Skip to main content

کیا آپکی جلد آئلی ہے؟ تو نہ گبرائیں -اس گرمی کے موسم میں کریں صرف چند بنیادی باتوں پر گھر میں عمل کریں-

سردیوں میں ہم میں سے بہت سے لوگ خشک جلد کے مسئلے سے دو چار ہوتے ہیں اور گرمیوں میں یہی تناسب آئلی سکن والے لوگوں کا پایا جاتا ہے یعنی آئلی سکن گرمیوں کے موسم میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔جس کیلئے لوگ بہت سے ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں اور بہت کریموں اور دواؤں کا سہارا لیتے ہیں مگر پھر سے وہی مسئلہ بہت سارے پیسے لگانے کے بعد بھی اسی مسئلے میں رہتے ہیں-اور آئلی سکن کیلئے استعمال کی جانے والی کریموں کے بارے میں بہت فکر مند رہتے ہیں کیونکہ ہمارے چہرے پر بعض اوقات یہ ری ایکٹ کر جاتی ہیں جو ہمارے لئے اس سے بڑا مسئلہ پیدا کرتی ہیں -اس میں موئسچرائزر کریموں کے ساتھ سن سکرین سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اس کے لئے بہت ہی عام سے طریقہ کار ہیں جو ہم گھر پہ اپنا سکتے ہیں جن کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں اور بہت ہی آسان ہیں- اپنے منہ کو روز اچھے فیس واش سے روز دھونا اور صبح شام دھونا ہمارے چہرے کے اس مسئلے کا حل سکتا ہے دو بار فیس واش کا استعمال اور دو سے تین بار سادہ پانی سے منہ دھونا لازمی ہے جو چہرے سے گردو غبار کو تم کرتا ہے اور سکن صاف رکھتا ہے۔



 اپنے چہرے کو تازہ رکھنے کے لئے فیس واش کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے چہرے پر سکربز کا استعمال کریں اور فیس واش صابن سے کئی زیادہ بہتر ہے کیونکہ صابن چہرے کو خشک کر دیتا ہے- ہفتے میں دو سے تین بار چہرے پر سکربز کا استعمال کریں مگر یہ آئلی سکن کیلئے مؤثر ہے- کچھ پروڈکٹس جن کا بننے کا آپ کو کوئی آئیڈیا نہیں چہرے پر اپلائی نہ کریں کیونکہ ان میں کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جو چہرے سے متعلق فکر کو بڑھا سکتی ہیں اور چہرے کو مزید آئلی کر سکتی ہیں - چہرے کی تروتازگی کے لئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ گرمیوں میں ڈی ہائیڈریشن بہت زیادہ ہوتی ہے اور پانی آپکی ہائیڈریشن کی کمی کو پورا کرتا ہے جو ہماری سکن کو ترو تازہ اور چمکدار بناتا ہے- وائپس یعنی گیلے ٹشوز کا استعمال کریں اگر آپ منہ نہیں دھو سکتے یہ آپکے چہرے کی سارے گردو غبار کو صاف کر دیتا ہے اور اس میں کوئی کیمیکلز استعمال نہیں ہوتے جو چہرے کے لئے نقصان دہ ہوں اور گرمیوں میں آئلی فوڈ یعنی تلی ہوئی چیزوں کا استعمال کریں یہ آپکی چہرے پر آئل کو مزید بڑھائیں گی جس سے مزید مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے- اور گرمیوں میں نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کا استعمال زیادہ کریں یہ چہرے کیلئے بہت ہی مفید ہے -اور موئسچرائزر کا استعمال اور وہ بھی تصدیق شدہ اور اچھی کمپنی کا ہو جو آئلی سکن کے لئے خاص طور پر بنایا گیا ہو-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...