Skip to main content

جیسا کہ سب جانتے ہیں-انجیر جنت کے پھلوں میں سے ایک پھل بے جانیے کیسے ہے یہ بیماریوں کا علاج اور اسکا افادیت سے بھرپور استعمال:

انجیر جس کو انگلش میں ہم فگ (Fig) بھی کہتے ہیں - در حقیقت مختلف زبانوں میں اس کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے - سب سے الگ اور خوبی والی بات اس کا ذکر قرآن مجید میں ہوا ہے تو یعنی اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت ضرور ہے جو اس کا ذکر قرآن پاک میں ہوا  ہے۔ہمارے نبی(حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنے صحابہ کو کہا کہ انجیر کھاؤ اور پھر فرمایا (کہ اگر میں کہوں کہ یہ پھل جنت سے نازل ہوا ہے تو یہ میں کہ سکتا ہوں کیونکہ جنت کے سارے پھل بغیر گٹھلی والے ہیں) اس پھل کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بواسیر کو ختم کرتا ہے اور گٹھیا جیسے درد کو کم کرتا ہے- انجیر اس کے علاوہ اور بہت سے مرض سے نجات دلاتا ہے - یہ بلغم کو پتلا کرتا ہے - یہ ہمارے گردے اور مثانے میں بننے والی پتھری کو بھی ختم کرتا۔ ہے-یہ ہمارے بدن کو کو موٹا اور صحت مند کرتا ہے اور ہمارے جسم کے مسام کو کھولتا ہے-اس کے ساتھ ساتھ یہ ورم کیلئے بھی مفیدہے، بدن کو موٹا کرتا ہے اور مسام کھولتاہے-



انجیر سارے کا سارا پھل ، غذااور دوادونوں ہے - اس میں کوئی فاضل اور فالتو اجزاءمطلب  گٹھلی،کوئی بیج اور  کوئی چھلکا پھینکا جانے والا  نہیں ہے - اس وجہ سے یہ جنت کے پھلوں کے مشابہ ہے، کیونکہ جنت کے پھلوں میں بھی کوئی فالتو  جُزوشامل  نہیں ہوگا- یہ پھل قرآن کی مانند مغز ہی مغز ہوں گے۔یہ پھل بہت ہی خصوصیت والا ہے ،یہ ہضم اور ہاضم دونوں خصوصیت کا حامل ہے یہ ہمارے معدے اور آنتوں کو نرم رکھتا ہے-اور ہمارے جسم میں موجود گلے سڑے مادوں کو جسم سے نکال باہر کرتا ہے۔اسکی خاصیت اگرچہ گرم ہے مگر بخار کیلئے بہت مفید ہے-یہ بدبودار مادے کو جسم سے پسینے کے ذریعے خارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- حضرت امام موسیٰ سے مروی ہے کہ انجیر منہ کی بدبوسے نجات دلاتی ہے ۔یہ ہمارے بالوں کیلئے نہایت مفید ہے یہ بالوں کو لمبا اور چمکدار بناتی ہے- یہ سائز میں بلکل درمیانے لقمے جیسی ہے جسے کھانے میں کوئی مشقت درکار نہیں ہے - یہ پھل ہماری رنگت کو نکھارتا ہے اور سرخی فراہم کرتا ہے یہ معدنی اجزاء (گلوکوز ،کیلشیم اور فاسفورس) سے بھرپور ہے- یہ تروتازہ نہیں رہتا مگر اسے خشک کر کے محفوظ کیا جا سکتا ہے- اسے گندھک جیسی دھات کا دھواں دیا جاتا ہے جو اسے جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے اور نرم رکھنے کیلئے اسے نمک کے پانی میں ڈبو کر رکھا جاتا ہے - تازہ پھل کی صورت میں اس سے دودھ جیسے قطرے ٹپکتے ہیں،جو برص کے داغ کیلئے مفید ہیں -اس پھل کو عرب ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے- یہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پایا جاتا ہے - یہ زیادہ تر سنٹرل ایشیا میں پایا جاتا ہے اور اس کی بہترین قسم سفید ہے - انجیر کے بہت سے فوائد ہیں آپ اسے بھگو کر کھائیں تو یہ آپ کو گلے کے امراض اور کھانسی سے نجات دلاتا ہے۔سردیوں میں یہ بچوں کی نشونما کیلئے بہت مفید ہے-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...