Skip to main content

پریانکا چوپڑا نے بتایا بالوں کی خوبصورتی کا اصل راز جو وہ لاس اینجلس میں رہ کر بھی اپناتی ہیں:

ہمارے بال ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں ۔بال چاہے مرد کے ہوں یا کسی عورت کے بالوں سے دونوں کو بہت لگاؤہوتا ہے ۔آجکل ہمارے بال ہماری شخصیت سے بہت جڑے ہیں بلکہ ہمیشہ سے جڑے ہیں ،کہتے ہیں کہ بال عورت کا آدھا حسن ہیں جس سے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔اور مردوں میں بال خاصی توجہ کا مرکز ہیں مردوں کے بال گرنے لگیں تو وہ جلد ہی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں جس سے ان کی فکر بڑھ جاتی ہے ۔خواتین کے سر پر پھر بھی بال کچھ نہ کچھ موجود ہوتے ہیں گرنے کے بعد بھی مگر مردوں کا سر اکثر اوقات خالی ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے ان کے رشتوں میں خاصی رکاوٹیں آتی ہیں۔آج ہم بات کریں گے بالی ووڈ کی مشہور ایکٹریس پریانکا چوپڑا کی جو بہت ہی جانی پہچانی شخصیت ہیں اور آج کل لاس اینجلس میں قیام پذیر ہیں۔مگر انہوں نے اپنے اس نسخے کو شیئر کر کے ظاہر کیا کہ وہ ابھی بھی اپنے آباؤاجداد کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرتی ہیں کیونکہ وہ بھی جانتی ہیں کہ عورت کا حسن قدرتی ہے اور قدرتی طریقوں کا استعمال ہی اس حسن کو چار چاند لگا سکتا ہے۔ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ کھانے کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے چیزیں ہیں جنہیں میں گھر پر پرانے طریقوں کے مطابق سر انجام دیتی ہوں۔ 



انہوں نے اپنی اس خوبصورتی کا راز کچھ دن پہلے انسٹا گرام پر ایک وڈیو سے شیئر کیا،انہوں نے بتایا کہ یہ طریقہ انہوںنے اپنی ماں سے سیکھا تھا جسے وہ ابھی تک اپناتی ہیں۔انہون نے بتایا کہ قرنطینہ میں رہ کر اس طریقے کو آزمانا نہایت آسان ہے اور فائدہ مند بھی ہے۔وہ اپنی اس وڈیو میں دکھا رہی ہیں کہ انہوں نے ایک انڈہ ،دیہی اور شہد کو اچھی طرح مکس کیا ہے اور اسے ایک برتن میں کچھ دیر رکھا ہے پھر اس کو دوبارہ اچھی طرح مکس کر کے اسے بالوں پہ لگایا اور چھوڑ دیا۔پریانکا نے بتایا کہ کہ دیہی میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو آپ کے مرے ہوئے سیلز کو ختم کر کے نئے سیلز بناتا ہے اور اگر آپ کے بال روکھے ہوئے ہیں تو شہد ان کو نرم وملائم اور چمکدار بناتا ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات رکھتا ہے جو بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور قدرتی بالوں کی صلاحیت قائم رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ماسک کو آدھے گھنٹے کے لئے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔اڈکے بعد پریانکا نے انڈے کے بارے میں بتایا جو کی وٹامن اور پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی گروتھ یعنی بڑھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پریانکا نے بتایا کہ اس کی مہک نا قابل برداشت ہو سکتی ہے اور ہو سکتا ہے اس کی مہک کو ختم کرنے کے لئے اسے دوسری بار دھونا پڑے۔اس طریقے کو اپنائیں آپ اپنے بالوں میں بہتری محسوس کریں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...