Skip to main content

جانیے!خواتین دو ہفتوں میں رانوں اور ہپ کی چربی کیسے کم کرسکتی ہیں-

ہپس اور رانیں یہ جسم کے وہ حصے ہیں جنکا وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے- وزن کم کرنے کے لیے یہ جسم کے سب سے مشکل حصے مانے جاتے ہیں جنہیں گھٹنے میں بہت وقت لگتا ہے ۔ اگر آپ دو ہفتوں میں واپس شیپ میں لانا چاہتے ہیں تو دی گئ ہدایات پر عمل لازمی قرار دینا ہو گا

کافی کا مختلیف طریقوں سے استعمال ہمیشہ سے جسم کی چربی گھٹانے میں مفید مانا جاتا ہے -کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور کیفین بھی سکن کو ٹائٹ کرتے ہیں اوراس کے استعمال سے جسم کی چربی کی گردش بڑھتی ہے اور وہ جلدی گھلتی ہے ۔ایک چھوٹا چمچ کافی لے کراس میں تھوڑا شہد ملائیں اور پیسٹ کی شکل دے کرنہانے سے پہلے اس مکسچر کو رانوں اور ہپ پر لگائیں اور سوکھنے دیں پھر ہاتھ گیلے کرکے اسکرب کی طرح مل کے اسے دھو ڈالیں، اس عمل کو ہفتے میں ہر ایک دن کو چھوڑ کر اگلے دن دہرائیں۔

ورزش کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں یہ وزن کم کرنے کا سب اہم بنیادی اصول ہے- کچھ کارڈیو ورزشیں ایسی ہیں، جن سے رانوں اور ہپس سے وزن بہت جلدی کم ہو جاتا ہے جیسا کہ اگر آپ کے پاس اسٹیشنری بائیک یا ٹریڈ مل ہے تو روزآنہ 30سے40 منٹ تک ورک آؤٹ کی روٹین بنا لیں -اس ورزش سے صرف رانوں اور ہپ کا پورے جسم کا وزن تیزی گھٹنے لگ جا تا ہے-اس کے بعد سیڑھیوں پر چڑھنا اترنا بھی ایک طرح کی ایروبک ورزش ہے جس سے ٹانگوں  اور رانوں کی چربی گھلتی ہے اور کمر سیدھی ہوتی ہے-



سیب کا سرکہ بھی جسم کے فیٹس تیزی سے گھٹاتا ہے اور اس کے علاوہ اس میں میگنیشیم، پوٹاشیئم اورکیلشیم بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے-استعمال کے لیے تین حصے سرکے میں ایک حصہ زیتون یا ناریل کا آئل مکس کریں ، اس سے رانوں اور ہپس کا 10 سے 15منٹ تک مساج کریں اور 30منٹ تک لگا رہنے دیں ، پھر پانی سے دھو دیں اسے دن میں دو با ر دو ہفتے تک دہرائیں-چھوٹے چمچ سیب کے سرکے میں تھوڑا سا شہد ملا لیں اور اسے ایک گلاس ہلکے نیم گرم پانی میں ملا لیں اور اسے روزانہ نہار منہ پئیں-

اسی طرح ناریل کا استعمال بھی جسم میں موجود چربی کو انرجی میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ کیونکہ ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ جلد میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے- ناریل کے تیل سے روزانہ دن میں دو بار 10منٹ ہیپس اور رانوں کا مساج کریں-کھانا پکانے میں بھی ناریل کے تیل کا استعمال مفید مانا جاتا ہے-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...