Skip to main content

خشخاش! کے ایسے حیران کن فائدے جو آپ ابھی تک نہیں جانتے

خشخاش کے بیج  سیاہ اور سفید دو اقسام کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر اسکا سفید بیج زیادہ تر استعمال ہوتا ہے-یہ مختلیف ٹوٹکوں اور عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ خاص طور پر کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا ہی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیسٹری اور ڈبل روٹی کی تیاری اور دوسری بہت ساری میٹھی ڈشز میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی حاصل کیے جاتے ہی اس میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، زنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم ، آئرن، فاسفورس ، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے، خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہوجاتا ہے


خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کو پیس کر اس میں دودھ اور شہد یا پھر خالی دہی ملا کر جلد پر ہفتے میں لگائیں تو جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔خونی قبض کے لیے بھی خشخاش کا استمال نہایت مفید ہے، خشخاش اور تربوز کے بیج ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ،خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس اور حسب ضرورت پانی ملاکر لگانے سے خارش ٹھیک ہوجاتی ہے،خشخاش کا حریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے لیکن اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کا اثر انسانی صحت پر مزید بڑھ جاتا ہے،اومیگا تھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں،خشخاش کو پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بنا کر پیشانی پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دور ہوجاتا ہے،سر کی خشکی جو کہ مرد اور خوتین کا ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے، اس کے لئے خشخاش کو پیس کر دہی ملا کر اسکیلپ پر لگانے سے سر کی خشکی دور ہوجاتی ہے،خشخاش کو پانی میں پکا کر اس پانی سے سینکائی کرنے سے  آنکھ اور کان کا درد ہوجاتا ہے، خشخاش کو پانی میں پکا کر ایک چٹکی نمک ملا کر جوشاندہ تیار کریں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان کر پی لیں اس سے نزلہ اور کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے، خشخاش جوڑوں کے درد کو دور کرنے میں مفید ہے اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...