Skip to main content

چھ ایسے طریقے جن پر عمل کرنے سے آپ مختلف جراثیموں سے بچ سکتے ہیں!

حالیہ صورتحال کے پیش نظر، جہاں پوری دنیا کو کرونا وائرس جیسے مرض کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ایسے میں ہم سب کو صبر سے کام لیتے ہوۓ ان جراثیموں سے نمٹنے کی ضرورت ہے- ایسی صورت مین ہمیں صفائ کے معیار کو یقینی بناتے ہوۓ کچھ طریقوں پر عمل کرنا ہو گا!

اگر آپ گھر سے باہرہوتے ہیں تو جراثیم کا حملہ کرنا بہت عام سی بات ہے کیونکہ سڑکوں یا باہر کی دوسری جگہوں کی صفائی ہم گھر کی طرح نہیں کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر گھر میں ہی رہ کر آپ پر جراثیم اثر انداز ہو رہے ہیں ، یا آپ کے گھر میں بھی یہ موزی جراثیم آجائیں گے تو یہ مسئلے والی بات ہوگی۔ لہٰذا آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح گھر میں رہتے 
ہوئے آپ ان جراثیموں  سےاپنی جان چھڑوا کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں




ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونے کی روٹین بنائں، اور صابن کو دو سے تین منٹ ہاتھوں پر لگا کر پھر اچھی طرح ان کو ملیں، تاکہ سارا میل کچیل نکل جائے، اس بات کا ضروری خیال کریں کہ بلا وجہ اپنے ہاتھوں کو چہرے پر نہ لگائیں، ہمارے چہرے کی جلد حساس ہوتی ہے جسکی وجہ سے جراثیم چہرے پر جلدی اثرانداز ہوتے جاتے ہیں

ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نہ جائیں بہت سے  لوگوں کو باہر گھومنے کا شوق ہوتا ہے چاہے کوئی کام ہو یا نہ ہو بس باہر نکل کر گومنے پھرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، آج کل باہر جانے سے گریز کریں اور جاتے وقت خود کو کور کر کے جائیں


مدافعتی نظام بڑھائیں گھر میں رہ کر صحت بخش غذائیں کھا ئیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا سکے، کیونکہ جن کا مدافعتی نظام بہتر نہیں ہوتا  جراثیمتیزی سے  ان پر حملہ آور  ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہلدی میں انیٹی سیپٹک موجود ہوتا ہے تو اس کا استعمال کھانوں میں رکھیں

گھر میں ڈومیسٹک گیمز کھیلنے کو ترجیح دیں اور جراثیم پھیلانے والی گیمز سے دور رہیں گھر میں رہیں تو صاف ستھرے ماحول میں آپ اپنے گھر والوں اور بچوں کے ساتھ ڈومیسٹک گیمز کھیلیں، اس سے اپ کی اور بچوں صحت اچھی رہے گی ، اور کھیل ہی کھیل میں آپ اپنے گھر والوں کو صفائی ستھرائی میں لگا لیں، اس سے دو فائدے ہوں گےآپ کا گھربھی.صاف رہے گا اور جراثیم بھی کسی حد تک کم ہوجائیں گے


ضروری سفر کے دوران محتاط رہیں  بازار جانا پڑ جا ئے  تو چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیں ہاتھوں کو دستانوں سے اچھی ڈھانپیں اور سفر کرنے سے پہلے اپنی ذاتی گاڑی کو بھی صاف کریں، اور اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہاتھوں میں دستانوں کا استعمال کریں تاکہ کسی دوسرے کے جراثیم آپ میں منتقل نہ ہوں۔ سبزی پھل .بھی خریدنے ہیں تو بھی دستانوں کا استعمال مفید ہے

.چھینکتے وقت منہ کو اچھی طرح کپڑے یا ہاتھوں سے ڈھانپیں تاکہ دوسرے لوگ آپ سے متاثر نہ ہو-

یاد رکھیں !کہ احتیاط کرنے سے آپ خود بھی آپ محفوظ رہیں گے اور اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...