Skip to main content

کیا آپ جانتے ہیں !وٹامن ای کے کیپسول جو آپکے چہرے اور بالوں کے علاوہ بھی بہت سے مسائل کا حل ہے-


ہماری صحت اور ہمارا بناؤ سنگھار ہماری زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے ہم آئے روز اپنی لائف میں بہت مختلف مسائل کا شکار ہوتے جن میں ہماری شکل ہمارے بال اور بھی بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں جن کی حفاظت ہمیں کرنی پڑتی ہے ۔ جس کیلئے ای وی آن جس کو وٹامن ای کے کیپسول کا نام بھی دیا جاتا یہ ایک کیپسول ایک ساتھ آپ کی بہت ساری مشکلات کو حل کر سکتا ہے۔ اس ایک کیپسول میں صحت اور خوبصورتی کے بہت سارے راز چھپے ہیں ۔اس میں موجود آئل آپکی صحت کیلئے بہت اچھا ہے ۔یہ آپکے سر سے لیکر آپ کے پیروں کے ناخن تک فائدہ پہنچا سکتا ہے ۔ وٹامن ای سے بھرپور یہ آئل بہت فایدہ مند ہے ۔ سب سے پہلے ہم اگر اپنے ناخنوں کے بارے میں بات کریں تو ناخن دن بھر ہمارے ہاتھوں کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہوتے ہیں جیسے کھانے بنانا ،برتن دھونا،کپڑے دھونا یا صفائی کرنا جس ہمارے ناخن خراب ہوتے ہیں میلے ہو جاتے ہیں یا ٹوٹ جاتے ہیں خواہ ہم کچھ بھی کر رہے ہوں ہمارے ناخنوں پہ ہمارے سارے کام اثر کر رہے ہوتے ہیں۔ کمزور ہونے کی وجہ سے بعض اوقات پیلے پڑتے ہیں اور ٹوٹ جاتے ہیں۔ 



اپنے ناخنوں پر اس آئل کا استعمال کریں آپ اس کو ناخنوں پر اچھی طرح مالش کریں آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ اور سونے سے پہلے آپ اس آئل کا استعمال کرسکتے ہیں ۔اپنی روز رات کو استعمالکرنے والی کریم میں اس آئل کے چند قطرے شامل کریں اور چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد یا سونے سے پہلے دھو دیں  یہ آپ کو نرم وملائم جلد کا احساس دلائے گا اس کیپسول کو آپ ویسے بھی کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے۔ آپ اس آئل کو اپنے بالوں کی گروتھ اور چمکدار بنانے کئے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اپنے روز مرہ استعمال ہونے والے آئل میں اس کے چند قطرے ملائیں اور اپنے سر پر دو گھنٹے لگائیں، پھر شیمپو اور گرم پانی سے دھو دیں ۔آپ اس کو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں آپ دو سے تین ہفتوں میں خود اس کے نتائج دیکھیں گے۔ اور وہ خواتین یا مرد جن کے چہرے پر   کیل مہاسے یا چھائیاں موجود ہیں وہ اپنے چہرے پر استعمال کریں اور وٹامن ای کو چہرے پر مساج کرنا بہت ہی فایدہ مند ہوتا ہے اور یہ آپ کے چہرے پر تازگی اور گلو لاتا ہے۔ یہ آپ کے چہرے یا آپ کی جلد کو جلنے سے بچاتا ہے  ۔اپنی کسی ٹھنڈک کریم کے ساتھ اس کو استعمال کریں یہ آپ کی سینسٹو سکن کو جلنے سے بچاتا ہے  اور آپکی جلد کو لاک کرتا ہے ۔ جو آپکے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...