Skip to main content

تحقیق کے مطابق! "گوری رنگت کرنے والی کریمیں کینسر کا سبب بن سکتی ہیں"


کاسمیٹکس جو کہ دنیا میں بہت ہی وافر مقدار میں استعمال ہورهی ہیں. مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان میں کیمیکل کی مقدار کوبڑھا دیا گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیاں ان میں وافر مقدار میں کیمیکلز کا استعمال کر رہی ہیں جس کی وجہ سے جلد کا کینسر بڑھ رہا ہے. مصنوعات کا معیار جانچنے والے بر طانیہ کے ادارے (ایل جی اے) نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کی جانچ پڑتال کے بعد ہوش رُبا انکشافات پر مبنی ایک رپورٹ تیار کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ان کریموں میں بلیچنگ ایجنٹ ہائیڈروکوینون اور مرکری یعنی پارہ بھی شامل ہوسکتا ہے جس کا رنگ گورا کرنے کا طریقہ دیوار سے پینٹ اتارنے والے کیمیکل کو جلد پر لگانے جیسا ہے۔برٹش اسکن فاؤنڈیشن نے بھی اس رپورٹ  کو صحیح ثا بت کیا ہے اور آگاہ کیا کہ ایسی بہت ساری کریمو ں کو اسی وجہ سے بین کیا گیا ہے، کہ ان میں وافر مقدار میں کیمیکلز کی وجہ سے جلد جل جاتی ہے.،کیونکہ ان رنگ گورا کرنے والی کریموں میں کیمیکلز کے تنا سب کی صحیح مقدار نہیں بتائی جاتی اسلئے اگر اس کے استعمال کے بعد آپ اگر جلن سوزش یا کسی بھی قسم کی غیر معمولی کیفیت محسوس کریں تو فوری طور پر جلدی امراض کے ڈاکٹر سے رجوع کریں.


     


اسی طرح بہت سی کمپنیز مقررہ حد سے زیادہ کیمیکلز استعمال کر کے کریمیں بنا رہی ہیں جو ظاہری طور پر تو رنگ گورا کر دیتی ہیں،مگر آپکی کی جلد کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتی ہے. اس قسم کی کریمیں بنانے میں نہ کہ ہمارا ملک بلکہ ایشیائی ممالک کے ساتھ برطانیہ جیسے ملک بھی شامل ہیں. مگر احتیاط لازمی ہے کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ کر لیں بلکہ بہتر ہے، کہ اچھی اور معیاری کریموں کا استعمال کریں غیر معیاری کریموں سے اجتناب کریں.

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...