Skip to main content

کیا ناشتہ یا سحری کرنا آپکی عمر میں واقعی تبدیلی لاتا ہے،لیکن کیسے ؟ ضرور جانیئے:

ہماری روز مرہ زندگی میں ہمارے جسم کو بہت سے حراروں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمارے جسم میں روز کی روٹین میں بہت سے انرجی استعمال ہوتی ہے جس میں ہمیں جتنی انرجی استعمال ہوتی ہے ہمیں اسی مقدار میں انرجی کی ضرورت بھی ہوتی ہے -خاص طور پر خواتین میں کیلشیم کی کمی بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ بعض دفعہ مردوں میں بھی پائی جاتی ہے -ہمارے جسم میں حرارے صرف ہمیں ناشتے سے ملتے ہیں-جس کا ہم خاص خیال نہیں رکھتے ہیں -اور پورا دن کام کرتے رہتے ہیں اسی بے دھیانی میں ہمیں کیلشیم کی کمی کے ساتھ ساتھ وٹامنز اور پروٹینز کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے جس سے ہم لاغر اور سست دکھائی دیتے ہیں۔کیلشیم ہماری ہڈیوں کو مظبوط بنانے کیلئے بہت ضروری ہے اور یہ دانتوں کو بھی مظبوط بناتا ہے-یہ ہماری کولیسٹرول کی مقدار کو بھی بہتر کرتا ہے اور وزن کو بھی متوازن رکھتا ہے -ہم اگر اپنی کیلشیم کی کمی کو پورا ہونے دیں تو یہ ہمارے زندگی کے آخری حصے میں مدد دیتی ہے جیسے لوگ لاغر اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔اپنی زندگی میں اگر ہڈیوں کو مظبوط رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا کو متوازن کریں ۔


اکثر لوگ اپنی عمر کے درمیانی حصے میں اپنی ہڈیوں کی وجہ سے بہت سی بیماریوں جیسے آرتھرائٹس ،اوسٹیوپروسس میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے صبح کا ناشتہ کرنے کو اولین ترجیحات میں رکھنا سب سے بڑی عقلمندی ہے- ناشتے میں گائے کا دودھ شامل کریں یہ سب سے اعلیٰ غذا ہے یہ ایک مکمل غذا ہے اس میں آئرن، میگنیشیم ،پوٹاشیم اور پروٹین آئیوڈین اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم کیلئے بہت ضروری اجزاء ہیں- دہی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے یہ کیلشیم سے بھرپور ہے جو ہماری ہڈیوں اور ہماری سکن کیلئے بہت مفید ہے-اگر آپ سلائس میں مکھن کا استعمال کر رہے ہیں تو اور بھی اچھا ہے مگر اس کے ساتھ ان میں سبز پتوں کا استعمال کریں پھر وہ سبزیوں میں سے کوئی بھی ہوں- انجیر ایک بہت ہی اہم خشک پھل ہے-جو ناشتے کے لحاظ سے انتہائی مفید ہے -انجیر میں پینتیس گرام کیلشیم پایا جاتا ہے اگر آپ سو گرام انجیر لیتے ہیں - ہمارا ناشتے میں روز انڈے کا استعمال ہماری پروٹینز کی کمی کو پورا کرتا ہے- روزانہ ناشتے میں خشک پھلوں کا استعمال بھی شخصیت میں خاصی بہتری لاتا ہے۔ ہم ناشتے میں صرف فروٹس کا بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ فروٹس میں وہ تمام اجزاء موجود ہوتے ہیں جن کی ہمیں دن میں ضرورت ہوتی ہے-ناشتہ صحیح کرنا اور متوازن کرنا آپکی شخصیت میں خاصی تبدیلی لاتا ہے آپ جلدی بوڑھے نہیں ہوتے اور ہڈیاں عمر سے پہلے کمزور نہیں ہوتیں ۔تندرست توانا رہنے کیلئے صبح کا ناشتہ ضرور کریں-

Comments

Popular posts from this blog

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ قدرتی چیزیں اپنا اثر رکھتی ہیں تو بلیک ہیڈز کا خاتمہ انتہائی آسان ہے-

بلیک ہیڈز ہماری خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں یہ وہ کھلے مسام ہیں جن میں مٹی بیٹھ جاتی ہے اور ہماری سکن کے سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی جگہ نئے سکن سیلز کا بننا مشکل ہو جاتا ہے اور ہم دن بدن اپنی سکن سے پریشان ہونے لگتے ہیں - اور اس کے لئے ہم دوسرے لوگوں سے مدد مانگتے ہیں ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں بازار میں آنے والی غیر معیاری کریموں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری سکن کیلئے نہایت ہی نقصان دہ ہیں - مگر ہم ان کا استعمال بڑی بے دھیانی میں کرتے آتے ہیں جس سے کچھ بچی ہوئی سکن مزید خراب ہو جاتی ہے- ان سے نمٹنے کیلئے کچھ گھر پر کوشش کرنے والے سو فیصد کامیاب طریقہ کار ہیں جن کا استعمال آپ کو اس سے آزادی دلا سکتا ہے- اس میں سب سے پہلے بلیک ہیڈز کیلئے ہم بیکنگ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں اس کے استعمال کیلئے بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ تیار کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو دیں،ایک ہفتے میں تین بار اس کا استعمال آپکے لئے اچھے دزلٹس لا سکتا ہے- اس کے علاوہ لیموں کا جوس بلیک ہیڈز کیلئے انتہائی مفید ہے لیموں کے رس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹ...

گرمیوں میں وزن کم کرنے کا آسان طریقہ اوربہترین غزائیں جو آپ کو وزن کم کرنے کے ساتھ مظبوط بناتی ہیں-

گرمیوں میں میٹا بولزم زیادہ تیزی ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے ہم زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اور اس موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کر سکتے ہیں-اس کی نسبت سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہوتا ہے ہم کوشش کرتے ہیں جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں اور بھک زیادہ لگتی ہے،جبکہ گرمیوں میں وٹامن ڈی ہمیں دھوپ سے مل رہا ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جو ہماری چربی کو کم کر رہے ہوتے ہیں- وزن کم کرنے کے لئے صبح کا وقت نہایت مفید ہے، کیونکہ اگر اس وقت میٹا بولزم تیز ہو جائے تو دن بھر جسم سے کیلوریز جلتی رہتی ہیں- گرمی میں اپنے  میٹا بولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے میں ان چیزوں کو  شامل کریں، جیسا کہ لکوئیڈ چیزوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جو نقصان دہ ہے. پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کریں کیونکہ جسم کے کام سر انجام دینے میں پانی اہم کردار ادا کرتا ہے، مشروبات کا استعمال زیادہ کریں- گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جن...