Skip to main content

قدرتی طریقوں کا استعمال آپکے چہرے کو چار چاند لگا سکتا ہے بغیر کوئی تکلیف اٹھائے بنا پیسے لگائے


ہمارے ہاں چہرے کی خرابی سے متعلق بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کو چہرے سے متعلق بہت سے مسائل درپیش ہیں کیونکہ چہرہ عورت کے حسن کا اہم حصہ ہے. ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سی کاسمیٹکس کا استعمال کرتے ہیں جو وقتی طور پر ہمیں مطمئن کر لیتی ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ ہم اپنی قدرتی رنگت بھی کھو رہے ہوتے ہیں ہمارے ہاں بہت سی خواتین کو ایکنی کا مسئلہ ہے بجائے اس کے کہ وہ قدرتی طریقوں سے اپنے مسائل کا حل نکالیں وہ مختلف قسم کی ادویات اور جلدی امراض کی سے رجوع کرتی ہیں جو کہ نہایت ہی بیوقوفانہ حرکت ہے قدرت نے ہمیں کسی شے سے محروم نہیں چھورا ہے ہم قدرتی اشیاء سے اپنے چہرے کی رونق کو واپس لا سکتے ہیں یہ وہ اشیاء ہیں جو گھروں میں ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں مگر ہم ان کا صحیح استعمال کرنا نہیں جانتے آئیے ان چند نسخوں پر عمل کریں اور چہرے پر قدرتی تازگی لائیں



 . ایکنی سے دوچار جواتین چہرے پر برف کا استعمال کریں جس سے چہرے پر کیل مہاسے ختم ہوں گے


خواتین پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جس سے معدے کے امراض سے چھٹکارہ حاصل ہو گا اور چہرہ تروتازہ رہے گا کیونکہ اگر آپکا معدہ ڈسٹرب ہے تو چہرے پر اس کا زیادہ اثر ہو گا 



. تازہ میتھی کا پیسٹ اپنے چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر میں چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو دیں



. اسی طرح ٹماٹر کے پیسٹ کو چہرے پر لگا ئیں اور پانی سے دھو دیں


. سبزیوں کے سوپ کو کھانے سے پہلے پیئیں جس کا استعمال آپکو ہر طرح کے ایکنی کے مسئلے سے چھٹکارا دلا سکتا ہے


. عرق غلاب کے پانی کا سپرے صبح شام چہرے پر کریں چہرے کو تروتازہ اور ایکنی فری رکھے گا


. صندل کے پاؤڈر کو عرق غلاب میں مکس کرنے سے جو ماسک بنے اسے چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر میں اسے تازہ پانی سے دھو دیں


. پودینہ کے پانی کو پیئیں اور رات کوسونے سے پہلے اسے روئی کے گولے کی مدد سے چہرے پر لگائیں


. نیم کے پتوں کے پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے بعد دھو دیں ایکنی کو مات دینے والا سب سے اہم اور قدرتی طریقہ


. لیموں کے رس کو تازہ ابلے ہوئے دودھ میں مکس کریں اور چہرے پر لگائیں ہر طرح کے چہرے کے لئے مفید ثابت ہو گا



یہ چند قدرتی طریقے جو آپکو چہرے سے متعلق ہر قسم کی پریشانی سے نجات دلا سکتے ہیں کسی دوسرے کا تولیہ استعمال کرنے سے پرہیز کریں اور خواتین خاص طور پر میک اپ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی اشیاء استعمال نہ کریں کیونکہ آپکو چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے. لہٰذا اپنے چہرے پر مصنوعی ادویات کے استعمال سے پہلے ان قدرتی طریقوں پر عمل پیرا ہوں انشاءاللہ حقائق آپکے سامنے ہوں گے.

Comments

Popular posts from this blog

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ قدرتی چیزیں اپنا اثر رکھتی ہیں تو بلیک ہیڈز کا خاتمہ انتہائی آسان ہے-

بلیک ہیڈز ہماری خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں یہ وہ کھلے مسام ہیں جن میں مٹی بیٹھ جاتی ہے اور ہماری سکن کے سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی جگہ نئے سکن سیلز کا بننا مشکل ہو جاتا ہے اور ہم دن بدن اپنی سکن سے پریشان ہونے لگتے ہیں - اور اس کے لئے ہم دوسرے لوگوں سے مدد مانگتے ہیں ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں بازار میں آنے والی غیر معیاری کریموں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری سکن کیلئے نہایت ہی نقصان دہ ہیں - مگر ہم ان کا استعمال بڑی بے دھیانی میں کرتے آتے ہیں جس سے کچھ بچی ہوئی سکن مزید خراب ہو جاتی ہے- ان سے نمٹنے کیلئے کچھ گھر پر کوشش کرنے والے سو فیصد کامیاب طریقہ کار ہیں جن کا استعمال آپ کو اس سے آزادی دلا سکتا ہے- اس میں سب سے پہلے بلیک ہیڈز کیلئے ہم بیکنگ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں اس کے استعمال کیلئے بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ تیار کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو دیں،ایک ہفتے میں تین بار اس کا استعمال آپکے لئے اچھے دزلٹس لا سکتا ہے- اس کے علاوہ لیموں کا جوس بلیک ہیڈز کیلئے انتہائی مفید ہے لیموں کے رس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹ...

گرمیوں میں وزن کم کرنے کا آسان طریقہ اوربہترین غزائیں جو آپ کو وزن کم کرنے کے ساتھ مظبوط بناتی ہیں-

گرمیوں میں میٹا بولزم زیادہ تیزی ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے ہم زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اور اس موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کر سکتے ہیں-اس کی نسبت سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہوتا ہے ہم کوشش کرتے ہیں جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں اور بھک زیادہ لگتی ہے،جبکہ گرمیوں میں وٹامن ڈی ہمیں دھوپ سے مل رہا ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جو ہماری چربی کو کم کر رہے ہوتے ہیں- وزن کم کرنے کے لئے صبح کا وقت نہایت مفید ہے، کیونکہ اگر اس وقت میٹا بولزم تیز ہو جائے تو دن بھر جسم سے کیلوریز جلتی رہتی ہیں- گرمی میں اپنے  میٹا بولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے میں ان چیزوں کو  شامل کریں، جیسا کہ لکوئیڈ چیزوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جو نقصان دہ ہے. پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کریں کیونکہ جسم کے کام سر انجام دینے میں پانی اہم کردار ادا کرتا ہے، مشروبات کا استعمال زیادہ کریں- گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جن...