Skip to main content

اسٹرابیری ایک ایسا پھل جو آپکی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کی اسکن کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے- جانیے افطاری اور سہری میں اسکے فوئد:


ہم جانتے ہیں ہماری اسکن ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ ہے،جسکےلئے لوگ بہت سی کریموں کا استعمال کرتے ہیں اور سکن سے متعلق بہت سے ڈاکٹرز موجود ہیں وہ بھی ادویات اور کریموں کا استعمال کرتے ہیں. ہم آجکل قدرتی پھل  جیسے اسٹرابیری اپنے شہروں میں کثرت سے دیکھ رہے ہیں. اسٹرابیری ہماری اسکن کیلئے بہت مفید ہے.یہ ہمارے لئے خون کی مقدار کو بڑھانے کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے. سٹرابیریز کے اندر اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں. یہ آپ کی بڑھتی ہوئی عمر کو ظاہر ہونے سے بچاتی ہے. یہ پھل آپ کی سکن کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے. اس کے علاوہ اس پھل میں ایکنی سے لڑنے کیلئے ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ایکنی کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے. اس کے علاوہ سٹرابیری کے ماسک جو گھر پر تیار کئے جاتے ہیں جو ہماری جلد کیلئے بہت فائدہ مند ہے.



اسٹرابیری سکن کیلئے بہت ہی مفید ہے ایکنی کے لئے دودھ کی کریم لیں سٹرابیریز اور شہد کو مکس کرکے اس کا ماسک بنائیں اور اچھے رزلٹس کے لئے اسے روز استعمال کریں. اپنی جلد کو نرم و نازک بنانے کیلئے کوکووا پاؤڈر لیں سٹرابیریز اور شہد کو مکس کر کے ان کا ماسک بنائیں اس ماسک کو دس منٹ چہرے پر لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو دیں. اپنی جلد سے مٹی اور چکنائی کو ختم کرنے کیلئے یہ طریقہ اختیار کریں کچھ سٹرابیریز لیں ان کو مسلیں اور اس میں کچھ شہد ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر لگائیں، پندرہ منٹ بعد دھو دیں آپ خود فرق محسوس کریں گے. قدرتی پھلوں میں ہر قسم کی افادیت موجود ہوتی ہے مگر ہم اس سے آشنا نہیں ہوتے ہیں. پھلوں کا استعمال کریں، یہ آپ کے چہرے اور سکن دونوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...