Skip to main content

کیا آپ جانتے ہیں-کہ آپ رمضان میں نیند کو مناسب وقت کیسے دے سکتے ہیں:

 اپنی نیند پوری نہ کرنا انسان کے لئے سب سے بڑی بیماری ہے جو مزید بیماریوں کو جنم دیتا ہے. اکثر شہر میں رہنے والے لوگ اپنی نیند پوری نہیں کرتے وہ اکثر پانچ سے چھ گھنٹے سوتے ہیں اور پورا دن کام کرتے ہیں اور رات کو موبائل یا لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہیں. جس کی وجہ سے وہ ٹائم سے نہیں سوتے ہیں.نیند پوری نہ ہونا آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال دیتا ہے. کچھ راتوں کی نیند خراب کرنے کی وجہ سے ہمارے بلڈ میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے ہم اپنی خوراک سے کچھ زیادہ کھانا کھاتے ہیں،اور اس کی وجہ سے ہماری ڈی این اے پر برا اثر ہوتا ہے. ڈاکٹر سائمن آرچر نے کہا ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے کچھ سال پہلے ایک تجر بہ کیا جس میں موجود لوگوں کو کہا گیا کہ وہ ایک ہفتہ اپنی نیند میں سے ایک گھنٹہ کم کریں. انہوں نے ایسا ہی کیا اور ان کی صحت پر وہی اثرات مرتب ہوئے جو تحقیق سے سامنے آئے تھے. تو واضح ہوا کہ ہماری نیند پوری نہ کی وجہ سے ہماری صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے.






 اسکے علاوہ ایک اور تجربہ کیا گیا جس میں آٹھ گھنٹے پوری کرنے والے افراد کو شامل کیا گیا جن کے ساتھ مختلف آلات لگائے گئے جن سے ان کی نیند کا اندازہ لگایا جا سکے. ان کی نیند کو پہلے تین دن آٹھ گھنٹے بغیر کسی آڑ اور رکاوٹ کے پورا کیا گیا. اور اگلے تین دن چار گھنٹے سونے دیا.اور پھر ان کی روز کی حرکات و سکنات اور ان کو سوالنامے کو حل کرنے کا کہا گیا کہ ان میں کیا تبدیلیاں آئیں.  ڈاکٹرز ان کے رویے میں اس قدر تبدیلی دیکھ کر حیران ہوئے کہ نہ سونے سے کس قدر حالت خراب ہوتی ہے. ان لوگوں میں ذہنی دباؤ، اضطراب اور مایوسی بڑھ گئی اور لوگوں پر عدم اعتماد بھی بڑھ گیا. ان میں سے کچھ لوگ ایسے تھے جن پر یہ تحقیق اثر انداز نہ ہوئی. ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں مگر وہ ذہنی طور پر بہت سے مسائل کا شکار ہو رہے تھے. یونیورسٹی آف آکسفرڈ میں کلینکل سائیکالوجی کے  ایک پروفیسر نے کہا کہ اس یہ بھی پتہ چلا ہے کہ نیند خراب ہونے کی وجہ سے ان کے اندر منفی سوچ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ ہر  بات کو منفی انداز میں سوچ لیتے ہیں. یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں سائیکالوجی کے ایک  پروفیسر نوربٹ شوائز نے تحقیق کا نتیجہ کچھ یہ نکالا کہ 'سالانہ آمدن میں 60 ہزار ڈالر کا اضافہ روزانہ اتنی خوشی نہیں دیتا  جتنی کہ رات کو ایک گھنٹے کی اضافی نیند، تو آپ کو چاہئے کہ اپنی نیند کو پورا کریں کیونکہ یہ آپ کے لئے پیسے اور باقی چیزوں سے زیادہ بڑھ کے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایک رات میں تین میں سے ایک شخص کی نیند خراب ہوتی ہے  اور ان میں سے چند بے خوابی سے لڑ رہے ہوتے ہیں. مگر کچھ لوگ اس پر کنٹرول کرتے ہیں پھر بھی وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جو ہمارے لئے ٹھیک نہیں ہے. ہمیں اس بات کو سوچنا چاہئے کہ ہمارے اس رویے سے ہماری فیملی بری طرح متاثر ہوتی ہے. اسلئے ہمیں چاہئے کہ نیند پوری کریں اور اور منا سب اوقات کام کرنے کیلئے رکھیں.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...