتر بنانے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔


اس گولڈن مِلک نامی مشروب میں ہلدی کے ساتھ ساتھ ادرک اور دارچینی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے-کیونکہ ادرک اور دار چینی کے بھی کئی طبی فوائد ہیں اور اسے قدیم چینی اور بھارتی طریقہ علاج میں کئی صدیوں سے استعمال میں لایا جا رہا ہے جا رہا ہے- ادرک میں پائے جانے والے مادے جنجرولز کی انسداد سوزش کی خاصیت بھی ہے، جو پٹھوں کا درد ختم کرتی ہے- ادرک کا استعمال بلڈ شوگر میں بھی کمی لاتا ہے ارو بد ہضمی جیسے مرض سے نجات دلواتا ہے ، خاص طور پر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی اس کے استعمال سے کم ہو جاتے ہیں-
سنہرے دودھ کو تیار کرنے کے لیے جانیئے کونسی اشیاء درکار ہوتی ہیں

دودھ تین سو ملی لیٹر ،شہد ایک بڑا چائے کا چمچ شامل کریں ، ہلدی 1 چائے کا چمچ ،دارچینی آدھا چائے کا چمچ ، ادرک ایک چائے کا چمچ اور ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ شامل کر لیں-
تمام اشیاء کو پکتے ہوۓ دودھ ایک ایک کر کے شامل کرنے کے بعد دودھ کو ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں اور ساتھ ساتھ دودھ کو چمچ سے ہلاتے رہیں- اچھی طرح مکس کرنے کے بعد دودھ کو چھان کر کپ میں ڈال لیں سنہرا دودھ تیار ہو جاۓ گا-
یورپ جیسے ممالک میں ہلدی ملے دودھ کو متبادل طریقہ علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے- اس دودھ کے اجزاء شفا بخش قوتوں کے حامل اور انسانی مدافعتی نظام کے لیے بھی بہت فائدے مند ہیں اور آپ اسے پینے کے لیے اور مزیدار بھی بنا سکتے ہیں-



Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...