Skip to main content

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے-



حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی روشنی یعنی صاف ماحول ، خوش رہنا  خوش رکھنا اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے جو ہر خوشی ہر تکلیف میں آپکا ساتھ دینے کیلئے تیار رہتا ہے-حریم فاروق پاکستان فلم و ڈرامہ  انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، انہوں نے فلم "جاناں ، پرچی، دوبارہ پھر سے، ہیر مان جا" جیسی مشہور ترین  فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اپنے گردو نواح کو صاف رکھیں خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں کیونکہ اسی میں آپکی خوبصورتی اور دل کا سکون ہے جو آپ کو سب سے الگ بناتا ہےاور آپ لوگوں کے لئے مثال بنتے ہیں-

Comments

Popular posts from this blog

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ قدرتی چیزیں اپنا اثر رکھتی ہیں تو بلیک ہیڈز کا خاتمہ انتہائی آسان ہے-

بلیک ہیڈز ہماری خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں یہ وہ کھلے مسام ہیں جن میں مٹی بیٹھ جاتی ہے اور ہماری سکن کے سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی جگہ نئے سکن سیلز کا بننا مشکل ہو جاتا ہے اور ہم دن بدن اپنی سکن سے پریشان ہونے لگتے ہیں - اور اس کے لئے ہم دوسرے لوگوں سے مدد مانگتے ہیں ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں بازار میں آنے والی غیر معیاری کریموں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری سکن کیلئے نہایت ہی نقصان دہ ہیں - مگر ہم ان کا استعمال بڑی بے دھیانی میں کرتے آتے ہیں جس سے کچھ بچی ہوئی سکن مزید خراب ہو جاتی ہے- ان سے نمٹنے کیلئے کچھ گھر پر کوشش کرنے والے سو فیصد کامیاب طریقہ کار ہیں جن کا استعمال آپ کو اس سے آزادی دلا سکتا ہے- اس میں سب سے پہلے بلیک ہیڈز کیلئے ہم بیکنگ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں اس کے استعمال کیلئے بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ تیار کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو دیں،ایک ہفتے میں تین بار اس کا استعمال آپکے لئے اچھے دزلٹس لا سکتا ہے- اس کے علاوہ لیموں کا جوس بلیک ہیڈز کیلئے انتہائی مفید ہے لیموں کے رس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹ...

گرمیوں میں وزن کم کرنے کا آسان طریقہ اوربہترین غزائیں جو آپ کو وزن کم کرنے کے ساتھ مظبوط بناتی ہیں-

گرمیوں میں میٹا بولزم زیادہ تیزی ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے ہم زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اور اس موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کر سکتے ہیں-اس کی نسبت سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہوتا ہے ہم کوشش کرتے ہیں جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں اور بھک زیادہ لگتی ہے،جبکہ گرمیوں میں وٹامن ڈی ہمیں دھوپ سے مل رہا ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جو ہماری چربی کو کم کر رہے ہوتے ہیں- وزن کم کرنے کے لئے صبح کا وقت نہایت مفید ہے، کیونکہ اگر اس وقت میٹا بولزم تیز ہو جائے تو دن بھر جسم سے کیلوریز جلتی رہتی ہیں- گرمی میں اپنے  میٹا بولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے میں ان چیزوں کو  شامل کریں، جیسا کہ لکوئیڈ چیزوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جو نقصان دہ ہے. پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کریں کیونکہ جسم کے کام سر انجام دینے میں پانی اہم کردار ادا کرتا ہے، مشروبات کا استعمال زیادہ کریں- گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جن...