Skip to main content

دانتوں سے متعلق حیرت انگیز حقائق جو آپ نہیں جانتے.

کیا آپ جانتے هیں ہمارے دانت پوری زندگی ہمارے ساتھ رہتے ہیں لیکن اس بات کا انحصار ان کی حفاظت پر ہے، اکثر لوگ دانتوں کے بارے میں بنیادی باتوں سے تو واقف ہوتے ہیں لیکن بہت سی ایسی حیرت انگیز باتیں بھی ہیں جن سے ہم بالکل واقف نہیں.اگر هم دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں تو چبانے کے لیے بھی دائیں جانب کے دانتوں کا استعمال کرتے ہیں اور اگر هم بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہیں تو چبانے کے لیے بھی هم بائیں جانب کے دانتوں کا سہارا لیں گے.اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے جسم کا سب سے مضبوط حصہ ہماری ہڈیاں ہیں، لیکن حقیقت میں ہمارے دانت ہماری ہڈیوں سے بھی زیادہ مضبوط ہوتے ہیں.ہمارے دو تہائی دانت ہمارے مسوڑھوں کے نیچے پوشیدہ ہوتے ہیں اور صرف ایک تہائی دانت   سامنے ظاہر ہوتے ہیں

                        

ٹوتھ پیسٹ کی ایجاد سے قبل یونانی باشندے دانتوں کی صفائی کے لیے کچھ ایسے پیسٹ استعمال کیا کرتے تھے جو انڈوں
کے چھلکوں، ہڈیوں ، بیلوں کے کھروں اور راکھ پر مشتمل ہوتا تھا.
  یہ جان کر حیرت ہوگی کہ! انسانوں کے دانتوں کی تشکیل ماں کے پیٹ میں شروع ہوجاتی ہے. البتہ پیدائش کے بعد وہ ایک مقررہ وقت پر مسوڑھوں سے نکل کر ظاہر ہوجاتے ہیں.
 دانت بھی انگلیوں کے نشان کی مانند ہوتے ہیں. ہر انسان کے دانت دوسرے انسانوں کے دانت سے مختلف ہوتے ہیں. دانتوں سے بھی انسان کی شناخت کی جاسکتی ہے اسی لیے تو دانتوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے.
 قدیم دور کے باشندے دانتوں کی صفائی کے لیے درخت کی ٹہنیاں استعمال کیا کرتے تھے.
 کھانے کے آغاز سے قبل سلاد میں موجود پتے کھانا یا ابلی ہوئی سبزیاں کھانا آپ کے دانتوں کو داغدار ہونے سے بچاتا ہے.

 انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بچوں کے دودھ کے دانت ٹوٹنے کے بعد چوہے کے بل میں اس امید کے ساتھ پھینک دیے جاتے تھے کہ اس سے بچے کو کبھی دانتوں کا درد نہیں ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...