Skip to main content

عاصم جوفا برانڈ کے مالک عاصم! خدمت خلق کی مثال( 48 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی لباس تیار کر کے لوگوں کے دل جیت لیے)

عاصم جوفا جو کہ فیشن انڈسٹری کی جانی پہچانی شخصیت ہے جس نے حال ہی میں انسانی ہمدردی کی ایک عظیم مثال قائم کر کے دنیا کو یہ ثابت کیا ہے ملک پر ہر مشکل گھڑی میں وہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے اور اپنی خدمات سر انجام دیتے  رہیں گے- ہمارا ملک بلکہ پو ری دنیا اس وقت کرونا وائرس   جیسے مرض کی وجہ سے تباہی کے جس دہانے پر کھڑی ہے اس کا اندازہ تو آپ سبھی کو ہے ہمارا ملک پاکستان تو ایک غریب ملک ہے یہاں بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک اس وبا کے آگے بے بس اور لاچار ہیں یہاں تک کہ امریکہ اپنے آپ کو سپر پاور مانتا ہے جس کے پاس اس وقت مریضوں کیلئے بیڈزکی شدید کمی کی خبر سامنے آئی ہے - پاکستان میں رہنے والی پاپولیشن زیادہ تر پڑھی لکھی نہیں ہے لوگوں کو اب تک اس مرض سے مکمل آگاہی نہیں ہے اور فرق یہ ہے کہ باقی ممالک صرف اس وبا سے لڑ رہے ہیں مگر ہم وبا کے ساتھ غربت کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں




 ،جہاں غربت ہے وہاں ہمارے ملک میں کچھ ایسی شخصیات بھی ہیں جو نہ کہ عوام کو آگاہی بلکہ صدقہ جاریہ سمجھ کر لوگوں کی امداد میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں. عاصم جوفا بھی پیچھے نہ رہے اور  فرشتہ صفت انسانوں کی مدد کر نے  کے لیے میدان میں آگے آئے جو اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ موجود تھے اپنوں سے دور یہ لوگ اپنے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے اور مسلسل مریضوں کی عیادت کر رہے تھے. ہسپتالوں میں ان مریضوں کے علاج کیلئے مکمل حفاظت کی ضرورت تھی مگر پاکستان میں اس سےلڑنے کیلئے کوئی حفاظتی لباس تک موجود نہیں تھے جس کے پیش نظر بہت سے ڈاکٹرز بھی علاج کرتے ہوئے اس جان لیو وبا کرونا وائرس کا شکار ہو گئے اس مصیبت کی گھڑی میں عاصم جوفا نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق سیفٹی سوٹس تیار کئے جن میں ان کو کامیابی حاصل ہوئی ،یوں عاصم جوفا نے اپنی ٹیم کے باہمی تعاون سے معاشرے کی خدمت میں اپنا اہم کردار ادا کیا. انہوں نے 48 گھنٹوں بعد میڈیکل سوٹس کے تیار ہونے کی خبر سوشل کر دی  جس میڈیکل سوٹ کو  (جے پی ایم سی) اگزیکٹو ڈائریکٹر سیمن جمالی نے منظور کر دیا. اس میڈیکل سوٹ کو تین حفاظتی تہوں میں تقسیم کر کے جدید طریقوں سے سیل کیا گیا  جو کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہر قسم کے ماحول میں جراثیم سے پاک رکھے سکتا ہے ،لوگوں نے ان کے خدمت خلق کے کام کو سراہتے ہوۓ انکے اس جزبے کو سوشل میڈیا پر بھرپور داد دی ہے.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...