Skip to main content

امریکن سائنسی رپورٹ -ڈپریشن سے بچیں، پیسے کو اپنی کمزوری نہ بنائیں یہ آپ کیلئے دائمی سکون نہیں لاتا اپنی فیملی کو وقت دیں:


امریکن سائنسی رپورٹ نے یہ ثابت کیا ہے کہ پیسہ کمانے والے لوگ اکثر ڈپریشن اور اعصابی  تناؤ کا شکار رہتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ روپے پیسے کمانے والے لوگ اپنے گھر والوں، دوست احباب اور آس  پاس رہنے والے لوگوں سے دور ہو جاتے ہیں. یہ لوگ پیسے کے پیچھے اپنی دائمی زندگی کا سکون برباد کر لیتے ہیں. یہ پیسہ تو کما لیتے ہیں مگر اپنے اہل خانہ سے دور ہو جاتے ہیں بچے ان سے دور بھاگتے ہیں، مالودولت کی ذد میں یہ اپنے پیاروں کی قربانی دے دیتے ہیں.




 یہ لوگ اعصابی تناؤ کا شکار ہو جاتے بعض اوقات یہ بھول جاتے ہیں کہ بات کس سے کیسے بات کرنی ہے کوئی بھی کام ہو ان کو بس ہر کام میں پیسے کا حصول اہمیت رکھتا ہے ایسے لوگ رشتوں میں بھی فائدہ دیکھنے لگتے ہیں اور صرف یہی سوچتے ہیں ک اس سے کیا فائدہ حاصل ہو گا. پیسے کا حصول ان میں سے احساس اور ذمہ داری کو کھا جاتا اور یہ کھوکلے ہو جاتے ہیں. جس سے ان کو اکیلا پن محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں. نیویارک کی یونیورسٹی میں کی گئی ریسرچ میں پانچ نفسیات کے اعدادو شمار کا تجزیہ کیا گیا جن میں پچیس سو سے زائد افراد تھے اور ان کے نتائج وہی تھے جو اوپر بیان کئے گئے ہیں. پرسنیلیٹی اور سوشل سائیکولوجی بولیٹن میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے لکھنے والوں نے یہ کہا کہ اگرچہ پیسہ کمانا بھی ہماری زندگی کی ضرورت ہے.لیکن یہ آپکے لئے دائمی خوشی نہیں لاتا. اسلئے گھر بچوں یعنی اپنی فیملی اور باہر کے لوگوں سے میل جول بڑھائیں، ان کے لئے بھی وقت نکالیں یہ نہ ہو آپ اکیلے رہ جائیں اسر ڈپریشن، نفسیات اور تناؤ جیسی بیماریوں کا شکار ہو جائیں اور اپنی فیملی سے ہاتھ دھو بیٹھیں.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...