خواتین کے چہرے کی بڑی مشکل آسان چہرے کی جھریوں اور جھائیوں پر قابو پائیں-میتھی دانوں کی خاص کریم بنائیں اور لگائیں-
خواتین میں وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات واضح ہونے لگتے ہیں اور اسی طرح عمر کے ساتھ ساتھ انکے چہرے پر چھائیاں، جھریاں اور بلیک ہیڈز جیسے چہرے کے کئی مسائل رونما ہونے لگتے ہیں- جن کی وجہ سے خواتین کو اکثر پریشانی کا سامنا ہوتا ہے-چھائیوں،جھریاں اور بلیک ہیڈز جیسے مسائل سے آپ اپنے کچن سے ہی کریم بنا کر باآسانی نمٹ سکتے ہیں-کچن میں آپ چیزوں سے کریم بنا کر لگائیں اور پائیں قابو عمر کے بڑھتے ہوۓ چہرے پر اثرات سے۔
آدھا کپ میتھی کے دانوں کو رات بھر بھگوئے رکھیں-
صبح اٹھنے پر ان میتھی دانوں کو پانی سمیت گرائینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنا لیں تاکہ نرم ملائم کریم سی اسکی شکل بن جائے-پھر اس پیسٹ میں چار لیموں کا رس،دو چمچ گلاب عرق،ایک چمچ بادام کا تیل اور ایک چمچ ناریل تیل شامل کر کے خوب مکس کرلیں- اس کریم کو دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں-روزانہ کے استعمال سے آپ خود اپنی رنگت میں بھی واضح تبدیلی محسوس کریں گی اور اور کافی حد تک چہرے کی جھریاں، جھائیاں بھی کنٹرول میں آجائیں گی-اس سے آپکی سکن بھی ہر وقت فریش اور چمکتی ہوئی نظر آئے گی-

Comments
Post a Comment