انسانی جسم کو ہر وقت انرجی کی ضرورت ہوتی ہے-مگر بعض اوقات ہم دن میں بہت سارا کام کرتے ہیں مگر اس لحاظ سے جسم کو انرجی نہیں دے پاتےہیں- جیسا کہ اس ناگہانی صورت حال میں ڈاکٹرز نے لوگوں کو بتایا کہ ان کو اپنے امیون سسٹم کو بڑھانا ہو گا،جیسا کہ وقت پر سونا اور متوازن اور طاقتور غزاؤں کا استعمال اور ورزش کو معمول بنانا ہو گا- اس کیلئے وٹامن ڈی نہایت ہی فائدہ مند چیز ہے- وٹامن ڈی جو ہمارے سسٹم اور ہماری جلد کیلئے نہایت فائدہ مند ہے- یہ ایک واحد وٹامن ہے جو باقی وٹامنز پر بھاری ہے اور یہ اور بھی فائدہ مند ہے کہ آپ اس کی مقدار سورج سے مناسب طور پر حاصل کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ مچھلی انڈے دودھ اور مشرومز آپکی یہ کمی بخوبی پوری کر سکتے ہیں جو آپکے امیون سسٹم کو بلکل ٹھیک اور مظبوط کرتا ہے- ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ وٹامن ڈی ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہے،مگر اس کے بہت سے طریقے ہیں- وٹامن ڈی کے کو حاصل کرنے کے اور بہت سے طریقے ہیں-
وٹامن ڈی اگر آپ سورج کی روشنی سے حاصل کرنا چاہتے تو سورج سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کا ایک الگ طریقہ ہے- جس کے بہت سے فائدے ہیں- حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جن میں انہوں نے پچانوے لوگوں کو شامل کیا اور ان کو ایک سال تک الٹرا وائلٹ شعاعوں کو وٹامن ڈی تھری دیا گیااور دوسرے گروپ کو پلیسبو ( ایک مادہ جو دوائی کے طور پر دیا جاتا ہے ) دیا گیا سال کے آخر میں جسم میں پائے جانے والے مادے اور چکنائی کا معائنہ کیا گیا اور ان کا موازنہ سال کی شروعات سے کیا گیا- انہوں نے بتایا کہ سپلیمنٹس کا استعمال کرنے والے دبلے پتلے جسم میں اضافہ ہوا ہے مگر پلیسیبو لینے والے میں کسی قسم کا کوئی فرق متوقع نہیں ہوا- قدیم تجربات نے بھی یہ ثابت کیا کہ وٹامن ڈی ہمارے مسلز کے ماس کو بڑھاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ روز تھوڑے وٹامن لینے سے جسم کی کمپوزیشن میں خاصا فرق آتا ہے- وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں کو مظبوط بناتا ہے کیونکہ جیسے جیسے وقت کے ساتھ عمر ڈھلتی ہے ہماری ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور آخری لمحات میں یہ وقت ہڈیوں کے باعث بہت ظالم بن جاتا ہے- اسکے علاوہ سورج کی شعاعیں کینسر کا باعث بھی بنتی ہیں اس لئے سورج کی شعاعیں ایک مناسب وقت کیلئے لیں اور مناسب طریقہ اختیار کریں تاکہ آپ نقصان نہ اٹھائیں- یہ وٹامن ہمارے دل کیلئے بھی مفید ہے کیونکہ یہ جسم میں موجود مادہ نٹرک آکسائیڈ کو ریلیز کرتا ہے جو خون کی رفتار کو بڑھاتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے-

Comments
Post a Comment