Skip to main content

آخر کیا تھا مصر کے لوگوں کی اصل خوبصورتی اور صحت کا راز جانیے-


ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اپنے بالوں اور اپنے چہرے کیلئے بہت پریشان رہتے ہیں ۔ہم آئےروز نے نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں یا پریشانی کا حل ڈھونڈنے بازاروں یا ڈاکٹروں کے پاس چلے جاتے ہیں۔ تو آج ہم قدرتی طریقے سے ان کا علاج کرنا بتانے جا رہے ہیں ۔ عرق غلاب کا نام تو آپ سبھی نے سنا ہو گا ہم میں سے بہت سے لوگوں کو پھولوں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے آج ہم اسی سے اپنے مسئلے کا حل تلاش کریں گے ۔ عرق غلاب میں ہر طرح کے چہرے یعنی ہماری آئلی اور خشک سکن دونوں کا علاج موجود ہے یہ آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا سکتا ہے۔کیونکہ یہ عورتوں کی خوبصورتی جیسے ہتھیار کے لئے مناسب ترین ہے۔یہ نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا اور بہت سے ممالک میں اپنی افادیت کی پہچان کروا چکا ہے اور لوگ اس کو بے جھجھک استعمال کرتے ہیں ۔ مگر اس کو خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ سو فیصد خالص ہو اسے کسی عمل سے نہ گزارا گیا ہو۔ 



مصر کے دور میں رہنے والے لوگ اپنی خوبصورتی کیلئے اس کا استعمال کیا کرتے تھے۔عرق غلاب کو پھولوں سے تیار کیا جاتا ہے پھول کی پتیوں کو پانی کے اندر رکھا جاتا ہے ،اور بعض اوقات اس تیل بھی تیار کیا جاتا ہے اور عرق گلاب کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ آپکی سکن کی پی۔ایچ کو کنٹرول کرتا ہے اور آئل کو چہرے پر نہیں آنے دیتا اسکے علاوہ یہ ایکنی کے مسئلے سے نجات دلاتا ہے اور آپکی سکن سے اچھی نہ لگنے والی سرخی کو ختم کرتا ہے۔ یہ آپکے چہرے کے کھلے مسام بند کرتا ہے اور سکن ٹون کو بھی بہتر کرتا ہے۔عرق گلاب کی خوشبو آپکو تروتازہ کرتی ہے اور پریشانی کا احساس نہیں ہونے دیتی۔ یہ بالوں کیلئے نہایت مفید ہے اور بالوں کی خشکی کو دور کرتا ہے ۔ یہ قدرتی طور پر بالوں کیلئے کنڈیشنر کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔اس کی خوشبو آپکے نیند کو بہتر بنا سکتی ہے۔بہترین نتائج کیلئے آپ سونے سے پہلے اسے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔آپ ان طریقوں پر عمل کریں روز واٹر کا استعمال کریں آپ کے لئے انتہائی مفید  ہو گا اور بچت دار بھی ثابت ہو گا

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...