Skip to main content

مہندی کا استعمال کیسے بالوں کے لیے فائدے مند ہے-جانیے گرمیوں میں اسکا استعمال کیسے فائدہ دیتا ہے -

ہاتھوں پر مہندی تو لگانا تو سب لڑکیاں ہی پسند کرتی ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ بالوں پر مہندی لگانے کی اپنی ہی ایک شان ہوتی ہے-سر پر مہندی لگانے سے نا صرف سفید بالوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ سر کے بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بناتی ہے اور سر کو گرمی جیسے موسم میں سر کی جلد کو راحت بخشتی ہے-

گرتے بالوں کا حل: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر مہندی میں  سرسوں کا تیل ملا کر لیا جاۓ تو یہ گرتے ہوۓ بالوں کو روکتا ہے اور ان کے بڑھنے کے عمل میں تیزی لاتا ہے - اسی طرح تیل میں مہندی ملا کر اس کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار کرنے سے بال کافی حد تک مظبوط ہو جاتے ہیں-

سفید بالوں کا خاتمہ: کیمیکل والے ہئیر کلرز بالوں کو بہت سے  نقصان پہنچاتے ہیں لیکن اسکی جگہ اگر مہندی استعمال کریں تو بال بہت سارے مضرامائنو ایسڈ اور کیمیکل سے بچ جاتے ہیں جو بالوں کی نمی اور قدرتی چمک کو ختم کر کے روکھا اور کمزوربنا دیتے ہیں- ہلکے گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ کا پاؤڈر،ایک چمچ چاۓ والی پتی کے ساتھ مہندی کو مکس کر کے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر ایک گھنٹے تک لگائیں دھو ڈالیں سفید بال کم ہو جائیں گے اسکے بار بار استعمال کرنے سے-


خشکی کا خاتمہ: سر کی خشکی ختم کرنے کے لیے،میتھی کے دو چمچ بیج رات بھر پانی میں بھگوئیں اور صبح انہیں اچھی طرح پیس لیں اور اس میں سرسوں کا تیل اور مہندی شامل کرلیں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگاۓ رکھیں اور اس کے بعد بالوں دھو لیں۔ آپ کے سر کی خشکی کافی حد تک کنٹرول ہوجائے گی- ہفتے میں یہ عمل دو بار لازمی دوہرائیں-

چمکدار مظبوط اور گھنے بال:مہندی کی لگاتار استعمال سے بال مضبوط، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں مہینے میں دو سے تین اسے سر پر لازمی لگائیں-اس کی تاثیر ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے یہ سر کو راحت بخشتی ہے اور بالوں کو صحت مند اور چمکدار بناتی ہے=

ہیئر کنڈیشنر:مہندی بالوں کے لیے قدرتی طور پر بہت اچھا کنڈیشنر ہے، پانی میں دو چمچ مہندی ملا کر اس پانی کو بالوں میں سے گزاریں یہ آپکے بالوں کو کنڈیشنر جیسی رونق بخشے گی -یہ بالوں کو بازار کے مہنگے کنڈیشنر سے زیادہ فائدے دیتی ہے


Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...