Skip to main content

دیپک پروانی نے کیا عطیہ" دوبارہ قابل استعمال ڈسپوز ایبل پی پی ای سوٹ کرونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کے لیے"

حالیہ صورت حال کے پیش نظر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسز  کے لئے کورونا وائرس  جیسے وبائی مرض سے لڑنے کے لیے  حفاظتی آلات (پی پی ای) کی قلت کے تناظر میں ، مقامی ڈیزائنرز اور فنکاروں نے مل کر اس موجودہ صورت حل میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوئیٹر پر بات کرتے ہوئے ، ڈیزائنردیپک پروانی جو کہ جدید ترین ڈیزائنر ہیں،نے کہا: یہ پروٹو ٹائپ سوٹس دھو سکتے ہیں اور یہ دوبارہ قابل استعمال ہیں، پروانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا آئیے سب مل کر اپنا کام کریں- اور پروٹو ٹائپس حکام سے منظوری کے منتظر ہیں، دیپک نے کہا کہ وہ کوویڈ -19 میں حفاظتی لباس  ڈسپوز ایبل پی پی ای سوٹ جو کہ دوبارہ  قابل استعمال ہیں پاکستان کے ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے  دے رہے ہیں  ۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق ، پی پی ای کا مقصد نہ صرف ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کی مدد کرنا ہے بلکہ موجودہ دور میں ہنر مند لیبر فورس اپنی ملازمتیں انجام دینے کے لئے بھی ہیں۔




انہوں نے مزید کہا حال ہی میں ڈیزائنر عاصم جوفا نے بھی حفاظتی سوٹوں کی تیاری کے لئے فنڈز دینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ، " اس میں کوئی شک نہی کہ  عاصم جوفا اور ٹیم نے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے اور اپنے فرنٹ لائنرز کو کورونا وائرس کے خلاف یہ لڑائی جیتنے میں مدد دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پہل کی ہے۔ یاد رہے 48 گھنٹوں سے بھی کم عرصے بعد ، جوفا نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ حفاظتی سوٹ کا حتمی پروٹو ٹائپ مکمل ہوچکا ہے -اور اسے طبی ماہرین نے منظور کرلیا ہے۔ 48 گھنٹوں کے بعد ہی ، جوفا نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ حفاظتی سوٹ کا حتمی پروٹوٹائپ مکمل ہوچکا ہے ، جو کہ  طبی ماہرین کے ذریعہ منظور شدہ ہے۔ جوفا نے لکھا ! ہم نے طبی ماہرین کے ذریعہ فراہم کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق میڈیکل حفاظتی سوٹ کا حتمی پروٹو ٹائپ کامیابی کے ساتھ تشکیل دیا ہے ،" انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیزائن کو جے پی ایم سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمین جمالی نے بھی منظور کیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...