Skip to main content

ان طریقوں پر عمل کریں - صحت و تندرستی اللّٰہ کی بہت بڑی نعمت ہے اسکی حفاظت کریں-

ہماری روز مرہ زندگی میں ہمارا واسطہ بہت ساری اشیاء سے پڑتا ہے جن کا ہماری زندگی میں بہت عمل دخل ہے ۔ ہم اپنے گردونواح میں بہت ساری ایسی چیزوں سے دوچار ہوتے ہیں جن سے ہماری صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ ہم ان چیزوں سے بیمار ہوتے ہیں اور ہمیں ان کا پتہ ہی نہیں چلتا اگر ہم روز مرہ کے کاموں میں تھوڑی احتیاط کریں تو ہو سکتا جو ہم عام طور پر کسی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں وہ ہم بیمار نہ ہوں مگر اس کے لئے تھوڑی احتیاط چاہئے ویسے تو ہم یہ سب عام طور پر طریقے گھر میں اپناتے ہیں مگر پھر بھی کبھی کبھار لاپرواہی برتتے ہیں جو ہمارے اور ہمارے بچوں کے لئے بلکل ٹھیک نہیں ۔ہم میں سے کون ہے جو صحت و تندرستی نہیں چاہتا کون ہے جو بے جا پیسوں کا استعمال کرنا چاہتا یقیناً کوئی نہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ بیماری نہ صرف جینا دو بھر کرتی ہے بلکہ یہ انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی یہ غریب ہو یا امیر نہیں دیکھتی۔یہ مسلسل آپ کی بےزاری میں اضافہ کرتی ہے آپ اس کی وجہ سے روز کے کاموں سے لاچار ہو کر بیٹھ جاتے ہیں اور بعض اوقات آپ کے پاس لوگ آ کر نہیں بیٹھتے کہ ہم بیمار نہ ہو جائیں ،جو سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے ۔





اسلئے کہتے ہیں کہ پرہیز علاج سے کئی زیادہ بہتر ہے ۔اپنی صحت کو ان چند چیزوں کا عادی بنائیں تاکہ علاج سے بچ سکیں۔ ان میں سے ہاتھ دھونا سب سے بڑی احتیاط ہے جس کی وجہ سے پانچ لاکھ بچے ہر سال اپنی جان سے جاتے ہیں جو کہ ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے نیںولہ جیسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور جان سے جاتے ہیں ۔ان کاموں کے بعد ضرور ہاتھ دھوئیں باتھروم سے نکلنے کے بعد ،کسی مریض سے ملنے کے بعد , بچوں کا پاخانہ صاف کرنے کے بعد ان کے پیمپر بدلنے کے بعد ،سبزی کاٹنے کے بعد اور اس کو کسی کے آگے پیش کرنے سے پہلے ہاتھ دھوئیں ۔ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک انگلیوں کے درمیان انگوٹھوں اور نا خنوں سمیت اچھی طرح دھوئیں۔صاف پانی کا استعمال کریں کیونکہ گندا پانی پینے سے آپ ہیپاٹائیٹس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہے اور وہ لوگ بیمار ہوتے ہیں  اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ پینے کا پانی صاف نہیں ہے تو اس کو اچھی طرح ابال لیں ۔ کھانے پینے کی احتیاط کریں صاف پانی سے سبزیاں دھوئیں اور متوازن غذا لیں جو آپ کو تندرست وتوانا رکھتی ہے پروٹین کاربوہائیڈریٹس اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں لیں سبزی دودھ انڈے اور پھلوں کا استعمال کریں ۔ کم نمک والی سبزیوں کا استعمال کریں ۔ورزش کریں یہ آپ کو تندرست وتوانا رکھتی ہے۔اپنی نیند کو پورا کریں تاکہ آپ ڈپریشن کا شکار نہ ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...