Skip to main content

گھر میں بالوں کو کنڈیشنر کیسے کر سکتے ہیں؟کنڈیشنر کرنے کیلئے چند ضروری باتیں-

خواتین کیلئے خوبصورت دکھنے کیلئے بہت سے مسائل ہیں جن کے ساتھ وہ ہمیشہ دو چار ہوتی ہیں مگر ان کا حل ڈھونڈنا بھی ضروری ہوتا ہے-بال عورت کا آدھا حسن ہیں اور ان کی حفاظت کر نا نہایت مشکل کام ہے کیونکہ بال بھی موسموں کی تبدیلی کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں- ہم اگر جان لیں کہ ہمارے بال روز کن مشکلات سے گزرتے ہیں جن کی وجہ سے روز یہ بہت گرمی میں جل جاتے ہیں گرمی کی وجہ سے یقیناً جل جاتے ہیں- ہم جب بالوں کو بےوجہ کھلا چھوڑ دیتے ہیں اور دھوپ میں چلے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ ہم بالوں کے مختلف سٹائلز بنانے کے لئے بالوں کو مختلف قسم کا ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں- ہمارے بال اکثر پسینہ آ جانے کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں اور بعض اوقات گردو غبار کی وجہ سے رف ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم آئے روز بالوں کے جھنجھٹ میں پھسے رہتے ہیں۔



ہمارے بال جس کی وجہ سے روکھے اور الجھے ہوئے لگتے ہیں- اڈ لئے بالوں کو ٹھیک سے دھونا ان کو صاف کرنا اور کنڈیشنر کو استعمال کرنا بالوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ریپیئرنگ سسٹم کو بھی ٹھیک کرتا ہے- بالوں کی کنڈیشننگ کا پراسیس بھی بہت ضروری ہے - یہ بلکل ایسے ہے جیسے کہ نہانے دھونے کے بعد کریم کا استعمال یہ بھی بالوں کیلئے کریم کی طرح ہے۔-مگر بالوں کی کنڈیشننگ کا بھی الگ طریقہ کار ہے جن کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے-اس کے لئے پہلے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ کے بالوں کیلئے کونسا کنڈیشنر ٹھیک ہے،جو آپکے بالوں کیلئے ٹھیک ہے سوٹ کرتا ہے-اس کے بعد بالوں پر کنڈیشنر لگائیں بالوں کی جڑوں میں نہ لگائیں اور نہ ہی سکلیپ کریں- کنڈیشنر کو بالوں کی جڑوں سے ایک انچ کے فاصلے پر لگائیں- بالوں پر کنڈیشنر ایک یا دو منٹ لگانا ضروری نہیں لمبے بالوں کیلئے کنڈیشنر کو سات سے آٹھ منٹ لگا کر رکھیں- بالوں کو کنڈیشننگ کرنے کا طریقہ پرانا نہیں ہے، یہ طریقہ سالوں سے چلتا آ رہا ہے - بہت عرصہ پہلے لوگ بالوں کیلئے مسکارا آئل کا استعمال کرتے تھے  جس میں کنڈیشننگ کی چیزوں کا احساس پایا گیا اور یہ بالوں کے لئے عرصہ دراز مددگار ثابت ہوا- کوکونٹ آئل ،مسٹرڈ آئل اوراولو آئل عرصہ تک استعمال ہوئے حتیٰ کہ انڈیا نے بھی یہ آئل استعمال کیا۔بالوں کیلئے گھر پر کنڈیشنر بنانے کیلئے ایلوویرا جیل کو مکس کریں اور بالوں پہ کنڈیشنر کے طور پر استعمال کریں-اس کے علاوہ ایک کپ دیہی لیموں انڈہ اور کوکونٹ آئل کو مکس کریں اور بالوں پہ کنڈیشنر کے طور پر استعمال کریں-اسکے علاوہ کوکونٹ یا اولو ائل لیں اور اور اس میں شہد کو مکس کر کے بالوں پہ لگائیں تو آپ کو بالوں کا مسئلہ نہیں ہو گا-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...