اب عید پر کہیں پارلز جانے کی ضرورت نہیں ،گھر میں دال مونگ سے پائیں بہترین چمکدار اور نرم وملائم جلد اور بالوں کی خوبصورتی:
ہم سب اپنے فٹ نظر آنے سے کئی زیادہ خیال کرتے ہیں کہ ہم کیسے دکھتے ہیں ہمیں یہ بات پریشان کرتی ہے کہ ہم کسے کیسے لگ رہے ہیں ۔ہم اس کیلئے یہ بھول جاتے ہیں ہم کتنا پیسا ضائع کر رہے ہیں یا اپنے قیمتی وقت کو کتنا ضائع کر رہے ہیں ۔ہم بہت سے ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں ان سے ڈھیروں اپوائنٹمنٹ لیتے ہیں مگر دائمی تسلی نہیں مل پاتی ہم جیسے ہی دواؤں کا استعمال چھوڑتے ہیں ہم پھر سے پریشان ہونے لگتے ہیں ۔قدرت نے ہمیں وسیع چیزوں سے نوازا ہے مگر ہمیں ان چیزوں کی قدر نہیں ہوتی ۔ہم چلے جاتے بیکار میں پیسے اور وقت کو ضائع کرنے اور ہمیں اس چیز کا احساس تک نہیں ہوتا ۔ہمارے پاس دال مونگ یعنی سبز رنگ کی دال ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور یہ ہماری خوبصورتی کیلئے نہایت مفید ہے مونگ کی دال ہمارے لئے بہت سے مسائل کا حل ہے ہمارے منہ ،جسم اور ہمارے بالوں کیلئے نہایت ہی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔اس دال کے کچھ ایسے استعمال ہیں جو آپ کے روز مرہ کے جھنجھٹ سے آزاد کر سکتے ہیں ۔
یہ دال تنی ہوئی جلد اور خشک جلد دونوں کیلئے فائدہ مند ہے ایک کپ دال لیں اسے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اس کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے پیسٹ کو لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد خشک ہونے پہ دھو دیں ،یہ آپ کو نرم وملائم اور چمکتی جلد کا احساس دلائے گی۔یہی دال ایکنی کیلئے بہترین ہے اسی پیسٹ کے اندر کچھ گھی کو بھی شامل کریں اور اسے چہرے پر لگائیں اور مساج کرنے کے بعد دس منٹ ایسے ہی چھوڑ دیں اور اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو دیں اور بہترین نتائج کیلئے ہفتے میں دو سے تین بار چہرے پر لگائیں ۔بالوں کیلئے نہایت مفید ہے دو موہے بال ہوں یا روکھے بال ہوں تو دال مونگ کو ابال لیں اور اس کو گرائینڈ کر لیں ،پھر اس کے انر انڈے کو شامل کریں ،کچھ دیہی اور لیموں کے چند قطرے ڈالیں اور بالوں پہ لگائیں۔ اس کو پندرہ سے بیس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے دھو دیں اچھے نتائج کیلئے ہفتے میں دو بار اس کا استعمال لازمی کریں۔ گرمیوں میں سن سکرین کا مسلئہ بڑھ جاتا ہے اس لئے اس سے بچنے کیلئے اسی پیسٹ کے اندر ٹھنڈا دیہی یا ایلوویرا کو شامل کریں اوراچھی طرح اس کو ملا لیں اور ہاتھ پاؤں یا کوئی بھی حصہ جو آپ کو لگتا ہے کی سورج کی شعاعوں سے افیکٹ ہو سکتا ہے لگائیں اور پانچ سے دس منٹ لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو دیں آپ سورج کے اثر سے بچے رہیں گے۔

Comments
Post a Comment