Skip to main content

جانیے! آنکھوں کوقدرتی طریقوں سے خوبصورت بنانا اورآنکھوں پر میک اپ کا آنکھوں پر صحیح استمال-

آنکھوں کی خوبصورتی ہمارے حسن کو مزید دلکش بنا دیتی ہے،اسی لیےہماری  خواتین میک اپ کرتے ہوئے آنکھوں کی خوبصورتی کا بے حد  خیال رکھتی ہیں۔ خاص طور پر پلکوں کو دلکش بنانے پر بھرپور توجہ دیتی ہیں ،لیکن آپ اب ہمارے پاس قدرتی خوبصورتی کے بے بہا طریقے ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنی پلکوں کو لمبا اور دلکش بنا سکتے ہیں. عام طور پر ہماری  خواتین پلکوں کے بال گرنے سے پریشان رہتی ہیں، جسے میڈا روسس کا عمل کہا جاتا ہے جس کے لیے ہم بہت سی ادویات کا  استعمال کرتے ہیں  باوجود اس کے ہم  چھُٹکارا نہیں پاتے ،لیکن انہیں موئسچرائز کر کے اس بیماری سے  خود کو بچایا  جا سکتا ہے۔چند قطرے زیتون کے تیل یا کیسٹر آئل کے لیں اور اسے پلکوں پر لگا دیں،اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین  بار دُہرائیں جو نہ صرف پلکوں کو گرنے سے بچائے گا بلکہ  مظبوطی کے ساتھ ساتب گھنا بھی کر دے گا۔میک اپ جو محدود مدت پوری کر چکا ہے اس کو استعمال کرنے سے گریز کریں. ان بیوٹی  پراڈکٹس میں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو ہماری جلد کیلئے بہت نقصان دہ ہیں کیونکہ ہمارا فیس ہمارے جسم کا سب سے حسا س حصہ ہے جس پر بیکٹیریا بہت جلدی اثر کرتے ہیں. ان بیکٹیریا کی وجہ سے  پلکوں کے بال گرنے لگتے ہیں،لہٰذا انہیں فوری طور پر ہٹا دیں۔چہرے پر سے کیل مہاسوں  کے خاتمہ  کے لیے بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں مناسب  مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو  شامل کریں اور پھر دو حصے  اس میں پانی ملائیں۔کسی بھی برتن میں اس کا ماسک  بنا لیں اور  برش سے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔اس نسخے کو زیادہ تر رات کے وقت استعمال کریں جس سے زیادہ  فائدہ ہو گا اور آپ کو کچھ دنوں میں ہی اس نسخے رذلٹس پائیں گے۔بلیک ہیڈز  کو دور کرنے کے لئےانڈے کی سفیدی کا ماسک سب سے آسان ماسک کہلاتا ہے جو عام طور پر آپ گھر میں بنا کر لگا سکتے ہیں۔یہ ماسک وقتی طور پر نہ صرف کھُلے مساموں کو بند  کرتا ہے بلکہ ان کی اندرونی صفائی کا کام بھی سر انجام دیتا ہے۔اس کے استعمال سےہم  بلیک ہیڈز  سے چھٹکارا پا سکتے ہیں  اور نئے بلیک ہیڈز کے خلف مدافعت میں مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔اور اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی کی بلکل باریک تہ کو چہرے پر لگائیں.



آنکھوں پربہترین کوالٹی کا مسکارا استعمال کریں. ہمارے ہا ں خواتین غیر معیاری مسکارہ کا استعمال کرتی ہیں  جو پلکو ں کےلئے نقصان دہ ہے ۔اس لیے ہمیشہ . معیاری اور اچھی چیزوں کا استعمال کریں جو وٹامن اور منرلز سے تیار کی گئ ہوں. سونے سے پہلے میک اپ کو دھو کر سوئیں خاص طور پر مسکارا کیونکہ یہ مسکارا زیادہ دیر لگا رہنے سے آپکی پلکوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور پلکوں کے بال جھڑ جاتے ہیں اور بہتر ہے  میک اپ  کو مکمل صاف کرنے کیلئے پٹرولیم جیلی کا استعمال کریں. شہد  اوردار چینی کا ماسک بنائیں یہ ماسک بلیک ہیڈز کے مکمل خاتمے میں بہت اہمیت رکھتا یہ ماسک اینٹی بیکٹیریل  ہے جو ایکنی کے بیکٹیریا کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے جبکہ دار چینی کا سفوف ہمارے چہرے کو تروتازگی اور رونق بخشتا ہے.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...