گرمیوں میں میٹا بولزم زیادہ تیزی ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے ہم زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اور اس موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کر سکتے ہیں-اس کی نسبت سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہوتا ہے ہم کوشش کرتے ہیں جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں اور بھک زیادہ لگتی ہے،جبکہ گرمیوں میں وٹامن ڈی ہمیں دھوپ سے مل رہا ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جو ہماری چربی کو کم کر رہے ہوتے ہیں- وزن کم کرنے کے لئے صبح کا وقت نہایت مفید ہے، کیونکہ اگر اس وقت میٹا بولزم تیز ہو جائے تو دن بھر جسم سے کیلوریز جلتی رہتی ہیں-
گرمی میں اپنے میٹا بولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے میں ان چیزوں کو شامل کریں، جیسا کہ لکوئیڈ چیزوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جو نقصان دہ ہے. پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کریں کیونکہ جسم کے کام سر انجام دینے میں پانی اہم کردار ادا کرتا ہے، مشروبات کا استعمال زیادہ کریں- گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو وزن کم کرنے کے لئے مفید ہیں پھلوں میں خربوزہ، تربوز اور گرما جبکہ سبزیوں میں لوکی کریلا اور کھیرا کا استعمال زیادہ کریں. گرمیوں میں کچی لسی اور دیہی کا استعمال زیادہ کریں یہ آپکے جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور معدے کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے رات کے وقت کم کھانا کھائیں اور ہلکی پھلکی غزا کا استعمال کریں کیونکہ دن ڈھلنے کے ساتھ میٹا بولزم کی رفتار بھی کم ہو رہی ہوتی ہے جس سے بھاری غزاؤں کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور میٹا بولزم ڈسٹرب ہوتا ہے- کھانے میں تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کم کریں، کیونکہ تلی ہوئی چیزیں مشکل سے ہضم ہوتی ہیں اسٹیم کی ہوئی گرلڈ یا روسٹ کو ترجیح دیں جو جلدی ہضم ہوتی ہیں اور آپ کے اندر فیٹس کو بڑھنے نہیں دیتیں اور میٹا بولزم بھی ڈسٹرب نہیں ہوتا-

Comments
Post a Comment