Skip to main content

رمضان میں چہرے کو خوبصورت بنائیں، وقت اور پیسہ دونوں بچائیں:

خواتین اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے مختلف طریقے اختیار کرتی ہیں. وہ قدرتی حسن پانے کی بجائے پارلر پر جانے کو ترجیح دیتی ہیں. خواتین موسموں کی تبدیلیوں کے ساتھ اپنی رنگت اور اپنے چہرے پر نکلنے والے دانوں کے بارے میں بہت فکر مند ہوتی ہیں. جس کیلئے وہ مارکٹ سے کئی کریمیں خرید کر لاتی ہیں جو اکثر غیر معیاری ہوتی ہیں،جن کی وجہ سے وہ اپنا بہت سارا قیمتی وقت اور پیسہ دونوں برباد کرتی ہیں. اس کے علاوہ پارلر پر جانے کو ترجیح دیتی ہیں جو وقتی طور پر آپکو خاصی چمک دمک دیتے ہیں مگر وقت کے ساتھ یہ چمک چہرے سے چلی جاتی ہے. آپ مستقل طور پر ان روز کے جھنجٹ سے آزاد ہو سکتے ہیں. اپنا وقت اور پیسہ دونوں بچا سکتے ہیں. ان چیزوں کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ قدرتی اشیاء کا استعمال کریں جو آپ کے گھر میں موجود ہیں. یہ وہ دائمی خوبصورتی ہے جس کا کوئی مول نہیں ہے. یہ طریقے آپ ہر موسم میں استعمال کر سکتےہیں. اس کے لئے آپ لیموں، عرق غلاب اور گلیسرین کو برابر مقدار میں مکس کریں اور کسی جار میں ڈال کر فریج میں رکھیں. اور صبح چہرہ دھوئیں اور استعمال کریں. 



چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کے پاؤں اور ہاتھ بھی اہمیت کے حامل ہیں اسلئے اسے ہاتھ اور پاؤں پر بھی استعمال کریں. ہم چہرے کی صفائی کے لئے سٹیم یعنی بھاپ لے سکتے ہیں یہ کیل مہاسے اور چہرے پر جمی میل کو جڑ سے نکال باہر کرتا ہے اور مسام صاف کر دیتا ہے، مگر جن خواتین کی جلد آئلی ہے وہ روزانہ بھاپ لیں یہ طریقہ ان کے لئے نہایت مفید ہے. پنی ابل لیں اور کسی صاف برتن میں انڈیل لیں اود تولئے کی مدد سے بھاپ لیں آپ فرق محسوس کریں گے. اپنی نیند کو مناسب وقت دیں چہرے کی خوبصورتی کے لئے انتہائی ضروری ہے آجکل موبائل، ٹی وی، لیپ ٹاپ اور خاص طور پر گھریلو خواتین اپنے بچوں کی وجہ سے نیند کو وقت نہیں دے پاتیں. جس کی وجہ سے چہرہ مرجھایا رہتا ہے، تروتازگی کا احساس نہیں ہوتا انہیں چاہئے مناسب غذا کا استعمال کریں اور نیند پر توجہ دیں. ہم میں سے بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی جلد خشک ہوتی ہے وہ ایک عدد انڈہ لیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں، گلیسرین ایک چمچ اور ایک چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کریں اس کو اپنے چہرے پر لگائیں. اسے پانی سے دھو دیں اور چہرہ خشک کر لیں. ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...