Skip to main content

رمضان کے دنوں میں مرد اور خواتین نہ گھبرائیں -اپنے بالوں کیلئے چند تحقیق شدہ قدرتی نسخوں پر عمل کریں-

مرد اور خواتین دونوں ہی ایک واحد چیز ہے جس کے لئے دونوں پریشان ہوتے ہیں وہ ہیں بال اور بالوں کیلئے سب نہایت ہی پریشان ہوتے ہیں ۔عام طور پر مردوں کو چہرے کی فکر نہیں ہوتی مگر وہ اپنے بالوں کو خراب ہونے یا ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور اگر بال گرنے لگ جائیں تو ان کی فکر بڑھ جاتی ہے۔وہ اکثر اس بات پر غور وفکر کر رہے ہوتے ہیں کہ ان کے بال پتلے ہو رہے ہیں اور گرنے لگے ہیں جس کے وہم میں وہ ادھر ادھر بھاگتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کوئی دوائی کوئی ڈاکٹر اس کا علاج بتا دے۔یہاں پر وہ سوچتے ہیں کہ ان کے بال گرنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے تو وجہ جانیں آپکے بال کسی بیماری یا جینیٹکس کی تبدیلی ،عورتوں میں عام طور پر حمل کی وجہ سے ٹینشن یا ڈیپریشن کی  وجہ سے برتے ہیں ۔ جس کے لئے لوگ حل تلاش کرنے نکل پڑتے ہیں۔جس کے لئے ڈرگز یا ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کا رخ کرتے ہیں،تاہم ان سے نبٹنے کے قدرتی طریقے ہیں۔یہ کچھ قدرتی طریقے ہیں جو آپکا ٹائم اور پیسا دونوں بچاتے ہیں۔وٹامنز لیں یہ آپکے بالوں 
کیلئے بہت مفید ہے وٹامنز میں بالوں کیلئے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو آپ کے بالوں کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔




اور وہ خوراک جو اومیگا تھری سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ دودھ ،مچھلی انڈے کی زردی اور مچھلی کے انڈوں میں موجود ہوتا ہے،اس کے علاوہ وٹامن ای ہمارے بلڈ سرکولیشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو ہمارے بالوں کی گروتھ میں مدد کرتا ہے وٹامن بی آپکے بالوں کو کلر دینے کیلئے مفید ہے۔اپنے کھانے میں پروٹینز کی اعلیٰ مقدار شامل کریں یہ آپ کے بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے۔ اپنے بالوں کو باقاعدگی سے مساج کریں یہ آپکے بالوں کو مظبوط کرتا ہے روز اپنے بالوں میں آئل لگائیں اور آئل میں ایگ شامل کریں جو آپکے بالوں انرجی مہیا کرے گا۔ہفتے میں اس تیل کا دو سے تین بار مساج کریں اور لگا کر سو جائیں گیارہ سے بارہ ہفتوں میں آپ اپنے بالوں میں فرق محسوس کریں گے۔اس کیلئے آپ گرم آئل کا استعمال کر سکتے ہیں زیتون کا تیل یا اولو ائل استعمال بہترین ہے۔ادرک کا جوس آپ کے بالوں کیلئے بہت بہترین ہے  ،اس میں کسی چیز کا اضافہ بلکل نہ کریں رات کو لگائیں اور صبح دھوی دیں ۔اپنےبالوں میں گرین ٹی کا استعمال کریں یہ بھی اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو آپ کے بالوں نہایت مفید ہے دو ٹی بیگ لیں اور اسے پانی میں ڈال کر ابال لیں اور ٹھنڈا کر کے بالوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد دھو لیں آپ بالوں میں بہتری محسوس کریں گے۔یہ کچھ طریقہ کار ہیں جو اپنانے سے آپ بالوں کیلئے بہتر محسوس کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...