گرمیوں کا موسم ہو یا رمضان کا مہینہ مشروبات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ،گھر پر پھلوں سے شیک اور سمودی بنا کر کیسے صحت بچائیں؟ جانیے:
ہماری روز مرہ زندگی میں ہمارے کام کرنے میں بہت سی مشکلات آتی ہیں- یہ مشکلات کبھی ہمارے کام کی وجہ سے ہیں یا ہم کبھی کبھی کچھ چیزوں کی کمی کثرت سے محسوس کرتے ہیں ۔ہماری صحت کو بہت ساری چیزیں چاہیئیں ہوتی ہیں جو ہماری روز مرہ کے کام کاج میں ہمارا بہت ساتھ دیتی ہیں - اور خاص طور پر ہمارے کھانے پینے کی چیزیں ہماری صحت کے حوالے سے ٹھیک ہوں تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں - ہمارا دن میں پانی پینا اور جسم کی انرجی کے لحاظ سے دن میں تین لیٹر یعنی آٹھ گلاس پانی پینے کا کہا گیا ہے۔اگر آپ اس میں چند قدرتی چیزوں کا اضافہ کریں تو یہ آپ کیلئے بہت فایدہ مند ہے جو آپکے کھانے کی کمی کے ساتھ ساتھ آپکی بہت ساری اور جسمانی ضروریات کو پورا کرے - خاص طور پر صحت کے حوالے سے گرمیوں کا موسم خاصی توجہ چاہتا ہے جس میں آپ کو کھانے کی کمی کم محسوس ہوتی ہے مگر پینے کئے آپ کو بہت سے مشروب درکار ہوتے ہیں تو آج جانیں کہ آپ گرمیوں میں اپنے جسم میں پائی جانے والی کمی کو کیسے دور کر سکتے ہیں- گرمیوں میں فروٹس کا استعمال کیسے کرنا ہے اور کس طرح فائدہ دے گا یہ لکھا جائے گا ۔گرمیوں میں شیک ہماری صحت کیلئے بہت مفید ہیں ۔ہم مارکٹ سے بہت سارے ڈرنکس گرمیوں میں خرید کر لے کے جاتے ہیں مگر وہ ہمارے لئے بلکل مفید نہیں ہوتے جو ہمارے لئے بہت نقصان دہ ہیں جس سے ہم کئی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ان پیسوں کا فروٹ لائیں اور گھر پر انرجی ڈرنکس بنائیں اور ان کا استعمال کریں۔
سیب اور ناریل کا پانی توجہ کا مرکز ہیں- گھر میں انرجی ڈرنکس بنائیں اور استعمال کریں یہ آپکے لئے نقصان دہ نہیں ہیں گھر پر تیار ہونے والے ڈرنکس ہماری انرجی کو بڑھاتے ہیں اور ہماری ساری کمی جو ہمارے اندر پانی کی وجہ سے آتی ہے اس کو پورا کرتے ہیں - لائم واٹر یعنی لیموں پانی کا استعمال گرمیوں میں بے حد ضروری ہے یہ پانی آپکو ہشاش بشاش کرتا ہے اور انرجی مہیا کرتا ہے۔پانی میں لیموں ڈالیں اور اسے میں نمک چینی اور کالی مرچ کا تھوڑا سا پاؤڈر ملائیں - کیلے اور شہد کو مکس کر کے شیک بنائیں یہ انرجی سے بھرپور ہوتا ہے - دو کیلے لیں اور اسے بلینڈر میں ڈال کر دودھ کے ساتھ بلینڈ کریں اور اس میں کچھ شہد ڈال لیں یہ آپکے پینے کیلئے بہت ہی مفید شیک ہے۔سٹرابیریز کا بنایا ہوا مشروب اور شیک بہت ہی مفید ہے اس میں آپ کوئی بھی سٹرابیری ،رس بیری یا بلیک بیری کا استعمال کر سکتے ہیں اس میں کچھ دیہی ڈالیں اور اسے بلینڈ کر لیں یہ شام کے وقت پینے کیلئے نہایت مفید ہے یہ گلوکوز سے بھرپور ہوتا ہے اور بھرپور انرجی بھی مہیا کرتا ہے۔کوکوا پاؤڈر کو دودھ میں مکس کر کے استعمال کریں جو آپ کو ایکسٹرا انرجی دیتا ہے۔میپل سیرپ لیں اور اسے لیمن جوس میں شامل کریں اور نیم گرم پانی میں ڈال کر صبح کے وقت استعمال کریں یہ آپ کے میٹا بولزم کو بڑھائے گا -پینا کولیڈا کا استعمال ہم سب کرتے ہیں-مگر بعض لوگ اس سے بے خبر ہیں ،کیلے اور پائن ایپل کو جوسر میں ڈالیں اس میں دیہی شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کریں جو انرجی کا ڈبل ذریعہ ہے ۔کیلے کی افادیت سے تو آپ واقف ہوں گے ہی اور اس میں کوکو نٹ کریم شامل کرنے سے آپ ڈیپریشن سے دور رہیں گے-اس کے علاوہ ناریل کا پانی بے بہا افادیت رکھتا ہے اسے بھی اپنے مشروبات میں شامل کر سکتے ہیں-

Comments
Post a Comment