Skip to main content

"کیلا کرونا جیسی وبا سے نمٹنے کا بہترین حل"آسٹریلین ماہرین کی تحقیق!


حالیہ صورتحال کے پیش نظر پوری دنیا کرونا واءرس جیسے جان لیوا وبا سے دو چار ہے حال ہی میں (یونیورسٹی آف کوئینز لینڈ آسٹریلیا) نے تحقیق کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ احتیاط کے ساتھ ساتھ کیلے کا استعمال آپکو کورونا وائرس جیسی بیماری سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ کیلا ایسی غذا ہے جو آپکے اندرونی سسٹم کو مکمل طور سپورٹ کرتاہے اور جسم میں امیونٹی کو بڑھاتا ہے، پھلوں میں کیلا غذا میں استعمال ہونے والی سب سے زیادہ فائدہ مند پھل ہے یوں تو ہر پھل اپنی افادیت رکھتا ہے مگر کیلا غذائی اعتبار سے بھرپور اور توانائی فراہم کرتا ہے کیلا ایک ایسی غذا ہے جو پلک جھپکنے میں آپکو توانائی بخشتا ہے اس میں موجود غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹس بہت حد تک صحت بخش ہیں.



کیلے میں پوٹاشیم کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے ،معدے کا السر جس میں جراثیم کا ایک اہم کردار ہے یہ پیٹ میں موجود السر کا سبب بننے والے جراثیم کا جھٹ سے خاتمہ کرتا ہے.کیلا قبض سے نجات دلاتا ہے. مگر ایک ریسرچ کے مطابق کیلا ہمیشہ جفت اعداد میں کھائیں جیسے 2،4،6یا 8 یہ آپ کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ کیلا دل کی دھڑکن کو نارمل رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہےکیوں کہ کیلے میں سوڈیم ہائی کاربونیٹ موجود ہوتا ہے جو معدہ کیلئے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے، کیلا دن یا رات کو کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے مگر کیلا ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے اس لئے احتیاط کریں کہ سونے سے دو گھنٹے پہلے کھا لیں تو زیادہ بہتر ہو گا کیلے میں میگنیشیم زیادہ ہوتا ہے، جو ہضم ہو نے میں وقت لیتا ہے اس لئے اسکو کھانے کے فوراً بعد سونے سے پرہیز کریں.کیلا انتہائی مفید غزا ہے خاص طور پر خواتین چہرے اور جلد کیلئے فکر مند رہتی ہیں انکے لئے یہ بہت مفید ہے کیونکہ کیلا جلد کےلئے بہت ہی اچھا ہے یہ آپکی جلد کو تروتازہ رکھتا ہے. خواتین کیلے کے چھلکے کا پیسٹ بھی استعمال کر سکتی ہیں چہرے پر لگائیں اور تازہ پانی سے چند منٹ بعد دھو دیں نتائج کیلئے عمل کو بار بار دہرائیں.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...