Skip to main content

اپنی عمر سے کم نظر آئیں میک اپ کا صحیح اور آسان استعمال کریں:


اکثر اوقات چہرے پر جھریاں خواتین کی عمر کو چھپانے میں ناکام بنا دیتی ہیں- خواتین کو اب چہرے پر جھریوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم بتا رہے ہیں چہرے سے جھریوں کو غائب کرنے اور لڑکیوں کی طرح دلکش اور جوان نظر آنے کا مؤثر طریقہ جو آپ کی شخصیت کو نکھار دےگا- ایسی خواتین جو چہرے پر پڑنے والی جھریوں سے پریشان ہیں تو وہ صرف  میک اپ کے ایسےاستعمال  کے ذریعے اپنی شخصیت کو انتہائی پرکشش اور دلکش بنا سکتی ہیں- اکثر خواتین گھروں میں  بہت ہی مصروف ہو کراپنے آپ  کو بھول جاتی ہیں اور خودپر بالکل توجہ نہیں دے پاتی ہیں- 





آج  ہم یہاں ایسی خواتین سے چند ایسے طریقے شیئر کریں گے جن کے استعمال سے آپ 50 سال کی عمرکے باوجود اپنی عمر سے کہیں کم نظر آئیں گی اور آپ کی شخصیت کو پہچاننا مشکل ہو گا- ہماری عمر کے بڑھنے کاسب سے زیادہ اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے جس  کے لیے ضروری ہے کہ اپنی جلد کے مردہ خلیوں کو بروقت صاف کروائیں تاکہ جلد چمکتی نظر آئے- اپنی جلد کے رنگ کے حساب سے فاؤنڈیشن کا استعمال کریں تاکہ فاؤنڈیشن آپکے چہرے پر آپکی جلد کا حصہ نظر آئے۔چہرے پر ہلکے سے پفنگ پاؤڈرکا استعمال کریں اور اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں ہیں تو گہرے رنگ کا آئی شیڈ نہ لگائیں اس کی بجائے ہلکے رنگ یا میٹالک رنگ کے آئی شیڈزکے استعمال کو ترجیح دیں، آئی لائنر کا استعمال آنکھوں کے اوپری پپوٹے پر کریں تاکہ آنکھیں چہرے کی عمر کا پتہ نہ دیں اور ہلکے سے مسکارے کا استعمال بھی کریں-آنکھوں پر آئی شیڈاگر لگا ہے تو گہرے رنگ کی لپسٹک  کا استعمال نہ کریں اور اگر آئی شیڈ نہیں لگا تو گہرے کلر استعمال کر سکتے ہیں- ہلکے غلابی یا براؤن رنگ کا بلش آن اس طرح استعمال کریں کہ آپ کے گالوں کی ہڈیاں نمایاں ہوں- اس طرح رہنے سے آپ اپنی عمر سے کئی زیادہ کم دکھائی دیتے ہیں آپ چاہتے ہیں  کہ یہ احساس کم ہوتو اس طرح رہنے کی عادت ڈالیں تاکہ بڑھاپے کا احساس کم ہو اور آپ کم عمر اور دلکش دکھائی دیں.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...