Skip to main content

امرود دل، شوگر، نظر اور کینسر جیسی کئی بیماریوں کا علاج ضرور جانیں اور استعمال میں لائیں


پاکستان میں رہنے والے لوگ پھلوں سے بہت محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی ہیں. مگر صرف اس حد تک کہ پھل ان کو انرجی مہیا کرتے ہیں اگر یہ جان لیں کہ کون سا پھل کس بیماری یا مشکل سے نجات دلاتا ہے تو فیصلہ کرنا آسان ہو جاتا ہے کہ ہمیں بیمار ہو کو ڈاکٹر کے پاس جانا ہے یا اس تکلیف تک پہنچنے سے پہلے اس سے نمٹنا ہے. اسی طرح ہمارے پاس امرود ایک ایسا پھل ہے جس سے ہم کئی بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں. ہم امرود کو کاٹ کر مختلف طریقوں سے چٹ پٹا بنا کر کھاتے ہیں جو مزید ذائقہ دیتاہے. 
امرود وٹامن سی سے بھرپور ایک ایسا پھل ہے جو آپ کے جسم کی امیونٹی کو بڑھاتا ہے جو کسی  بھی قسم کے جراثیم کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے اور آپ کو انفیکشن سے بچاتا ہے. امرود ایک ایسا پھل ہے جو کینسر کے خلاف لڑ سکتا ہے اس میں کینسر کے خلاف اینٹی ٹیومر خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کینسرکےجراثیم کے لئے اینٹی سیپٹک ہیں. جدید ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ یہ مزیداد پھل کینسر جیسا کہ چھاتی، اسکن اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے  
ذیابطیس کے مریضوں کے لئے یہ انتہائی مفید ہے. 



چائنہ کی  رپورٹ نے یہ بات ثابت کی ہے کہ اس کا جوس اور امرود شوگر کے لیول کو کنٹرول  کے لئے انتہائی مفید ہے شوگر کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ امرود کا استعمال زیادہ کریں تاکہ ان کا شوگر لیول میں توازن رہے. امرود دل کے مریضوں کےلئے انتہائی مؤثر ہے ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امرود دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں سوڈیم اور پوٹاشیم  کے  اجزاء کا جسم میں توازن رکھنے کی خصوصیت موجود ہے اس کے علاوہ کولیسٹرول کے لیول کو  کنٹرول کرتا ہے. امرود ہماری نظر کو بہتر کرنے میں مدد گار ہیں یہ ہماری بینائی کا اعلیٰ ذریعہ ہیں  یہ وٹامن اے کا  بہتر ذریعہ ہیں جو اندھراتا جیسی بیماریوں کے لئے فائدہ مند ہیں وٹامن اے ہماری نظر کے لئے بہت ضروری ہے جو ہم گاجر کے علاوہ امرود سے حاصل کر سکتے ہیں. دماغ ہمارے جسم کا سب سے اہم ترین حصہ ہے ہمارے دماغ کو بھی جسم کے باقی حصوں کی طرح نیوٹرشن کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں مچھلی اور ڈرائی فروٹس کی طرح امرود سے بھی ملتی ہے جو ہمارے نیوٹریشن کے ساتھ بلڈ سرکولیشن میں اہم کردار کرتا ہے.  یہ ایک ایسا پھل ہے جس کا استعمال آپکے چہرے پر جھریوں اور سکن کو ٹائٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے جو آپکی  بڑھتی ہوئی عمر کو چھپاتا ہے اور عمر کو بلکل ظاہر نہیں ہونے دیتاہے.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...