Skip to main content

گرم پانی انسانی صحت کے لیے کس طرح مفید ثابت ہو سکتا ہے؟

 ماہرین صحت کے مطابق گرم پانی یا عام درجہ حرارت والا پانی پینا انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، اورانسانی صحت کو بہت سارے فائدے  بھی دیتا ہےـ گرم پانی جو کہ جسمانی درجہ حرارت سے مطابقت رکھتا ہے، جب گلے اور سانس کی نالی میں داخل ہوتا ہے تو اس کے مناسب درجہ حرارت کی وجہ سے نسیں سکڑتی نہیں ہیں، اور گلے میں موجود سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے، اور گلے میں موجود جراثیم بیکٹیریا اور وائرس وغیرہ سب گلے سے صاف ہو جاتے ہیں اور گلے کو سوزش سے نجات مل جاتی ہے.



گرم پانی قبض کا خاتمہ کرتا ہے،قبض جو که بہت ساری بڑی بیماریوں کی جڑ کے طور پر پہچانی جاتی ہےـ اور اس کے علاج کے طور پر ڈاکٹر وافر مقدار میں پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں. نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے قبض سے آسانی سے نجات حاصل ہوتی ہے.گرم پانی پینے کا یہ بھی بہت حیرت انگیز پہلو ہے کہ یه عمر بڑھنے سے روک لیتا ہے، اس کو پینے والے جلدی بوڑھےنهی ہوتے ہیں کیوں کہ گرم پانی جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا سبب بنتا ہے، جس کی وجہ سے جسم چاک و چوبند رہتا ہے اور عمر کے برے اثرات چہرے پر مرتب نہیں ہوتے ہیں. ڈاکٹرز کے مطابق یه میٹابولزم کے عمل کو بہتر بناتا ہے ، اس عمل میں پرانے خلیات ٹوٹتے ہیں اور نئے خلیات بنتے ہیں اور اس عمل میں توازن انسانی صحت کے درست ہونے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے-
اسی طرح گرم پانی اعصاب اور دماغ کو سکون کر دیتا ہے اور ان کو آرام پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے شدید ترین درد کی حالت میں بھی چند گھونٹ گرم پانی اعصاب کو پر سکون کر کے درد کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے-گرم پانی پینے کا هرگز یہ مطلب نہیں ہے، کہ ابلتا ہوا چائے کی طرح کا گرم پانی پیا جائے بلکہ اس سے مراد ایسے درجہ حرارت کا پانی ہے جو کہ عام کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق ہو اس کے ساتھ ساتھ گرم پانی اپنے اندر ایسا بھی کوئی جادو کا اثر نہیں رکھتا کہ انسان ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے صرف گرم پانی پینے پر اکتفا کرنا شروع کر دیا، تاہم!  یہ ان تمام تکالیف کی شدت کو کم کر کے اس میں آسانی فراہم کرتا هے.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...