Skip to main content

لیموں نہ صرف کرونا سے بچنے کے لیے مفید بلکہ جانیے کرونا کے علاوہ ان دنوں اس کے بہت سے اور فوائد-

ماہرین صحت کے مطابق وٹامن سی کا استعمال  انسان کو  کئی انفیکشن اور وائرل بیماریوں  سے بچاتا ہے ۔جبکہ نئی تحقیق نے ایک اور بات کو ثابت کیا کہ کووڈ 19 سے  ہم وٹامن سی کے استعمال سے لڑ رہے سکتے ہیں ۔وٹامن سی ہمارے جسم میں کرونا کے خلاف مدافعت پیدا کر سکتی ہے ۔جس کیلئے لیموں سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے کیونکہ لیموں میں پایا وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔اس میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت مدافعت موجود ہوتی ہے ۔لیموں کے پانی کے ساتھ استعمال کے بہت سے طریقے ہیں ،مگر نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ لیموں بہت خوش ذائقہ پھل کی ایک قسم ہے یہ سٹرس یعنی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے ۔


جو صحت کیلئے نہایت مفید ہے۔ آپ ایک ہفتہ لگاتار لیموں کا پانی پیئں جو آپ کو بہت سے فوائد دے گا جیسے کہ لیموں پانی پینے سے انسان تروتازہ رہتا ہے اس کی خوشبو انسان کو بے زاری سے بچاتی ہے ،آپکے منہ سے بد بو کا خاتمی ہوتا ہے۔آپکو اپنی سانس بلکل صاف شفاف اور تازہ لگتی ہے۔ آپ دن بھر کئی ایسی اشیاء کھاتے ہیں جن سے بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں جیسے پیاز ،لہسن،ادرک جن سے یہ بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں ۔یہ ان بیکٹیریا کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔لیموں انسانی جلد کیلئے نہایت مفید ہے اس سے جلد لٹکتی نہیں جو آپکا بعض اوقات بڑھاپے کا احساس دلاتی ہے۔یہ فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے۔یہ آپکے چہرے کو روشن کر دیتا ہے ۔ یہ جلد میں ہائیڈریٹڈ رہتا ہے جس سے جلد شفاف رہتی ہے اور جھریوں کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے۔لیموں کا نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال آپ کو دبلا پتلا بناتا ہے یعنی وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔نہار منہ نیم گرم پانی پیئں اور ورزش کریں آپ فٹ رہیں گے۔آپکے گردوں میں اگر پتھری ہے تو لیموں پانی کا استعمال کثرت سے کریں۔لیموں پانی کے استعمال سے جسم میں پی ایچ کی مقدار متوازن رہتی ہے۔جو کسی بھی انفیکشن سے بچا سکتی ہے ۔لیموں کے چھلکے ضائع کرنے کی بجائے پانی میں ڈال کر استعمال کریں۔ ڈیٹاکس واٹر بنائیں یعنی پانی لیں لیموں اور پودینے کے پتے ڈالیں اور اسے پینے کے پانی کی جگہ استعمال کریں آپ خود فرق محسوس کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...