Skip to main content

جانیے !قدرت کا انعام ہلدی کیسے آپکے چہرے اور صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے-

ہلدی ایک قدرتی جزو ہے اور ہلدی ہماری سکن کے لئے استعمال ہونے والی واحد شے ہے جس کی کوئی دلیل نہیں دی جا سکتی ہر شخص اس کی افادیت سے اچھی طرح واقف ہے ہمیں ڈاکٹرز کے پاس جانے سے پہلے ان قدرتی اشیاء کو ضرور آزمانا چاہئے-
ہلدی قدرتی کلینزر کے طور پر کام کرتی ہے- تھوڑا سا ہلدی کا پاؤڈر لیں اسے کچے دودھ میں ملا کر اسےچہرے پر لگائیں جو آپ کے چہرے کو تازگی بخشے گا اس کے علاوہ ہلدی کا یہ لیپ آپ پٹھے ہوئے ہونٹوں پر استعمال کریں یہ ہونٹوں کو نرم و ملائم  اور گلابی بنا ئے گا اور قدرتی رنگت بخشے گا. اس کے علاوہ پٹھی ہوئی ایڑیاں ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں جس کی وجہ سے بہت سی خواتین پریشان ہیں جس کے لئے آپ ہلدی کے دو سے تین چمچ ناریل کے تیل یا کیسٹر آئل میں ڈال کر مکس کر لیں اور پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں یہ آپ کو درد سے نجات دلائے گی اور اس کے علاوہ ایڑیوں میں ہوئے انفیکشن کا بھی مفید حل نکلے گا اس عمل کو تب تک دہرائیں جب تک آرام نہیں آ جاتا. 


اس کے علاوہ ہلدی آپ کے سیاہ حلقوں اور اور آنکھوں کے گرد جھریوں نجات دلاتی ہےتھوڑی سی لسی میں چٹکی بھر ہلدی کو مکس کریں اور متعلقہ جگہوں پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو دیں آپ بہتری محسوس کریں گے ہفتے میں دو مرتبہ اس کو دہرائیں-خشک جلد کا فوری حل یہ ہے آپ ایک عدد انڈے کی سفیدی کو لیں اس زیتون کے تیل کے چند قطرے اور لیموں کا رس ایڈ کریں اور اس میں عرق غلاب کا اضافہ کریں اور چہرے کہنیوں اور گھٹنوں پر لگائیں یہ آپکی خشکی کو دور کرے گا اور جلد کی سیاہی دور کرنے میں مدد دے گا-چہرے سے چکنائی دور کرنے کے لئے لیموں کا رس صندل پاؤڈر اور ہلدی کو مکس کر کے ماسک بنائیں اور چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو دیں- ہلدی ایک قدیم ترین نسخہ ہے مگر اس میں مکمل سچائی ہے کہ اس سے آرام ملتا ہے زخم کو بھرنے میں یہ کام آتی ہے چوٹ لگی ہو تو یہ دودھ میں ملا کر استعمال کی جاتی ہے ہلدی کا استعمال ہمارے لئے نہایت ہی آسان اور منافع بخش ہے اس کے استعمال سے آپ ہر قسم کے سائیڈ افیکٹس سے بچ سکتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...