Skip to main content

آ خرکیا ہے لڑکیوں کے جلد بوڑھے ہونے کی بڑی وجہ؟ وائس آف ایشیا کی بڑی رپورٹ!

حال ہی میں وائس آف ایشیا کی ایک رپورٹ شائع کی گی جس میں تحقیق  کے مطابق نوجوان لڑکیوں کی وقت  کےساتھ اداسی، مایوسی اور بہت زیادہ بے زاری انھیں وقت سے پہلے بوڑھا کر سکتی ہے۔رسالہ نفسیات جرنل مالیکیولر سائکائیٹری میں چھپنے والی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غمگین رہنے والی لڑکیاں یا پھر ڈپریشن کی نسل در نسل رجحان رکھنے والی لڑکیوں کا تناؤ  کے حالات میں ردعمل عام لڑکیوں سےبہت مختلف ہوتا ہے۔اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ذہنی بگاڑ کی ایک کیفیت ڈپریشن یا افسردگی کا شکار رہنے والی  لڑکیاں اپنی ہم عمر لڑکیوں کے مقابلے میں وقت سے پہلے عمر میں بڑی دکھائی دینے  لگتی ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ تناؤ کی کیفیت میں افسردہ رہنے والی ان لڑکیوں کے جسم میں دباؤ پیدا کرنے والے ہارمونز "کارٹی سول" کی زیادہ پیداوار ہوتی ہے۔تحقیق سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایسی لڑکیاں جن میں ڈپریشن موروثی تھا ان کے کروموسوم (ڈی این اے) کے آخری سروں پر واقع چاروں حفاظتی سرے(TELOMERES) تلومر کی لمبائی اپنی ہم عمر لڑکیوں سے نسبتا چھوٹی تھی۔






 سائنسدانوں کا کہنا یہ بھی ہے کہ کروموسوم کے حفاظتی کیپ تلومر کی لمبائی کم ہونے کو بڑھتی عمر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تجربے سے یہ معلوم ہوا کہ ڈپریشن کا شکار لڑکیوں میں تلومر کی لمبائی اتنی چھوٹی ہوتی ہےکہ  جتنی ایک بالغ انسان کی زندگی کے چھ برس گذر جانے پر کم ہوتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جسم میں اسٹریس یا دباؤ کے ہارمون کارٹی سول کا زیادہ مقدار میں اخراج ہمارے جسمانی اعضاء، مدافعتی نظام اور دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر(این گوبلب) نے کہا کہ، تحقیق سے جو نتیجہ ہمارے سامنے آیا وہ بہت حیران کن تھا کیونکہ یہاں ظاہر ہونے والا تلومر کا قصر ایک بالغ کے چھ برس کی حیاتیاتی عمر کےبلکل برابر ہے۔ ڈپریشن کے شکار بچوں پر تلومر کی لمبائی کی پیمائش کا تجربہ  اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ کیا واقعی یہ قصر ان کی زندگی میں مزید چھ سال کا اضافہ کرسکتا ہے اور انھیں ۱۸سال کا بناسکتا ہے۔سائنسدان کے بقول کروموزومز کے آخری حفاظتی سرے تلومر پر بار خلیات کے تقسیم در تقسیم  عمل کے دوران تھوڑا چھوٹا ہو جاتا ہے یا  دباؤ کے نتیجے میں بھی تلومر کی لمبائی کم ہو جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ  اس تلومر کی لمبائی ہماری حیاتیاتی عمر کو ظاہر کرتی ہے جو کہ بالغ ہونے کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔پچھلے بہت سے مطالعوں میں چھوٹے تلومر یا تبدیل شدہ تلومر اور قبل از وقت موت، انفیکشن اور دائمی امراض اور تناؤ کے درمیان تعلق  کے اتفاقی روابط پائے گئے ہیں۔سانسدانوں کا کہنا ہے کہ تلومر کا چھوٹا پن کسی خرابی پیدا کرنے والے مرض کے بڑھتے ہوئے خطرے کو پیش کرنے والا انوکھا سگنل ہے۔ تحقیق کارواں نے تجربے کے لیے ۱۴برس کی ۱۰صحت مند لڑکیوں کو گروپ میں شامل کیا جن کے خاندان  میں ڈپریشن موجود تھا۔ جبکہ ان کے تلومر سے متعلقہ اعدادوشمار کا موازنہ  صحت تندرست لڑکیوں کے ڈیٹا کے ساتھ کیا گیا جن کے خاندان کے بارے میں سائنسدانوں کو کوئی علم نہیں تھا۔تحقیقیقی ٹیم  نے شرکاء میں ڈپریشن  ٹیسٹ کے ردعمل کی جانچ پڑتال کے دوران اسٹریس ہارمون کارٹی سول کی سطح اور تلومر کی لمبائی ناپنے کے لیے لڑکیوں کے ڈی این اے کے نمونوں کا  بھی تجزیہ  کیا گیا۔سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ تجربے کے کہ بظاہر تندرست مگر افسردگی کا شکار ۱۲برس کی لڑکیوں میں واضح طور پر کروموسوم کے حفاظتی سرے تلومر چھوٹے تھے جسے  وقت سے پہلے بڑی عمر کی ایک نشانی سمجھا جا سکتا تھا، تاہم انھوں نے کہا کہ روزانہ ورزش نوجوانوں میں تلومر کے قصر کو موخر کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ لہذا مایوسی اور افسردگی کا شکار لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ روزانہ  ورزش کو معمول  بنائیں۔ اس کے علاوہ لمبے عرصے کے ڈپریشن سے چھٹکارہ پانے کے لیے انھیں مختلف طیریقے سیکھنے  چاہیئں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...